+92-308-6112254

Tarjuma Kanzul Iman

14 - Ibrahim
قَالَتْ لَہُمْ رُسُلُہُمْ اِنْ نَّحْنُ اِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُكُمْ وَلٰكِنَّ اللہَ يَمُنُّ عَلٰي مَنْ يَّشَاۗءُ مِنْ عِبَادِہٖ۰ۭ۝ وَمَا كَانَ لَنَآ اَنْ نَّاْتِيَكُمْ بِسُلْطٰنٍ اِلَّا بِـاِذْنِ اللہِ۰ۭ۝ وَعَلَي اللہِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُوْنَ﴿11﴾
ان کے رسولوں نے ان سے کہا ہم ہیں توتمہاری طرح انسان مگر اللّٰہ اپنے بندوں میں جس پر چاہے احسان فرماتا ہے اور ہمارا کام نہیں کہ ہم تمہارے پاس کچھ سند لے آئیں مگر اللّٰہ کے حکم سے اور مسلمانوں کو اللّٰہ ہی پر بھروسہ چاہئے
وَمَا لَنَآ اَلَّا نَتَوَكَّلَ عَلَي اللہِ وَقَدْ ہَدٰىنَا سُبُلَنَا۰ۭ۝ وَلَنَصْبِرَنَّ عَلٰي مَآ اٰذَيْتُمُوْنَا۰ۭ۝ وَعَلَي اللہِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُتَوَكِّلُوْنَ﴿12﴾
اور ہمیں کیا ہوا کہ اللّٰہ پر بھروسہ نہ کریں اس نے تو ہماری راہیں ہمیں دکھادیں اور تم جو ہمیں سَتا رہے ہو ہم ضرور اس پر صبر کریں گے اور بھروسہ کرنے والوں کو اللّٰہ ہی پر بھروسہ چاہئے
وَقَالَ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا لِرُسُلِہِمْ لَنُخْرِجَنَّكُمْ مِّنْ اَرْضِنَآ اَوْ لَتَعُوْدُنَّ فِيْ مِلَّتِنَا۰ۭ۝ فَاَوْحٰٓى اِلَيْہِمْ رَبُّہُمْ لَنُہْلِكَنَّ الظّٰلِـمِيْنَ﴿13﴾
اور کافروں نے اپنے رسولوں سے کہا ہم ضرور تمہیں اپنی زمین سے نکال دیں گے یا تم ہمارے دین پر ہوجاؤتو انہیں ان کے رب نے وحی بھیجی کہ ہم ضرور ان ظالموں کو ہلاک کریں گے
وَلَنُسْكِنَنَّكُمُ الْاَرْضَ مِنْۢ بَعْدِہِمْ۰ۭ۝ ذٰلِكَ لِمَنْ خَافَ مَقَامِيْ وَخَافَ وَعِيْدِ﴿14﴾
اور ضرور ہم تم کو ان کے بعد زمین میں بسائیں گے یہ اس کے لئے ہے جو میرے حضو ر کھڑے ہونے سے ڈرے اورمیں نے جو عذاب کا حکم سنایا ہے اس سے خوف کرے
وَاسْتَفْتَحُوْا وَخَابَ كُلُّ جَبَّارٍ عَنِيْدٍ﴿15﴾
اور انہوں نے فیصلہ مانگا اور ہر سرکش ہٹ دھرم نامُراد ہوا
مِّنْ وَّرَاۗىِٕہٖ جَہَنَّمُ وَيُسْقٰى مِنْ مَّاۗءٍ صَدِيْدٍ﴿16﴾
جہنّم اس کے پیچھے لگی اور اسے پیپ کا پانی پلایا جائے گا
يَّتَجَرَّعُہٗ وَلَا يَكَادُ يُسِيْغُہٗ وَيَاْتِيْہِ الْمَوْتُ مِنْ كُلِّ مَكَانٍ وَّمَا ہُوَبِمَيِّتٍ۰ۭ۝ وَمِنْ وَّرَاۗىِٕہٖ عَذَابٌ غَلِيْظٌ﴿17﴾
بمشکل اس کا تھوڑا تھوڑا گھونٹ لے گا اور گلے سے نیچے اتارنے کی امید نہ ہوگی اور اسے ہر طرف سے موت آئے گی اور مَرے گا نہیں اور اس کے پیچھے ایک گاڑھا عذاب
مَثَلُ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا بِرَبِّہِمْ اَعْمَالُہُمْ كَرَمَادِۨ اشْـتَدَّتْ بِہِ الرِّيْحُ فِيْ يَوْمٍ عَاصِفٍ۰ۭ۝ لَا يَقْدِرُوْنَ مِمَّا كَسَبُوْا عَلٰي شَيْءٍ۰ۭ۝ ذٰلِكَ ہُوَالضَّلٰلُ الْبَعِيْدُ﴿18﴾
اپنے رب سے منکِروں کا حال ایسا ہے کہ ان کے کام ہیں (ف ) جیسے راکھ کہ اس پر ہوا کا سخت جھونکا آ یا آندھی کے دن میں ساری کمائی میں سے کچھ ہاتھ نہ لگا یہی ہے دُور کی گمراہی
Join Our Online Tajveed Course Classes
Flag Counter
Top