+92-308-6112254

Tarjuma Kanzul Iman

10 - Yunus
فَلَوْلَا كَانَتْ قَرْيَۃٌ اٰمَنَتْ فَنَفَعَہَآ اِيْمَانُہَآ اِلَّا قَوْمَ يُوْنُسَ۰ۭ۝ لَمَّآ اٰمَنُوْا كَشَفْنَا عَنْھُمْ عَذَابَ الْخِزْيِ فِي الْحَيٰوۃِ الدُّنْيَا وَمَتَّعْنٰھُمْ اِلٰى حِيْنٍ﴿98﴾
تو ہوئی ہوتی نہ کوئی بستی کہ ایمان لاتی تو اس کا ایمان کام آتا ہاں یونس کی قوم جب ایمان لائے ہم نے ان سے رسوائی کا عذاب دنیا کی زندگی میں ہٹادیا اور ایک وقت تک انہیں برتنے دیا
وَلَوْ شَاۗءَ رَبُّكَ لَاٰمَنَ مَنْ فِي الْاَرْضِ كُلُّھُمْ جَمِيْعًا۰ۭ۝ اَفَاَنْتَ تُكْرِہُ النَّاسَ حَتّٰى يَكُوْنُوْا مُؤْمِنِيْنَ﴿99﴾
اور اگر تمہارا رب چاہتا زمین میں جتنے ہیں سب کے سب ایمان لے آتے تو کیا تم لوگوں کو زبردستی کرو گے یہاں تک کہ مسلمان ہوجائیں
وَمَا كَانَ لِنَفْسٍ اَنْ تُؤْمِنَ اِلَّا بِـاِذْنِ اللہِ۰ۭ۝ وَيَجْعَلُ الرِّجْسَ عَلَي الَّذِيْنَ لَا يَعْقِلُوْنَ﴿100﴾
اور کسی جان کی قدرت نہیں کہ ایمان لے آئے مگر اللّٰہ کے حکم سے اور عذاب ان پر ڈالتا ہے جنہیں عقل نہیں
قُلِ انْظُرُوْا مَاذَا فِي السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ۰ۭ۝ وَمَا تُغْنِي الْاٰيٰتُ وَالنُّذُرُ عَنْ قَوْمٍ لَّا يُؤْمِنُوْنَ﴿101﴾
تم فرماؤ دیکھو آسمانوں اور زمین میں کیاکیا ہے اور آیتیں اور رسول انہیں کچھ نہیں دیتے جن کے نصیب میں ایمان نہیں
فَہَلْ يَنْتَظِرُوْنَ اِلَّا مِثْلَ اَيَّامِ الَّذِيْنَ خَلَوْا مِنْ قَبْلِہِمْ۰ۭ۝ قُلْ فَانْتَظِرُوْٓا اِنِّىْ مَعَكُمْ مِّنَ الْمُنْتَظِرِيْنَ﴿102﴾
تو انہیں کاہے کا انتظار ہے مگر انہیں لوگوں کے سے دِنوں کا جو ان سے پہلے ہو گزرے تم فرماؤ تو انتظار کرو میں بھی تمہارے ساتھ انتظار میں ہوں
ثُمَّ نُنَجِّيْ رُسُلَنَا وَالَّذِيْنَ اٰمَنُوْا كَذٰلِكَ۰ۚ۝ حَقًّا عَلَيْنَا نُنْجِ الْمُؤْمِنِيْنَ﴿103﴾
پھر ہم اپنے رسولوں اور ایمان والوں کو نجات دیں گے بات یہی ہے ہمارے ذمّہ کرم پر حق ہے مسلمانوں کو نجات دینا
قُلْ يٰٓاَيُّھَا النَّاسُ اِنْ كُنْتُمْ فِيْ شَكٍّ مِّنْ دِيْنِيْ فَلَآ اَعْبُدُ الَّذِيْنَ تَعْبُدُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللہِ وَلٰكِنْ اَعْبُدُ اللہَ الَّذِيْ يَتَوَفّٰىكُمْ۰ۚۖ۝ وَاُمِرْتُ اَنْ اَكُوْنَ مِنَ الْمُؤْمِنِيْنَ﴿104﴾
تم فرماؤ اے لوگو اگر تم میرے دین کی طرف سے کسی شبہ میں ہو تو میں تو اسے نہ پوجوں گا جسے تم اللّٰہ کے سوا پوجتے ہو ہاں اس اللّٰہ کو پوجتا ہوں جو تمہاری جان نکالے گا () اور مجھے حکم ہے کہ ایمان والوں میں ہوں
وَاَنْ اَقِمْ وَجْہَكَ لِلدِّيْنِ حَنِيْفًا۰ۚ۝ وَلَا تَكُوْنَنَّ مِنَ الْمُشْرِكِيْنَ﴿105﴾
اور یہ کہ اپنا منہ دین کے لئے سیدھا رکھ سب سے الگ ہوکر اور ہرگز شرک والوں میں نہ ہونا
وَلَا تَدْعُ مِنْ دُوْنِ اللہِ مَا لَا يَنْفَعُكَ وَلَا يَضُرُّكَ۰ۚ۝ فَاِنْ فَعَلْتَ فَاِنَّكَ اِذًا مِّنَ الظّٰلِــمِيْنَ﴿106﴾
اور اللّٰہ کے سوا اس کی بندگی نہ کر جو نہ تیرا بھلا کرسکے نہ بُرا پھر اگر ایسا کرے تو اس وقت تو ظالموں سے ہوگا
Join Our Online Tajveed Course Classes
Flag Counter
Top