+92-308-6112254

Tarjuma Kanzul Iman

8 - Al Anfal
وَاَطِيْعُوا اللہَ وَرَسُوْلَہٗ وَلَا تَنَازَعُوْا فَتَفْشَلُوْا وَتَذْہَبَ رِيْحُكُمْ وَاصْبِرُوْا۰ۭ۝ اِنَّ اللہَ مَعَ الصّٰبِرِيْنَ﴿46﴾
اور اللّٰہ اور اس کے رسول کا حکم مانو اور آپس میں جھگڑو نہیں کہ پھر بزدلی کرو گے اور تمہاری بندھی ہوئی ہوا جاتی رہے گی اور صبر کرو بیشک اللّٰہ صبر والوں کے ساتھ ہے
وَلَا تَكُوْنُوْا كَالَّذِيْنَ خَرَجُوْا مِنْ دِيَارِہِمْ بَطَرًا وَّرِئَاۗءَ النَّاسِ وَيَصُدُّوْنَ عَنْ سَبِيْلِ اللہِ۰ۭ۝ وَاللہُ بِمَا يَعْمَلُوْنَ مُحِيْطٌ﴿47﴾
اور ان جیسے نہ ہونا جو اپنے گھر سے نکلے اتراتے اور لوگوں کے دکھانے کو اور اللّٰہ کی راہ سے روکتے اور ان کے سب کام اللّٰہ کے قابو میں ہیں
وَاِذْ زَيَّنَ لَہُمُ الشَّيْطٰنُ اَعْمَالَہُمْ وَقَالَ لَا غَالِبَ لَكُمُ الْيَوْمَ مِنَ النَّاسِ وَاِنِّىْ جَارٌ لَّكُمْ۰ۚ۝ فَلَمَّا تَرَاۗءَتِ الْفِئَتٰنِ نَكَصَ عَلٰي عَقِبَيْہِ وَقَالَ اِنِّىْ بَرِيْۗءٌ مِّنْكُمْ اِنِّىْٓ اَرٰي مَا لَا تَرَوْنَ اِنِّىْٓ اَخَافُ اللہَ۰ۭ۝ وَاللہُ شَدِيْدُ الْعِقَابِ﴿48﴾
اور جبکہ شیطان نے ان کی نگاہ میں ان کے کام بھلے کر دکھائے اور بولا آج تم پر کوئی شخص غالب آنے والا نہیں اور تم میری پناہ میں ہو تو جب دونوں لشکر آمنے سامنے ہوئے الٹے پاؤں بھاگا اور بولا میں تم سے الگ ہوں میں وہ دیکھتا ہوں جو تمہیں نظر نہیں آتا میں اللّٰہ سے ڈرتا ہوں اور اللّٰہ کا عذاب سخت ہے
اِذْ يَقُوْلُ الْمُنٰفِقُوْنَ وَالَّذِيْنَ فِيْ قُلُوْبِہِمْ مَّرَضٌ غَرَّ ھٰٓؤُلَاۗءِ دِيْنُہُمْ۰ۭ۝ وَمَنْ يَّتَوَكَّلْ عَلَي اللہِ فَاِنَّ اللہَ عَزِيْزٌ حَكِيْمٌ﴿49﴾
جب کہتے تھے منافق اور وہ جن کے دلوں میں آزار ہے کہ یہ مسلمان اپنے دین پر مغرور ہیں اور جو اللّٰہ پر بھروسہ کرے تو بیشک اللّٰہ غالب حکمت والا ہے
وَلَوْ تَرٰٓي اِذْ يَتَوَفَّى الَّذِيْنَ كَفَرُوا۰ۙ۝ الْمَلٰۗىِٕكَۃُ يَضْرِبُوْنَ وُجُوْہَہُمْ وَاَدْبَارَہُمْ۰ۚ۝ وَذُوْقُوْا عَذَابَ الْحَرِيْقِ﴿50﴾
اور کبھی تو دیکھے جب فرشتے کافروں کی جان نکالتے ہیں مار رہے ہیں ان کے منہ پر اور ان کی پیٹھ پر اور چکھو آ گ کا عذاب
ذٰلِكَ بِمَا قَدَّمَتْ اَيْدِيْكُمْ وَاَنَّ اللہَ لَيْسَ بِظَلَّامٍ لِّلْعَبِيْدِ﴿51﴾
یہ بدلہ ہے اس کا جو تمہارے ہاتھوں نے آگے بھیجا اور اللّٰہ بندوں پر ظلم نہیں کرتا
كَدَاْبِ اٰلِ فِرْعَوْنَ۰ۙ۝ وَالَّذِيْنَ مِنْ قَبْلِہِمْ۰ۭ۝ كَفَرُوْا بِاٰيٰتِ اللہِ فَاَخَذَہُمُ اللہُ بِذُنُوْبِہِمْ۰ۭ۝ اِنَّ اللہَ قَوِيٌّ شَدِيْدُ الْعِقَابِ﴿52﴾
جیسے فرعون والوں اور ان سے اگلوں کا دستور وہ اللّٰہ کی آیتوں سے منکر ہوئے تو اللّٰہ نے انہیں ان کے گناہوں پر پکڑا بیشک اللّٰہ قوت والا سخت عذاب والا ہے
Join Our Online Tajveed Course Classes
Flag Counter
Top