+92-308-6112254

Tarjuma Kanzul Iman

9 - At Taubah
وَالسّٰبِقُوْنَ الْاَوَّلُوْنَ مِنَ الْمُہٰجِرِيْنَ وَالْاَنْصَارِ وَالَّذِيْنَ اتَّبَعُوْھُمْ بِـاِحْسَانٍ۰ۙ۝ رَّضِيَ اللہُ عَنْھُمْ وَرَضُوْا عَنْہُ وَاَعَدَّ لَھُمْ جَنّٰتٍ تَجْرِيْ تَحْتَہَا الْاَنْہٰرُ خٰلِدِيْنَ فِيْہَآ اَبَدًا۰ۭ۝ ذٰلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِيْمُ﴿100﴾
اور سب میں اگلے پہلے مہاجر اور انصار جو بھلائی کے ساتھ ان کے پَیرو ہوئے اللّٰہ ان سے راضی اور وہ اللّٰہ سے راضی اور ان کے لئے تیار کر رکھے ہیں باغ جن کے نیچے نہریں بہیں ہمیشہ ہمیشہ ان میں رہیں یہی بڑی کامیابی ہے
وَمِمَّنْ حَوْلَكُمْ مِّنَ الْاَعْرَابِ مُنٰفِقُوْنَ۰ۭۛ۝ وَمِنْ اَھْلِ الْمَدِيْنَۃِ۰ۣۛؔ۝ مَرَدُوْا عَلَي النِّفَاقِ۰ۣ۝ لَاتَعْلَمُھُمْ۰ۭ۝ نَحْنُ نَعْلَمُھُمْ۰ۭ۝ سَنُعَذِّبُھُمْ مَّرَّتَيْنِ ثُمَّ يُرَدُّوْنَ اِلٰى عَذَابٍ عَظِيْمٍ﴿101﴾
اور تمہارے آس پاس کے کچھ گنوار منافق ہیں اور کچھ مدینہ والے ان کی خُو ہوگئی ہے نفاق تم انہیں نہیں جانتے ہم انھیں جانتے ہیں جلد ہم انہیں دوبارہ عذاب کریں گے پھر بڑے عذاب کی طرف پھیرے جائیں گے
وَاٰخَرُوْنَ اعْتَرَفُوْا بِذُنُوْبِہِمْ خَلَطُوْا عَمَلًا صَالِحًا وَّاٰخَرَ سَـيِّــئًا۰ۭ۝ عَسَى اللہُ اَنْ يَّتُوْبَ عَلَيْہِمْ۰ۭ۝ اِنَّ اللہَ غَفُوْرٌ رَّحِيْمٌ﴿102﴾
اور کچھ اور ہیں جو اپنے گناہوں کے مقِر ہوئے اور ملا یا ایک کام اچھا اور دوسرا بُرا قریب ہے کہ اللّٰہ ان کی توبہ قبول کرے بیشک اللّٰہ بخشنے والا مہربان ہے
خُذْ مِنْ اَمْوَالِہِمْ صَدَقَـۃً تُطَہِّرُھُمْ وَتُزَكِّيْہِمْ بِہَا وَصَلِّ عَلَيْہِمْ۰ۭ۝ اِنَّ صَلٰوتَكَ سَكَنٌ لَّھُمْ۰ۭ۝ وَاللہُ سَمِيْعٌ عَلِيْمٌ﴿103﴾
اے محبوب ان کے مال میں سے زکوٰۃ تحصیل کرو جس سے تم انھیں ستھرا اور پاکیزہ کردو اور ان کے حق میں دعائے خیر کرو بیشک تمہاری دعا ان کے دلوں کا چین ہے اور اللّٰہ سنتا جانتا ہے
اَلَمْ يَعْلَمُوْٓا اَنَّ اللہَ ھُوَيَقْبَلُ التَّوْبَۃَ عَنْ عِبَادِہٖ وَيَاْخُذُ الصَّدَقٰتِ وَاَنَّ اللہَ ھُوَالتَّوَّابُ الرَّحِيْمُ﴿104﴾
کیا انہیں خبر نہیں کہ اللّٰہ ہی اپنے بندوں کی توبہ قبول کرتا اور صدقے خود اپنی دست قدرت میں لیتا ہے اور یہ کہ اللّٰہ ہی توبہ قبول کرنے والا مہربان ہے
وَقُلِ اعْمَلُوْا فَسَيَرَى اللہُ عَمَلَكُمْ وَرَسُوْلُہٗ وَالْمُؤْمِنُوْنَ۰ۭ۝ وَسَتُرَدُّوْنَ اِلٰى عٰلِمِ الْغَيْبِ وَالشَّہَادَۃِ فَيُنَبِّئُكُمْ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ﴿105﴾
اور تم فرماؤ کام کرو اب تمہارے کام دیکھے گا اللّٰہ اور اس کے رسول اور مسلمان اور جلد اس کی طرف پلٹوگے جو چھپا اور کُھلا سب جانتا ہے تو وہ تمہارے کام تمہیں جَتادے گا
وَاٰخَرُوْنَ مُرْجَوْنَ لِاَمْرِ اللہِ اِمَّا يُعَذِّبُھُمْ وَاِمَّا يَتُوْبُ عَلَيْہِمْ۰ۭ۝ وَاللہُ عَلِيْمٌ حَكِيْمٌ﴿106﴾
اور کچھ موقوف رکھے گئے ہیں اللّٰہ کے حکم پر یا ان پر عذاب کرے یا ان کی توبہ قبول کرے اور اللّٰہ علم و حکمت والا ہے
Join Our Online Tajveed Course Classes
Flag Counter
Top