+92-308-6112254

Tarjuma Kanzul Iman

8 - Al Anfal
وَاِنْ يُّرِيْدُوْٓا اَنْ يَّخْدَعُوْكَ فَاِنَّ حَسْـبَكَ اللہُ۰ۭ۝ ہُوَالَّذِيْٓ اَيَّدَكَ بِنَصْرِہٖ وَبِالْمُؤْمِنِيْنَ﴿62﴾
اور اگر وہ تمہیں فریب دیا چاہیں تو بیشک اللّٰہ تمہیں کافی ہے وہی ہے جس نے تمہیں زوردیا اپنی مدد کا اور مسلمانوں کا
وَاَلَّفَ بَيْنَ قُلُوْبِہِمْ۰ۭ۝ لَوْ اَنْفَقْتَ مَا فِي الْاَرْضِ جَمِيْعًا مَّآ اَلَّفْتَ بَيْنَ قُلُوْبِہِمْ وَلٰكِنَّ اللہَ اَلَّفَ بَيْنَہُمْ۰ۭ۝ اِنَّہٗ عَزِيْزٌ حَكِيْمٌ﴿63﴾
اور ان کے دلوں میں میل کردیا اگر تم زمین میں جو کچھ ہے سب خرچ کردیتے ان کے دل نہ ملا سکتے لیکن اللّٰہ نے ان کے دل ملادیئے بیشک وہی ہے غالب حکمت والا
يٰٓاَيُّھَا النَّبِيُّ حَسْبُكَ اللہُ وَمَنِ اتَّبَعَكَ مِنَ الْمُؤْمِنِيْنَ﴿64﴾
اے غیب کی خبریں بتانے والے نبی اللّٰہ تمہیں کافی ہے اور یہ جتنے مسلمان تمہارے پیرو ہوئے
يٰٓاَيُّھَا النَّبِيُّ حَرِّضِ الْمُؤْمِنِيْنَ عَلَي الْقِتَالِ۰ۭ۝ اِنْ يَّكُنْ مِّنْكُمْ عِشْــرُوْنَ صٰبِرُوْنَ يَغْلِبُوْا مِائَـتَيْنِ۰ۚ۝ وَاِنْ يَّكُنْ مِّنْكُمْ مِّائَۃٌ يَّغْلِبُوْٓا اَلْفًا مِّنَ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا بِاَنَّہُمْ قَوْمٌ لَّا يَفْقَہُوْنَ﴿65﴾
اے غیب کی خبریں بتانے والے مسلمانوں کو جہاد کی ترغیب دو اگر تم میں کے بیس صبر والے ہوں گے دو سو پر غالب ہوں گے اور اگر تم میں کے سو ہوں تو کافروں کے ہزار پر غالب آئیں گے اس لئے کہ وہ سمجھ نہیں رکھتے
اَلْـــٰٔـنَ خَفَّفَ اللہُ عَنْكُمْ وَعَلِمَ اَنَّ فِيْكُمْ ضَعْفًا۰ۭ۝ فَاِنْ يَّكُنْ مِّنْكُمْ مِّائَۃٌ صَابِرَۃٌ يَّغْلِبُوْا مِائَتَيْنِ۰ۚ۝ وَاِنْ يَّكُنْ مِّنْكُمْ اَلْفٌ يَّغْلِبُوْٓا اَلْفَيْنِ بِـاِذْنِ اللہِ۰ۭ۝ وَاللہُ مَعَ الصّٰبِرِيْنَ﴿66﴾
اب اللّٰہ نے تم پر سے تخفیف فرمائی اور اسے علم ہے کہ تم کمزور ہو تو اگر تم میں سو صبر والے ہوں دو سو پر غالب آئیں گے اور اگر تم میں کے ہزار ہوں تو دو ہزار پر غالب ہوں گے اللّٰہ کے حکم سے اور اللّٰہ صبر والوں کے ساتھ ہے
مَا كَانَ لِنَبِيٍّ اَنْ يَّكُوْنَ لَہٗٓ اَسْرٰي حَتّٰي يُثْخِنَ فِي الْاَرْضِ۰ۭ۝ تُرِيْدُوْنَ عَرَضَ الدُّنْيَا۰ۤۖ۝ وَاللہُ يُرِيْدُ الْاٰخِرَۃَ۰ۭ۝ وَاللہُ عَزِيْزٌ حَكِيْمٌ﴿67﴾
کسی نبی کو لائق نہیں کہ کافروں کو زندہ قید کرے جب تک زمین میں ان کا خون خوب نہ بہائے تم لوگ دنیا کا مال چاہتے ہو اور اللّٰہ آخرت چاہتا ہے اور اللّٰہ غالب حکمت والا ہے
لَوْلَا كِتٰبٌ مِّنَ اللہِ سَبَقَ لَمَسَّكُمْ فِــيْمَآ اَخَذْتُمْ عَذَابٌ عَظِيْمٌ﴿68﴾
اگر اللّٰہ پہلے ایک بات لکھ نہ چکا ہوتا تو اے مسلمانو تم نے جو کافروں سے بدلے کا مال لے لیا اس میں تم پر بڑا عذاب آتا
فَكُلُوْا مِمَّا غَنِمْتُمْ حَلٰلًا طَيِّبًا۰ۡۖ۝ وَّاتَّقُوا اللہَ۰ۭ۝ اِنَّ اللہَ غَفُوْرٌ رَّحِيْمٌ﴿69﴾
تو کھاؤ جو غنیمت تمہیں ملی حلال پاکیزہ اور اللّٰہ سے ڈرتے رہو بیشک اللّٰہ بخشنے والا مہربان ہے
Join Our Online Tajveed Course Classes
Flag Counter
Top