+92-308-6112254

Tarjuma Kanzul Iman

9 - At Taubah
قَاتِلُوْہُمْ يُعَذِّبْہُمُ اللہُ بِاَيْدِيْكُمْ وَيُخْزِہِمْ وَيَنْصُرْكُمْ عَلَيْہِمْ وَيَشْفِ صُدُوْرَ قَوْمٍ مُّؤْمِنِيْنَ﴿14﴾
تو ان سے لڑو اللّٰہ انہیں عذاب دیگا تمہارے ہاتھوں اور انہیں رسوا کرے گا اور تمہیں ان پر مدد دے گا اور ایمان والوں کا جی ٹھنڈا کرے گا
وَيُذْہِبْ غَيْظَ قُلُوْبِہِمْ۰ۭ۝ وَيَتُوْبُ اللہُ عَلٰي مَنْ يَّشَاۗءُ۰ۭ۝ وَاللہُ عَلِيْمٌ حَكِيْمٌ﴿15﴾
اور ان کے دلوں کی گھٹن دور فرمائے گا اور اللّٰہ جس کی چاہے توبہ قبول فرمائے اور اللّٰہ علم و حکمت والا ہے
اَمْ حَسِبْتُمْ اَنْ تُتْرَكُوْا وَلَمَّا يَعْلَمِ اللہُ الَّذِيْنَ جٰہَدُوْا مِنْكُمْ وَلَمْ يَتَّخِذُوْا مِنْ دُوْنِ اللہِ وَلَا رَسُوْلِہٖ وَلَا الْمُؤْمِنِيْنَ وَلِيْجَۃً۰ۭ۝ وَاللہُ خَبِيْرٌۢ بِمَا تَعْمَلُوْنَ﴿16﴾
کیا اس گمان میں ہو کہ یونہی چھوڑ دیئے جاؤ گے اور ابھی اللّٰہ نے پہچان نہ کرائی ان کی جو تم میں سے جہاد کریں گے اور اللّٰہ اور اس کے رسول اور مسلمانوں کے سوا کسی کو اپنا محرم راز نہ بنائیں گے اور اللّٰہ تمہارے کاموں سے خبردار ہے
مَا كَانَ لِلْمُشْرِكِيْنَ اَنْ يَّعْمُرُوْا مَسٰجِدَ اللہِ شٰہِدِيْنَ عَلٰٓي اَنْفُسِہِمْ بِالْكُفْرِ۰ۭ۝ اُولٰۗىِٕكَ حَبِطَتْ اَعْمَالُہُمْ۰ۚۖ۝ وَفِي النَّارِ ہُمْ خٰلِدُوْنَ﴿17﴾
مشرکوں کو نہیں پُہنچتا کہ اللّٰہ کی مسجدیں آباد کریں خود اپنے کفر کی گواہی دے کر ان کا تو سب کیا دھرا اِکارت ہے اور وہ ہمیشہ آگ میں رہیں گے
اِنَّمَا يَعْمُرُ مَسٰجِدَ اللہِ مَنْ اٰمَنَ بِاللہِ وَالْيَوْمِ الْاٰخِرِ وَاَقَامَ الصَّلٰوۃَ وَاٰتَى الزَّكٰوۃَ وَلَمْ يَخْشَ اِلَّا اللہَ فَعَسٰٓى اُولٰۗىِٕكَ اَنْ يَّكُوْنُوْا مِنَ الْمُہْتَدِيْنَ﴿18﴾
اللّٰہ کی مسجدیں وہی آباد کرتے ہیں جو اللّٰہ اور قیامت پر ایمان لاتے اور نماز قائم کرتے ہیں اور زکوٰۃ دیتے ہیں اور اللّٰہ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتے توقریب ہے کہ یہ لوگ ہدایت والوں میں ہوں
اَجَعَلْتُمْ سِقَايَۃَ الْحَاۗجِّ وَعِمَارَۃَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ كَمَنْ اٰمَنَ بِاللہِ وَالْيَوْمِ الْاٰخِرِ وَجٰہَدَ فِيْ سَبِيْلِ اللہِ۰ۭ۝ لَا يَسْتَوٗنَ عِنْدَ اللہِ۰ۭ۝ وَاللہُ لَا يَہْدِي الْقَوْمَ الظّٰلِـمِيْنَ﴿19﴾
تو کیا تم نے حاجیوں کی سبیل اور مسجد حرام کی خدمت اس کے برابر ٹھہرالی جو اللّٰہ اور قیامت پر ایمان لایا اور اللّٰہ کی راہ میں جہاد کیا وہ اللّٰہ کے نزدیک برابر نہیں اور اللّٰہ ظالموں کو راہ نہیں دیتا
اَلَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَہَاجَرُوْا وَجٰہَدُوْا فِيْ سَبِيْلِ اللہِ بِاَمْوَالِہِمْ وَاَنْفُسِہِمْ۰ۙ۝ اَعْظَمُ دَرَجَۃً عِنْدَ اللہِ۰ۭ۝ وَاُولٰۗىِٕكَ ہُمُ الْفَاۗىِٕزُوْنَ﴿20﴾
وہ جو ایمان لائے اور ہجرت کی اور اپنے مال و جان سے اللّٰہ کی راہ میں لڑے اللّٰہ کے یہاں ان کا درجہ بڑا ہے اور وہی مراد کو پہنچے
Join Our Online Tajveed Course Classes
Flag Counter
Top