+92-308-6112254

Tarjuma Kanzul Iman

8 - Al Anfal
ذٰلِكَ بِاَنَّ اللہَ لَمْ يَكُ مُغَيِّرًا نِّعْمَۃً اَنْعَمَہَا عَلٰي قَوْمٍ حَتّٰي يُغَيِّرُوْا مَا بِاَنْفُسِہِمْ۰ۙ۝ وَاَنَّ اللہَ سَمِيْعٌ عَلِيْمٌ﴿53﴾
یہ اس لئے کہ اللّٰہ کسی قوم سے جو نعمت انہیں دی تھی بدلتا نہیں جب تک وہ خود نہ بدل جائیں اور بیشک اللّٰہ سنتا جانتا ہے
كَدَاْبِ اٰلِ فِرْعَوْنَ۰ۙ۝ وَالَّذِيْنَ مِنْ قَبْلِہِمْ۰ۭ۝ كَذَّبُوْا بِاٰيٰتِ رَبِّہِمْ فَاَہْلَكْنٰہُمْ بِذُنُوْبِہِمْ وَاَغْرَقْنَآ اٰلَ فِرْعَوْنَ۰ۚ۝ وَكُلٌّ كَانُوْا ظٰلِمِيْنَ﴿54﴾
جیسے فرعون والوں اور ان سے اگلوں کا دستور انہوں نے اپنے رب کی آیتیں جھٹلائیں تو ہم نے اُن کو اُن کے گناہوں کے سبب ہلاک کیا اور ہم نے فرعون والوں کو ڈبو دیا اور وہ سب ظالم تھے
اِنَّ شَرَّ الدَّوَاۗبِّ عِنْدَ اللہِ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا فَہُمْ لَا يُؤْمِنُوْنَ﴿55﴾
بیشک سب جانوروں میں بدتر اللّٰہ کے نزدیک وہ ہیں جنہوں نے کفر کیا اور ایمان نہیں لاتے
اَلَّذِيْنَ عٰہَدْتَّ مِنْہُمْ ثُمَّ يَنْقُضُوْنَ عَہْدَہُمْ فِيْ كُلِّ مَرَّۃٍ وَّہُمْ لَا يَتَّقُوْنَ﴿56﴾
وہ جن سے تم نے معاہدہ کیا تھا پھر ہر بار اپنا عہد توڑ دیتے ہیں اور ڈرتے نہیں
فَاِمَّا تَثْقَفَنَّہُمْ فِي الْحَرْبِ فَشَرِّدْ بِہِمْ مَّنْ خَلْفَہُمْ لَعَلَّہُمْ يَذَّكَّرُوْنَ﴿57﴾
تو اگر تم کہیں انہیں لڑائی میں پاؤ تو انہیں ایسا قتل کرو جس سے ان کے پس ماندوں کو بھگاؤ اس امید پر کہ شاید انہیں عبرت ہو
وَاِمَّا تَخَافَنَّ مِنْ قَوْمٍ خِيَانَۃً فَانْۢبِذْ اِلَيْہِمْ عَلٰي سَوَاۗءٍ۰ۭ۝ اِنَّ اللہَ لَا يُحِبُّ الْخَاۗىِٕنِيْنَ﴿58﴾
اور اگر تم کسی قوم سے دغا کا اندیشہ کرو تو ان کا عہد ان کی طرف پھینک دو برابری پر بیشک دغا والے اللّٰہ کو پسند نہیں
وَلَا يَحْسَبَنَّ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا سَبَقُوْا۰ۭ۝ اِنَّہُمْ لَا يُعْجِزُوْنَ﴿59﴾
اور ہرگز کافر اس گُھمنڈ میں نہ رہیں کہ وہ ہاتھ سے نکل گئے بیشک وہ عاجز نہیں کرتے
وَاَعِدُّوْا لَہُمْ مَّا اسْـتَطَعْتُمْ مِّنْ قُوَّۃٍ وَّمِنْ رِّبَاطِ الْخَيْلِ تُرْہِبُوْنَ بِہٖ عَدُوَّاللہِ وَعَدُوَّكُمْ وَاٰخَرِيْنَ مِنْ دُوْنِہِمْ۰ۚ۝ لَا تَعْلَمُوْنَہُمْ۰ۚ۝ اَللہُ يَعْلَمُہُمْ۰ۭ۝ وَمَا تُنْفِقُوْا مِنْ شَيْءٍ فِيْ سَبِيْلِ اللہِ يُوَفَّ اِلَيْكُمْ وَاَنْتُمْ لَا تُظْلَمُوْنَ﴿60﴾
اور ان کے لئے تیار رکھو جو قوّت تمہیں بن پڑے اور جتنے گھوڑے باندھ سکو کہ ان سے ان کے دلوں میں دھاک بٹھاؤ جو اللّٰہ کے دشمن اور تمھارے دشمن ہیں اور ان کے سوا کچھ اوروں کے دلوں میں جنہیں تم نہیں جانتے اللّٰہ انہیں جانتا ہے اور اللّٰہ کی راہ میں جو کچھ خرچ کرو گے تمہیں پورا دیا جائے گا اور کسی طرح گھاٹے میں نہ رہو گے
وَاِنْ جَنَحُوْا لِلسَّلْمِ فَاجْنَحْ لَہَا وَتَوَكَّلْ عَلَي اللہِ۰ۭ۝ اِنَّہٗ ہُوَالسَّمِيْعُ الْعَلِيْمُ﴿61﴾
اور اگر وہ صلح کی طرف جھکیں تو تم بھی جھکو اور اللّٰہ پر بھروسہ رکھو بیشک وہی ہے سنتا جانتا
Join Our Online Tajveed Course Classes
Flag Counter
Top