+92-308-6112254

Tarjuma Kanzul Iman

11 - Hud
قَالَ يٰقَوْمِ اَرَءَيْتُمْ اِنْ كُنْتُ عَلٰي بَيِّنَۃٍ مِّنْ رَّبِّيْ وَاٰتٰىنِيْ مِنْہُ رَحْمَۃً فَمَنْ يَّنْصُرُنِيْ مِنَ اللہِ اِنْ عَصَيْتُہٗ۰ۣ۝ فَمَا تَزِيْدُوْنَنِيْ غَيْرَ تَخْسِيْرٍ﴿63﴾
بولا اے میری قوم بھلا بتاؤ تو اگرمیں اپنے رب کی طرف سے روشن دلیل پر ہوں اور اس نے مجھے اپنے پاس سے رحمت بخشی تو مجھے اس سے کون بچائے گا اگر میں اس کی نافرمانی کروں تو تم مجھے سوا نقصان کے کچھ نہ بڑھاؤ گے
وَيٰقَوْمِ ہٰذِہٖ نَاقَــۃُ اللہِ لَكُمْ اٰيَۃً فَذَرُوْہَا تَاْكُلْ فِيْٓ اَرْضِ اللہِ وَلَا تَمَسُّوْہَا بِسُوْۗءٍ فَيَاْخُذَكُمْ عَذَابٌ قَرِيْبٌ﴿64﴾
اور اے میری قوم یہ اللّٰہ کا ناقہ ہے تمہارے لئے نشانی تو اسے چھوڑ دو کہ اللّٰہ کی زمین میں کھائے اور اسے بری طرح ہاتھ نہ لگانا کہ تم کو نزدیک عذاب پہنچے گا
فَعَقَرُوْہَا فَقَالَ تَمَتَّعُوْا فِيْ دَارِكُمْ ثَلٰثَۃَ اَيَّامٍ۰ۭ۝ ذٰلِكَ وَعْدٌ غَيْرُ مَكْذُوْبٍ﴿65﴾
تو انہوں نے اس کی کوچیں کاٹیں تو صالح نے کہا اپنے گھرو ں میں تین دن اور برت لو یہ وعدہ ہے کہ جھوٹا نہ ہوگا
فَلَمَّا جَاۗءَ اَمْرُنَا نَجَّيْنَا صٰلِحًا وَّالَّذِيْنَ اٰمَنُوْا مَعَہٗ بِرَحْمَۃٍ مِّنَّا وَمِنْ خِزْيِ يَوْمِىِٕذٍ۰ۭ۝ اِنَّ رَبَّكَ ہُوَالْقَوِيُّ الْعَزِيْزُ﴿66﴾
پھر جب ہمارا حکم آیا ہم نے صالح اور اس کے ساتھ کے مسلمانوں کو اپنی رحمت فرماکر بچالیا اور اس دن کی رسوائی سے بیشک تمہارا رب قوی عزت والا ہے
وَاَخَذَ الَّذِيْنَ ظَلَمُوا الصَّيْحَۃُ فَاَصْبَحُوْا فِيْ دِيَارِہِمْ جٰثِمِيْنَ﴿67﴾
اور ظالموں کو چنگھاڑ نے آلیا تو صبح اپنے گھروں میں گھٹنوں کے بل پڑے رہ گئے
كَاَنْ لَّمْ يَغْنَوْا فِيْہَا۰ۭ۝ اَلَآ اِنَّ ثَمُــوْدَا۟ كَفَرُوْا رَبَّہُمْ۰ۭ۝ اَلَا بُعْدًا لِّثَمُوْدَ﴿68﴾
گویا کبھی یہاں بسے ہی نہ تھے سُن لو بیشک ثمود اپنے رب سے منکِر ہوئے ارے لعنت ہو ثمود پر
وَلَقَدْ جَاۗءَتْ رُسُلُنَآ اِبْرٰہِيْمَ بِالْبُشْرٰي قَالُوْا سَلٰمًا۰ۭ۝ قَالَ سَلٰمٌ فَمَا لَبِثَ اَنْ جَاۗءَ بِعِجْلٍ حَنِيْذٍ﴿69﴾
اور بیشک ہمارے فرشتے ابراہیم کے پاس مژدہ لے کر آئے بولے سلام کہا سلام پھر کچھ دیر نہ کی کہ ایک بچھڑا بُھنا لے آئے
فَلَمَّا رَآٰ اَيْدِيَہُمْ لَا تَصِلُ اِلَيْہِ نَكِرَہُمْ وَاَوْجَسَ مِنْہُمْ خِيْفَۃً۰ۭ۝ قَالُوْا لَا تَخَفْ اِنَّآ اُرْسِلْنَآ اِلٰي قَوْمِ لُوْطٍ﴿70﴾
پھر جب دیکھا کہ ان کے ہاتھ کھانے کی طرف نہیں پہنچتے ان کو اوپری سمجھا اور جی ہی جی میں ان سے ڈرنے لگابولے ڈریے نہیں ہم قوم لوط کی طرف بھیجے گئے ہیں
وَامْرَاَتُہٗ قَاۗىِٕمَۃٌ فَضَحِكَتْ فَبَشَّرْنٰہَا بِـاِسْحٰقَ۰ۙ۝ وَمِنْ وَّرَاۗءِ اِسْحٰقَ يَعْقُوْبَ﴿71﴾
اور اس کی بی بی کھڑی تھی وہ ہنسنے لگی تو ہم نے اسے اسحاق کی خوشخبری دی اور اسحاق کے پیچھے یعقوب کی
Join Our Online Tajveed Course Classes
Flag Counter
Top