+92-308-6112254

Tarjuma Kanzul Iman

14 - Ibrahim
تُؤْتِيْٓ اُكُلَہَا كُلَّ حِيْنٍؚبِـاِذْنِ رَبِّہَا۰ۭ۝ وَيَضْرِبُ اللہُ الْاَمْثَالَ لِلنَّاسِ لَعَلَّہُمْ يَتَذَكَّرُوْنَ﴿25﴾
ہر وقت اپناپھل دیتا ہے اپنے رب کے حکم سے اور اللّٰہ لوگوں کے لئے مثالیں بیان فرماتا ہے کہ کہیں وہ سمجھیں
وَمَثَلُ كَلِمَۃٍ خَبِيْثَۃٍ كَشَجَرَۃٍ خَبِيْثَۃِۨ اجْتُثَّتْ مِنْ فَوْقِ الْاَرْضِ مَا لَہَا مِنْ قَرَارٍ﴿26﴾
اور گندی بات کی مثال جیسے ایک گندہ پیڑ کہ زمین کے اوپر سے کاٹ دیا گیا اب اسے کوئی قیام نہیں
يُثَبِّتُ اللہُ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا بِالْقَوْلِ الثَّابِتِ فِي الْحَيٰوۃِ الدُّنْيَا وَفِي الْاٰخِرَۃِ۰ۚ۝ وَيُضِلُّ اللہُ الظّٰلِــمِيْنَ۰ۣۙ۝ وَيَفْعَلُ اللہُ مَا يَشَاۗءُ﴿27﴾
اللّٰہ ثابت رکھتا ہے ایمان والوں کو حق بات () پر دنیا کی زندگی میں اور آخرت میں اور اللّٰہ ظالموں کو گمراہ کرتا ہے اور اللّٰہ جو چاہے کرے
اَلَمْ تَرَ اِلَى الَّذِيْنَ بَدَّلُوْا نِعْمَتَ اللہِ كُفْرًا وَّاَحَلُّوْا قَوْمَہُمْ دَارَ الْبَوَارِ﴿28﴾
کیا تم نے انہیں نہ دیکھا جنہوں نے اللّٰہ کی نعمت ناشکری سے بدل دی اور اپنی قوم کو تباہی کے گھر لا اتارا
جَہَنَّمَ۰ۚ۝ يَصْلَوْنَہَا۰ۭ۝ وَبِئْسَ الْقَرَارُ﴿29﴾
وہ جو دوزخ ہے اس کے اندر جائیں گے اور کیا ہی بری ٹھہرنے کی جگہ
وَجَعَلُوْا لِلہِ اَنْدَادًا لِّيُضِلُّوْا عَنْ سَبِيْلِہٖ۰ۭ۝ قُلْ تَمَتَّعُوْا فَاِنَّ مَصِيْرَكُمْ اِلَى النَّارِ﴿30﴾
اور اللّٰہ کے لئے برابر والے ٹھہرائے کہ اس کی راہ سے بہکاویں تم فرماؤ کچھ برت لو کہ تمہارا انجام آ گ ہے
قُلْ لِّعِبَادِيَ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا يُقِيْمُوا الصَّلٰوۃَ وَيُنْفِقُوْا مِمَّا رَزَقْنٰہُمْ سِرًّا وَّعَلَانِيَۃً مِّنْ قَبْلِ اَنْ يَّاْتِيَ يَوْمٌ لَّا بَيْعٌ فِيْہِ وَلَا خِلٰلٌ﴿31﴾
میرے ان بندوں سے فرماؤ جو ایمان لائے کہ نماز قائم رکھیں اور ہمارے دئیے میں سے کچھ ہماری راہ میں چُھپے اور ظاہر خرچ کریں اس دن کے آنے سے پہلے جس میں نہ سوداگری ہوگی نہ یارانہ
اَللہُ الَّذِيْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ وَاَنْزَلَ مِنَ السَّمَاۗءِ مَاۗءً فَاَخْرَجَ بِہٖ مِنَ الثَّمَرٰتِ رِزْقًا لَّكُمْ۰ۚ۝ وَسَخَّــرَ لَكُمُ الْفُلْكَ لِتَجْرِيَ فِي الْبَحْرِ بِاَمْرِہٖ۰ۚ۝ وَسَخَّرَ لَكُمُ الْاَنْہٰرَ﴿32﴾
اللہ ہے جس نے آسمان اور زمین بنائے اور آسمان سے پانی اتارا تو اس سے کچھ پھل تمہارے کھانے کو پیدا کئے اور تمہارے لئے کَشتی کو مسخّر کیا کہ اس کے حکم سے دریا میں چلے اور تمہارے لئے ندیاں مسخّر کیں
وَسَخَّــرَ لَكُمُ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ دَاۗىِٕـبَيْنِ۰ۚ۝ وَسَخَّرَ لَكُمُ الَّيْلَ وَالنَّہَارَ﴿33﴾
اور تمہارے لئے سورج اور چاند مسخّر کئے جو برابر چل رہے ہیںاور تمہارے لئے رات اور دن مسخّر کئے
Join Our Online Tajveed Course Classes
Flag Counter
Top