+92-308-6112254

Tarjuma Kanzul Iman

13 - Ar Raad
اَلَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ طُوْبٰى لَہُمْ وَحُسْنُ مَاٰبٍ﴿29﴾
وہ جو ایمان لائے اور اچھے کام کئے ان کو خوشی ہے اور اچھا انجام
كَذٰلِكَ اَرْسَلْنٰكَ فِيْٓ اُمَّۃٍ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِہَآ اُمَمٌ لِّتَتْلُوَا۟ عَلَيْہِمُ الَّذِيْٓ اَوْحَيْنَآ اِلَيْكَ وَہُمْ يَكْفُرُوْنَ بِالرَّحْمٰنِ۰ۭ۝ قُلْ ہُوَرَبِّيْ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ۰ۚ۝ عَلَيْہِ تَوَكَّلْتُ وَاِلَيْہِ مَتَابِ﴿30﴾
اسی طرح ہم نے تم کو اس امّت میں بھیجا جس سے پہلے امّتیں ہو گزریں کہ تم انہیں پڑھ کر سناؤ جو ہم نے تمہاری طرف وحی کی اور وہ رحمٰن کے منکِر ہورہے ہیں تم فرماؤ وہ میرا رب ہے اس کے سوا کسی کی بندگی نہیں میں نے اسی پر بھروسہ کیا اور اسی کی طرف میری رجوع ہے
وَلَوْ اَنَّ قُرْاٰنًا سُيِّرَتْ بِہِ الْجِبَالُ اَوْ قُطِّعَتْ بِہِ الْاَرْضُ اَوْ كُلِّمَ بِہِ الْمَوْتٰى۰ۭ۝ بَلْ لِّلہِ الْاَمْرُ جَمِيْعًاۭ اَفَلَمْ يَايْــــــَٔـسِ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْٓا اَنْ لَّوْ يَشَاۗءُ اللہُ لَہَدَى النَّاسَ جَمِيْعًا۰ۭ۝ وَلَا يَزَالُ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا تُصِيْبُہُمْ بِمَا صَنَعُوْا قَارِعَۃٌ اَوْ تَحُلُّ قَرِيْبًا مِّنْ دَارِہِمْ حَتّٰى يَاْتِيَ وَعْدُ اللہِ۰ۭ۝ اِنَّ اللہَ لَا يُخْلِفُ الْمِيْعَادَ﴿31﴾
اور اگر کوئی ایسا قرآن آتا جس سے پہاڑ ٹل جاتے یا زمین پھٹ جاتی یا مُردے باتیں کرتے جب بھی یہ کافر نہ مانتے بلکہ سب کام اللّٰہ ہی کے اختیار میں ہیں تو کیا مسلمان اس سے ناامید نہ ہوئے کہ اللّٰہ چاہتا تو سب آدمیوں کو ہدایت کردیتا اور کافروں کو ہمیشہ اُن کے کئے کی سخت دھمک پہنچتی رہے گی یا ان کے گھروں کے نزدیک اترے گییہاں تک کہ اللّٰہ کا وعدہ آئے بیشک اللّٰہ وعدہ خلاف نہیں کرتا
وَلَقَدِ اسْتُہْزِئَ بِرُسُلٍ مِّنْ قَبْلِكَ فَاَمْلَيْتُ لِلَّذِيْنَ كَفَرُوْا ثُمَّ اَخَذْتُہُمْ۰ۣ۝ فَكَيْفَ كَانَ عِقَابِ﴿32﴾
اور بیشک تم سے اگلے رسولوں سے بھی ہنسی کی گئی تو میں نے کافروں کو کچھ دنوں ڈھیل دی پھر انہیں پکڑا تو میرا عذاب کیسا تھا
اَفَمَنْ ہُوَقَاۗىِٕمٌ عَلٰي كُلِّ نَفْسٍؚبِمَا كَسَبَتْ۰ۚ۝ وَجَعَلُوْا لِلہِ شُرَكَاۗءَ۰ۭ۝ قُلْ سَمُّوْہُمْ۰ۭ۝ اَمْ تُنَبِّـــــُٔـوْنَہٗ بِمَا لَا يَعْلَمُ فِي الْاَرْضِ اَمْ بِظَاہِرٍ مِّنَ الْقَوْلِ۰ۭ۝ بَلْ زُيِّنَ لِلَّذِيْنَ كَفَرُوْا مَكْرُہُمْ وَصُدُّوْا عَنِ السَّبِيْلِ۰ۭ۝ وَمَنْ يُّضْلِلِ اللہُ فَمَا لَہٗ مِنْ ہَادٍ﴿33﴾
تو کیا وہ ہر جان پر اس کے اعمال کی نگہداشت رکھتا ہے اور وہ اللّٰہ کے شریک ٹھہراتے ہیں تم فرماؤ ان کا نام تو لو یااسے وہ بتاتے ہو جو اس کے علم میں ساری زمین میں نہیں یا یوں ہی اوپری بات بلکہ کافروں کی نگاہ میں ان کا فریب اچھا ٹھہرا ہے اور راہ سے روکے گئے اور جسے اللّٰہ گمراہ کرے اسے کوئی ہدایت کرنے والا نہیں
لَہُمْ عَذَابٌ فِي الْحَيٰوۃِ الدُّنْيَا وَلَعَذَابُ الْاٰخِرَۃِ اَشَقُّ۰ۚ۝ وَمَا لَہُمْ مِّنَ اللہِ مِنْ وَّاقٍ﴿34﴾
انہیں دنیا کے جیتے عذاب ہوگا اور بیشک آخرت کا عذاب سب سے سخت ہے اور انہیں اللّٰہ سے بچانے والا کوئی نہیں
Join Our Online Tajveed Course Classes
Flag Counter
Top