+92-308-6112254

Tarjuma Kanzul Iman

11 - Hud
اِنْ نَّقُوْلُ اِلَّا اعْتَرٰىكَ بَعْضُ اٰلِہَتِنَا بِسُوْۗءٍ۰ۭ۝ قَالَ اِنِّىْٓ اُشْہِدُ اللہَ وَاشْہَدُوْٓا اَنِّىْ بَرِيْۗءٌ مِّمَّا تُشْرِكُوْنَ﴿54﴾
ہم تو یہی کہتے ہیں کہ ہمارے کسی خدا کی تمہیں بُری جھپٹ پہنچی کہا میں اللّٰہ کو گواہ کرتا ہوں اور تم سب گواہ ہوجاؤ کہ میں بیزار ہوں ان سب سے جنہیں تم اللّٰہ کے سوا اس کا شریک ٹھہراتے ہو
مِنْ دُوْنِہٖ فَكِيْدُوْنِيْ جَمِيْعًا ثُمَّ لَا تُنْظِرُوْنِ﴿55﴾
تم سب مل کر میرا بُرا چاہو پھر مجھے مہلت نہ دو
اِنِّىْ تَوَكَّلْتُ عَلَي اللہِ رَبِّيْ وَرَبِّكُمْ۰ۭ۝ مَا مِنْ دَاۗبَّۃٍ اِلَّا ہُوَاٰخِذٌۢ بِنَاصِيَتِہَا۰ۭ۝ اِنَّ رَبِّيْ عَلٰي صِرَاطٍ مُّسْتَقِيْمٍ﴿56﴾
میں نے اللّٰہ پر بھروسہ کیا جو میرا رب ہے اور تمہارا رب کوئی چلنے والا نہیں جس کی چوٹی اس کے قبضۂِ قدرت میں نہ ہو بیشک میرا رب سیدھے راستہ پر ملتا ہے
فَاِنْ تَوَلَّوْا فَقَدْ اَبْلَغْتُكُمْ مَّآ اُرْسِلْتُ بِہٖٓ اِلَيْكُمْ۰ۭ۝ وَيَسْتَخْلِفُ رَبِّيْ قَوْمًا غَيْرَكُمْ۰ۚ۝ وَلَا تَضُرُّوْنَہٗ شَـيْـــًٔـا۰ۭ۝ اِنَّ رَبِّيْ عَلٰي كُلِّ شَيْءٍ حَفِيْظٌ﴿57﴾
پھر اگر تم منہ پھیرو تو میں تمہیں پہنچا چکا جو تمہاری طرف لے کر بھیجا گیا اور میرا رب تمہاری جگہ اوروں کو لے آئے گا اور تم اس کا کچھ نہ بگاڑ سکو گے بیشک میرا رب ہر شے پر نگہبان ہے
وَلَمَّا جَاۗءَ اَمْرُنَا نَجَّيْنَا ہُوْدًا وَّالَّذِيْنَ اٰمَنُوْا مَعَہٗ بِرَحْمَۃٍ مِّنَّا۰ۚ۝ وَنَجَّيْنٰہُمْ مِّنْ عَذَابٍ غَلِيْظٍ﴿58﴾
اور جب ہمارا حکم آیا ہم نےھود اور اس کے ساتھ کے مسلمانوں کواپنی رحمت فرما کر بچالیا اور انہیں سخت عذاب سے نجات دی
وَتِلْكَ عَادٌ۰ۣۙ۝ جَحَدُوْا بِاٰيٰتِ رَبِّہِمْ وَعَصَوْا رُسُلَہٗ وَاتَّبَعُوْٓا اَمْرَ كُلِّ جَبَّارٍ عَنِيْدٍ﴿59﴾
اور یہ عاد ہیں کہ اپنے رب کی آیتوں سے منکِر ہوئے اور اس کے رسولوں کی نافرمانی کی اور ہر بڑے سرکش ہٹ دھرم کے کہنے پر چلے
وَاُتْبِعُوْا فِيْ ہٰذِہِ الدُّنْيَا لَعْنَۃً وَّيَوْمَ الْقِيٰمَۃِ۰ۭ۝ اَلَآ اِنَّ عَادًا كَفَرُوْا رَبَّہُمْ۰ۭ۝ اَلَا بُعْدًا لِّعَادٍ قَوْمِ ہُوْدٍ﴿60﴾
اور ان کے پیچھے لگی اس دنیا میں لعنت اور قیامت کے دن سن لو بیشک عاد اپنے رب سے منکر ہوئے ارے دور ہوں عاد ہود کی قوم
وَاِلٰي ثَمُوْدَ اَخَاہُمْ صٰلِحًا۰ۘ۝ قَالَ يٰقَوْمِ اعْبُدُوا اللہَ مَا لَكُمْ مِّنْ اِلٰہٍ غَيْرُہٗ۰ۭ۝ ہُوَاَنْشَاَكُمْ مِّنَ الْاَرْضِ وَاسْتَعْمَرَكُمْ فِيْہَا فَاسْتَغْفِرُوْہُ ثُمَّ تُوْبُوْٓا اِلَيْہِ۰ۭ۝ اِنَّ رَبِّيْ قَرِيْبٌ مُّجِيْبٌ﴿61﴾
اور ثمود کی طرف ان کے ہم قوم صالح کو کہا اے میری قوم اللّٰہ کو پوجو اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں اس نے تمہیں زمین سے پیدا کیا اور اس میں تمہیں بسایا تو اس سے معافی چاہو پھر اس کی طرف رجوع لاؤ بیشک میرارب قریب ہے دعا سننے والا
قَالُوْا يٰصٰلِحُ قَدْ كُنْتَ فِيْنَا مَرْجُوًّا قَبْلَ ھٰذَآ اَتَنْہٰىنَآ اَنْ نَّعْبُدَ مَا يَعْبُدُ اٰبَاۗؤُنَا وَاِنَّنَا لَفِيْ شَكٍّ مِّمَّا تَدْعُوْنَآ اِلَيْہِ مُرِيْبٍ﴿62﴾
بولے اے صالح اس سے پہلے تو تم ہم میں ہونَہار معلوم ہوتے تھے کیا تم ہمیں اس سے منع کرتے ہو کہ اپنے باپ دادا کے معبودوں کو پوجیں اور بیشک جس بات کی طرف ہمیں بلاتے ہو ہم اس سے ایک بڑے دھوکے ڈالنے والے شک میں ہیں
Join Our Online Tajveed Course Classes
Flag Counter
Top