+92-308-6112254

Tarjuma Kanzul Iman

10 - Yunus
قُلْ ہَلْ مِنْ شُرَكَاۗىِٕكُمْ مَّنْ يَّبْدَؤُا الْخَلْقَ ثُمَّ يُعِيْدُہٗ۰ۭ۝ قُلِ اللہُ يَبْدَؤُا الْخَلْقَ ثُمَّ يُعِيْدُہٗ فَاَنّٰى تُؤْفَكُوْنَ﴿34﴾
تم فرماؤ تمہارے شریکوں میں کوئی ایسا ہے کہ اوّل بنائے پھر فَنا کے بعد دوبارہ بنائے تم فرماؤ اللّٰہ اوّل بناتا ہے پھر فَنا کے بعد دوبارہ بنائے گا تو کہاں اوندھے جاتے ہو
قُلْ ہَلْ مِنْ شُرَكَاۗىِٕكُمْ مَّنْ يَّہْدِيْٓ اِلَى الْحَقِّ۰ۭ۝ قُلِ اللہُ يَہْدِيْ لِلْحَقِّ۰ۭ۝ اَفَمَنْ يَّہْدِيْٓ اِلَى الْحَقِّ اَحَقُّ اَنْ يُّتَّبَعَ اَمَّنْ لَّا يَہِدِّيْٓ اِلَّآ اَنْ يُّہْدٰى۰ۚ۝ فَمَا لَكُمْ۰ۣ۝ كَيْفَ تَحْكُمُوْنَ﴿35﴾
تم فرماؤ تمہارے شریکوں میں کوئی ایسا ہے کہ حق کی راہ دکھائے تم فرماؤ کہ اللّٰہ حق کی راہ دکھاتا ہے تو کیا جو حق کی راہ دکھائے اس کے حکم پر چلنا چاہئے یا اس کے جو خود ہی راہ نہ پائے جب تک راہ نہ دکھایا جائے تو تمہیں کیا ہوا کیسا حکم لگاتے ہو
وَمَا يَتَّبِـــعُ اَكْثَرُھُمْ اِلَّا ظَنًّا۰ۭ۝ اِنَّ الظَّنَّ لَا يُغْنِيْ مِنَ الْحَقِّ شَـيْــــًٔـا۰ۭ۝ اِنَّ اللہَ عَلِيْمٌۢ بِمَا يَفْعَلُوْنَ﴿36﴾
اور ان میں اکثر تو نہیں چلتے مگر گمان پر بیشک گمان حق کا کچھ کام نہیں دیتا بیشک اللّٰہ ان کے کاموں کو جانتا ہے
وَمَا كَانَ ہٰذَا الْقُرْاٰنُ اَنْ يُّفْتَرٰي مِنْ دُوْنِ اللہِ وَلٰكِنْ تَصْدِيْقَ الَّذِيْ بَيْنَ يَدَيْہِ وَتَفْصِيْلَ الْكِتٰبِ لَا رَيْبَ فِيْہِ مِنْ رَّبِّ الْعٰلَمِيْنَ﴿37﴾
اور اس قرآن کی یہ شان نہیں کہ کوئی اپنی طرف سے بنالے بے اللّٰہ کے اتارے ہاں وہ اگلی کتابوں کی تصدیق ہےاور لوح میں جو کچھ لکھا ہے سب کی تفصیل ہے اس میں کچھ شک نہیں ہے پروردگارِ عالم کی طرف سے ہے
اَمْ يَــقُوْلُوْنَ افْتَرٰىہُ۰ۭ۝ قُلْ فَاْتُوْا بِسُوْرَۃٍ مِّثْلِہٖ وَادْعُوْا مَنِ اسْتَــطَعْتُمْ مِّنْ دُوْنِ اللہِ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِيْنَ﴿38﴾
کیا یہ کہتے ہیں کہ انہوں نے اسے بنالیا ہے تم فرماؤ تو اس جیسی کوئی ایک سورۃ لے آؤ اور اللّٰہ کو چھوڑ کر جو مل سکیں سب کو بُلا لو اگر تم سچے ہو
بَلْ كَذَّبُوْا بِمَا لَمْ يُحِيْطُوْا بِعِلْمِہٖ وَلَمَّا يَاْتِہِمْ تَاْوِيْلُہٗ۰ۭ۝ كَذٰلِكَ كَذَّبَ الَّذِيْنَ مِنْ قَبْلِہِمْ فَانْظُرْ كَيْفَ كَانَ عَاقِبَۃُ الظّٰلِــمِيْنَ﴿39﴾
بلکہ اسے جھٹلایا جس کے علم پر قابو نہ پایا اور ابھی انہوں نے اس کا انجام نہیں دیکھا ایسے ہی ان سے اگلوں نے جھٹلایا تھا تو دیکھو ظالموں کا کیسا انجام ہوا
وَمِنْھُمْ مَّنْ يُّؤْمِنُ بِہٖ وَمِنْھُمْ مَّنْ لَّا يُؤْمِنُ بِہٖ۰ۭ۝ وَرَبُّكَ اَعْلَمُ بِالْمُفْسِدِيْنَ﴿40﴾
اور انمیں کوئی اسپر ایمان لاتا ہے اور ان میں کوئی اس پر ایمان نہیں لاتا ہے اور تمہارا رب مفسدوں کو خوب جانتا ہے
وَاِنْ كَذَّبُوْكَ فَقُلْ لِّيْ عَمَلِيْ وَلَكُمْ عَمَلُكُمْ۰ۚ۝ اَنْتُمْ بَرِيْۗـــــُٔوْنَ مِمَّآ اَعْمَلُ وَاَنَا بَرِيْۗءٌ مِّمَّا تَعْمَلُوْنَ﴿41﴾
اور اگر وہ تمہیں جھٹلائیں تو فرمادو کہ میرے لئے میری کرنی اور تمہارے لئے تمہاری کرنی تمہیں میرے کام سے علاقہ نہیں اور مجھے تمہارے کام سے تعلق نہیں
وَمِنْھُمْ مَّنْ يَّسْتَمِعُوْنَ اِلَيْكَ۰ۭ۝ اَفَاَنْتَ تُسْمِـــعُ الصُّمَّ وَلَوْ كَانُوْا لَا يَعْقِلُوْنَ﴿42﴾
اور ان میں کوئی وہ ہیں جو تمہاری طرف کان لگاتے ہیں تو کیا تم بہروں کو سنادو گے اگرچہ انہیں عقل نہ ہو
Join Our Online Tajveed Course Classes
Flag Counter
Top