+92-308-6112254

Tarjuma Kanzul Iman

13 - Ar Raad
مَثَلُ الْجَنَّۃِ الَّتِيْ وُعِدَ الْمُتَّقُوْنَ۰ۭ۝ تَجْرِيْ مِنْ تَحْتِہَا الْاَنْہٰرُ۰ۭ۝ اُكُلُہَا دَاۗىِٕمٌ وَّظِلُّہَا۰ۭ۝ تِلْكَ عُقْبَى الَّذِيْنَ اتَّقَوْا۰ۤۖ۝ وَّعُقْبَى الْكٰفِرِيْنَ النَّارُ﴿35﴾
احوال اس جنت کا کہ ڈر والوں کے لئے جس کا وعدہ ہے اس کے نیچے نہریں بہتی ہیں اس کے میوے ہمیشہ اور اس کا سایہ ڈر والوں کا تو یہ انجام ہے اور کافروں کا انجام آ گ
وَالَّذِيْنَ اٰتَيْنٰہُمُ الْكِتٰبَ يَفْرَحُوْنَ بِمَآ اُنْزِلَ اِلَيْكَ وَمِنَ الْاَحْزَابِ مَنْ يُّنْكِرُ بَعْضَہٗ۰ۭ۝ قُلْ اِنَّمَآ اُمِرْتُ اَنْ اَعْبُدَ اللہَ وَلَآ اُشْرِكَ بِہٖ۰ۭ۝ اِلَيْہِ اَدْعُوْا وَاِلَيْہِ مَاٰبِ﴿36﴾
اور جن کو ہم نے کتاب دی وہ اس پر خوش ہوتے جو تمہاری طرف اترا اور ان گروہوں میں کچھ وہ ہیں کہ اس کے بعض سے منکِر ہیں تم فرماؤ مجھے تو یہی حکم ہے کہ اللّٰہ کی بندگی کروں اور اس کا شریک نہ ٹھہراؤں میں اسی کی طرف بلاتا ہوں اور اسی کی طرف مجھے پھرنا
وَكَذٰلِكَ اَنْزَلْنٰہُ حُكْمًا عَرَبِيًّا۰ۭ۝ وَلَىِٕنِ اتَّبَعْتَ اَہْوَاۗءَہُمْ بَعْدَ مَا جَاۗءَكَ مِنَ الْعِلْمِ۰ۙ۝ مَا لَكَ مِنَ اللہِ مِنْ وَّلِيٍّ وَّلَا وَاقٍ﴿37﴾
اور اسی طرح ہم نے اسے عربی فیصلہ اتارا اور اے سننے والے اگر تو ان کی خواہشوں پر چلے گا بعد اس کے کہ تجھے علم آچکا تو اللّٰہ کے آگے نہ تیرا کوئی حمایتی ہوگا نہ بچانے والا
وَلَقَدْ اَرْسَلْنَا رُسُلًا مِّنْ قَبْلِكَ وَجَعَلْنَا لَہُمْ اَزْوَاجًا وَّذُرِّيَّۃً۰ۭ۝ وَمَا كَانَ لِرَسُوْلٍ اَنْ يَّاْتِيَ بِاٰيَۃٍ اِلَّا بِـاِذْنِ اللہِ۰ۭ۝ لِكُلِّ اَجَلٍ كِتَابٌ﴿38﴾
اور بیشک ہم نے تم سے پہلے رسول بھیجے اور ان کے لئے بیبیاں اور بچّے کئے اور کسی رسول کا کام نہیں کہ کوئی نشانی لے آئے مگر اللّٰہ کے حکم سےہر وعدہ کی ایک لِکَھت ہے
يَمْحُوا اللہُ مَا يَشَاۗءُ وَيُثْبِتُ۰ۚۖ۝ وَعِنْدَہٗٓ اُمُّ الْكِتٰبِ﴿39﴾
اللّٰہ جو چاہے مٹاتا اور ثابت کرتا ہے اور اصل لکھا ہوا اسی کے پاس ہے
وَاِنْ مَّا نُرِيَنَّكَ بَعْضَ الَّذِيْ نَعِدُہُمْ اَوْ نَتَوَفَّيَنَّكَ فَاِنَّمَا عَلَيْكَ الْبَلٰغُ وَعَلَيْنَا الْحِسَابُ﴿40﴾
اور اگر ہمیں تمہیں دکھادیں کوئی وعدہ جو انہیں دیا جاتا ہے یا پہلے ہی اپنے پاس بلائیں تو بہرحال تم پر تو صرف پہنچانا ہے اور حساب لینا ہمارا ذمّہ
اَوَلَمْ يَرَوْا اَنَّا نَاْتِي الْاَرْضَ نَنْقُصُہَا مِنْ اَطْرَافِہَا۰ۭ۝ وَاللہُ يَحْكُمُ لَا مُعَقِّبَ لِحُكْمِہٖ۰ۭ۝ وَہُوَسَرِيْعُ الْحِسَابِ﴿41﴾
کیا انہیں نہیں سوجھتا کہ ہم ہر طرف سے ان کی آبادی گھٹاتے آرہے ہیں اور اللّٰہ حکم فرماتا ہے اس کا حکم پیچھے ڈالنے والا کوئی نہیں اور اسے حساب لیتے دیر نہیں لگتی
وَقَدْ مَكَرَ الَّذِيْنَ مِنْ قَبْلِہِمْ فَلِلّٰہِ الْمَكْرُ جَمِيْعًا۰ۭ۝ يَعْلَمُ مَا تَكْسِبُ كُلُّ نَفْسٍ۰ۭ۝ وَسَيَعْلَمُ الْكُفّٰرُ لِمَنْ عُقْبَى الدَّارِ﴿42﴾
اور ان سے اگلے فریب کرچکے ہیں تو ساری خُفیہ تدبیر کا مالک تو اللّٰہ ہی ہے جانتا ہے جو کچھ کوئی جان کمائے اور اب جانا چاہتے ہیں کافرکسے ملتا ہے پچھلا گھر
Join Our Online Tajveed Course Classes
Flag Counter
Top