+92-308-6112254

Tarjuma Kanzul Iman

14 - Ibrahim
وَاٰتٰىكُمْ مِّنْ كُلِّ مَا سَاَلْتُمُوْہُ۰ۭ۝ وَاِنْ تَعُدُّوْا نِعْمَتَ اللہِ لَا تُحْصُوْہَا۰ۭ۝ اِنَّ الْاِنْسَانَ لَظَلُوْمٌ كَفَّارٌ﴿34﴾
اور تمہیں بہت کچھ منھ مانگا دیا اور اگر اللّٰہ کی نعمتیں گِنو تو شمار نہ کرسکو گے بیشک آدمی بڑا ظالم بڑا ناشکرا ہے
وَاِذْ قَالَ اِبْرٰہِيْمُ رَبِّ اجْعَلْ ہٰذَا الْبَلَدَ اٰمِنًا وَّاجْنُبْنِيْ وَبَنِيَّ اَنْ نَّعْبُدَ الْاَصْنَامَ﴿35﴾
اور یاد کرو جب ابراہیم نے عرض کی اے میرے رب اِس شہر کو امان والا کردے اور مجھے اور میرے بیٹوں کو بتوں کے پوجنے سے بچا
رَبِّ اِنَّہُنَّ اَضْلَلْنَ كَثِيْرًا مِّنَ النَّاسِ۰ۚ۝ فَمَنْ تَبِعَنِيْ فَاِنَّہٗ مِنِّىْ۰ۚ۝ وَمَنْ عَصَانِيْ فَاِنَّكَ غَفُوْرٌ رَّحِيْمٌ﴿36﴾
اے میرے رب بیشک بتوں نے بہت لوگ بہکادئیے تو جس نے میرا ساتھ دیا وہ تو میرا ہے اور جس نے میرا کہا نہ مانا تو بیشک تو بخشنے والا مہربان ہے
رَبَّنَآ اِنِّىْٓ اَسْكَنْتُ مِنْ ذُرِّيَّتِيْ بِوَادٍ غَيْرِ ذِيْ زَرْعٍ عِنْدَ بَيْتِكَ الْمُحَرَّمِ۰ۙ۝ رَبَّنَا لِيُقِيْمُوا الصَّلٰوۃَ فَاجْعَلْ اَفْىِٕدَۃً مِّنَ النَّاسِ تَہْوِيْٓ اِلَيْہِمْ وَارْزُقْہُمْ مِّنَ الثَّمَرٰتِ لَعَلَّہُمْ يَشْكُرُوْنَ﴿37﴾
اے میرے رب میں نے اپنی کچھ اولاد ایک نالے میں بسائی جس میں کھیتی نہیں ہوتی تیرے حرمت والے گھر کے پاس اے ہمارے رب اس لئے کہ وہ نماز قائم رکھیں تو تو لوگوں کے کچھ دل ان کی طرف مائل کردے اور انہیں کچھ پھل کھانے کو دے شاید وہ احسان مانیں
رَبَّنَآ اِنَّكَ تَعْلَمُ مَا نُخْفِيْ وَمَا نُعْلِنُ۰ۭ۝ وَمَا يَخْفٰى عَلَي اللہِ مِنْ شَيْءٍ فِي الْاَرْضِ وَلَا فِي السَّمَاۗءِ﴿38﴾
اے ہمارے رب تو جانتا ہے جو ہم چھپاتے ہیں اور جوظاہر کرتے اور اللّٰہ پر کچھ چُھپا نہیں زمین میں اور نہ آسمان میں
اَلْحَمْدُ لِلہِ الَّذِيْ وَہَبَ لِيْ عَلَي الْكِبَرِ اِسْمٰعِيْلَ وَاِسْحٰقَ۰ۭ۝ اِنَّ رَبِّيْ لَسَمِيْعُ الدُّعَاۗءِ﴿39﴾
سب خوبیاں اللّٰہ کو جس نے مجھے بوڑھاپے میں اسماعیل و اسحٰق دیئے بیشک میرا رب دعا سننے والا ہے
رَبِّ اجْعَلْنِيْ مُقِيْمَ الصَّلٰوۃِ وَمِنْ ذُرِّيَّتِيْ۰ۤۖ۝ رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَاۗءِ﴿40﴾
اے میرے رب مجھے نماز کا قائم کرنے والا رکھ اور کچھ میری اولاد کو اے ہمارے رب او ر ہماری دعا سن لے
رَبَّنَا اغْفِرْلِيْ وَلِوَالِدَيَّ وَلِلْمُؤْمِنِيْنَ يَوْمَ يَقُوْمُ الْحِسَابُ﴿41﴾
اے ہمارے رب مجھے بخش دے اور میرے ماں باپ کو اور سب مسلمانوں کو جس دن حساب قائم ہوگا
وَلَا تَحْسَبَنَّ اللہَ غَافِلًا عَمَّا يَعْمَلُ الظّٰلِمُوْنَ۰۝ۥۭ اِنَّمَا يُؤَخِّرُہُمْ لِيَوْمٍ تَشْخَصُ فِيْہِ الْاَبْصَارُ﴿42﴾
اور ہرگزاللّٰہ کو بے خبر نہ جاننا ظالموں کے کام سے انہیں ڈھیل نہیں دے رہا ہے مگر ایسے دن کے لئے جس میں آنکھیں کُھلی کی کُھلی رہ جائیں گی
Join Our Online Tajveed Course Classes
Flag Counter
Top