+92-308-6112254

Tarjuma Kanzul Iman

12 - Yusuf
فَلَمَّا ذَہَبُوْا بِہٖ وَاَجْمَعُوْٓا اَنْ يَّجْعَلُوْہُ فِيْ غَيٰبَتِ الْجُبِّ۰ۚ۝ وَاَوْحَيْنَآ اِلَيْہِ لَتُنَبِّئَنَّہُمْ بِاَمْرِہِمْ ھٰذَا وَہُمْ لَا يَشْعُرُوْنَ﴿15﴾
پھر جب اسے لے گئے اور سب کی رائے یہی ٹھہری کہ اسے اندھے کنویں میں ڈال دیں اور ہم نے اسے وحی بھیجی کہ ضرور تو انہیں ان کا یہ کام جتادے گا ایسے وقت کہ وہ نہ جانتے ہوں گے
وَجَاۗءُوْٓا اَبَاہُمْ عِشَاۗءً يَّبْكُوْنَ﴿16﴾
اور رات ہوئے اپنے باپ کے پاس روتےہوئے آ ئے
قَالُوْا يٰٓاَبَانَآ اِنَّا ذَہَبْنَا نَسْتَبِقُ وَتَرَكْنَا يُوْسُفَ عِنْدَ مَتَاعِنَا فَاَكَلَہُ الذِّئْبُ۰ۚ۝ وَمَآ اَنْتَ بِمُؤْمِنٍ لَّنَا وَلَوْ كُنَّا صٰدِقِيْنَ﴿17﴾
بولے اے ہمارے باپ ہم دوڑ کرتے نکل گئے اور یوسف کو اپنے اسباب کے پاس چھوڑا تو اسے بھیڑیا کھا گیا اور آپ کسی طرح ہمارا یقین نہ کریں گے اگرچہ ہم سچّے ہوں
وَجَاۗءُوْ عَلٰي قَمِيْصِہٖ بِدَمٍ كَذِبٍ۰ۭ۝ قَالَ بَلْ سَوَّلَتْ لَكُمْ اَنْفُسُكُمْ اَمْرًا۰ۭ۝ فَصَبْرٌ جَمِيْلٌ۰ۭ۝ وَاللہُ الْمُسْتَعَانُ عَلٰي مَا تَصِفُوْنَ﴿18﴾
اور اس کے کُر تے پر ایک جھوٹا خون لگا لائے کہا بلکہ تمہارے دلوں نے ایک بات تمہارے واسطے بنالی ہے تو صبر اچھا اور اللّٰہ ہی سے مدد چاہتا ہوں ان باتوں پر جو تم بتارہے ہو
وَجَاۗءَتْ سَـيَّارَۃٌ فَاَرْسَلُوْا وَارِدَہُمْ فَاَدْلٰى دَلْوَہٗ۰ۭ۝ قَالَ يٰبُشْرٰي ھٰذَا غُلٰمٌ۰ۭ۝ وَاَسَرُّوْہُ بِضَاعَۃً۰ۭ۝ وَاللہُ عَلِيْمٌۢ بِمَا يَعْمَلُوْنَ﴿19﴾
اور ایک قافلہ آیا انہوں نے اپنا پانی لانے والا بھیجا تو اس نے اپنا ڈول ڈالابولا آہا کیسی خوشی کی بات ہے یہ تو ایک لڑکا ہے اور اسے ایک پونجی بناکر چھپالیا اور اللّٰہ جانتا ہے جو وہ کرتے ہیں
وَشَرَوْہُ بِثَمَنٍؚبَخْسٍ دَرَاہِمَ مَعْدُوْدَۃٍ۰ۚ۝ وَكَانُوْا فِيْہِ مِنَ الزَّاہِدِيْنَ﴿20﴾
اور بھائیوں نے اسے کھوٹے داموں گنتی کے روپوں پر بیچ ڈالا اور انہیں اس میں کچھ رغبت نہ تھی
وَقَالَ الَّذِي اشْتَرٰىہُ مِنْ مِّصْرَ لِامْرَاَتِہٖٓ اَكْرِمِيْ مَثْوٰىہُ عَسٰٓى اَنْ يَّنْفَعَنَآ اَوْ نَتَّخِذَہٗ وَلَدًا۰ۭ۝ وَكَذٰلِكَ مَكَّنَّا لِيُوْسُفَ فِي الْاَرْضِ۰ۡ۝وَلِنُعَلِّمَہٗ مِنْ تَاْوِيْلِ الْاَحَادِيْثِ۰ۭ۝ وَاللہُ غَالِبٌ عَلٰٓي اَمْرِہٖ وَلٰكِنَّ اَكْثَرَ النَّاسِ لَا يَعْلَمُوْنَ﴿21﴾
اور مصر کے جس شخص نے اسے خریدا وہ اپنی عورت سے بولا انہیں عزت سے رکھو شاید ان سے ہمیں نفع پہنچےیا ان کو ہم بیٹا بنالیںاور اسی طرح ہم نے یوسف کو اس زمین میں جماؤ دیا اور اسلئے کہ اسے باتوں کا انجام سکھائیںاور اللّٰہ اپنے کام پر غالب ہے مگر اکثر آدمی نہیں جانتے
وَلَمَّا بَلَغَ اَشُدَّہٗٓ اٰتَيْنٰہُ حُكْمًا وَّعِلْمًا۰ۭ۝ وَكَذٰلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِـنِيْنَ﴿22﴾
اور جب اپنی پوری قوّت کو پہنچا ہم نے اسے حکم اور علم عطا فرمایا اور ہم ایسا ہی صِلہ دیتے ہیں نیکوں کو
Join Our Online Tajveed Course Classes
Flag Counter
Top