+92-308-6112254

Tarjuma Kanzul Iman

9 - At Taubah
يَحْلِفُوْنَ بِاللہِ لَكُمْ لِيُرْضُوْكُمْ۰ۚ۝ وَاللہُ وَرَسُوْلُہٗٓ اَحَقُّ اَنْ يُّرْضُوْہُ اِنْ كَانُوْا مُؤْمِنِيْنَ﴿62﴾
تمہارے سامنے اللّٰہ کی قسم کھاتے ہیں کہ تمہیں راضی کرلیں اور اللّٰہ و رسول کا حق زائد تھا کہ اسے راضی کرتے اگر ایمان رکھتے تھے
اَلَمْ يَعْلَمُوْٓا اَنَّہٗ مَنْ يُّحَادِدِ اللہَ وَرَسُوْلَہٗ فَاَنَّ لَہٗ نَارَ جَہَنَّمَ خَالِدًا فِيْہَا۰ۭ۝ ذٰلِكَ الْخِزْيُ الْعَظِيْمُ﴿63﴾
کیا انہیں خبر نہیں کہ جو خلاف کرے اللّٰہ اور اس کے رسول کا تو اس کے لئے جہنم کی آگ ہے کہ ہمیشہ اس میں رہے گا یہی بڑی رسوائی ہے
يَحْذَرُ الْمُنٰفِقُوْنَ اَنْ تُنَزَّلَ عَلَيْہِمْ سُوْرَۃٌ تُنَبِّئُہُمْ بِمَا فِيْ قُلُوْبِہِمْ۰ۭ۝ قُلِ اسْتَہْزِءُوْا۰ۚ۝ اِنَّ اللہَ مُخْرِجٌ مَّا تَحْذَرُوْنَ﴿64﴾
منافق ڈرتے ہیں کہ ان پر کوئی سورۃ ایسی اترے جو ان کے دلوں کی چھپی جتادے تم فرماؤ ہنسے جاؤ اللّٰہ کو ضرور ظاہر کرنا ہے جس کا تمہیں ڈر ہے
وَلَىِٕنْ سَاَلْتَہُمْ لَيَقُوْلُنَّ اِنَّمَا كُنَّا نَخُوْضُ وَنَلْعَبُ۰ۭ۝ قُلْ اَبِاللہِ وَاٰيٰتِہٖ وَرَسُوْلِہٖ كُنْتُمْ تَسْتَہْزِءُوْنَ﴿65﴾
اور اے محبوب اگر تم ان سے پوچھو تو کہیں گے کہ ہم تو یونہی ہنسی کھیل میں تھے تم فرماؤ کیا اللّٰہ اور اسکی آیتوں اور اس کے رسول سے ہنستے ہو
لَا تَعْتَذِرُوْا قَدْ كَفَرْتُمْ بَعْدَ اِيْمَانِكُمْ۰ۭ۝ اِنْ نَّعْفُ عَنْ طَاۗىِٕفَۃٍ مِّنْكُمْ نُعَذِّبْ طَاۗىِٕفَۃًۢ بِاَنَّہُمْ كَانُوْا مُجْرِمِيْنَ﴿66﴾
بہانے نہ بناؤ تم کافر ہوچکے مسلمان ہوکر اگر ہم تم میں سے کسی کو معاف کریں تو اوروں کو عذاب دیں گے اس لئے کہ وہ مجرم تھے
اَلْمُنٰفِقُوْنَ وَالْمُنٰفِقٰتُ بَعْضُہُمْ مِّنْۢ بَعْضٍ۰ۘ۝ يَاْمُرُوْنَ بِالْمُنْكَرِ وَيَنْہَوْنَ عَنِ الْمَعْرُوْفِ وَيَقْبِضُوْنَ اَيْدِيَہُمْ۰ۭ۝ نَسُوا اللہَ فَنَسِيَہُمْ۰ۭ۝ اِنَّ الْمُنٰفِقِيْنَ ہُمُ الْفٰسِقُوْنَ﴿67﴾
منافق مرد اور منافق عورتیں ایک تھیلی کے چٹے بٹے ہیں برائی کا حکم دیں اور بھلائی سے منع کریں اور اپنی مُٹّھی بند رکھیں وہ اللّٰہ کو چھوڑ بیٹھے تو اللّٰہ نے انہیں چھوڑدیا بیشک منافق وہی پکّے بے حکم ہیں
وَعَدَ اللہُ الْمُنٰفِقِيْنَ وَالْمُنٰفِقٰتِ وَالْكُفَّارَ نَارَ جَہَنَّمَ خٰلِدِيْنَ فِيْہَا۰ۭ۝ ھِىَ حَسْبُہُمْ۰ۚ۝ وَلَعَنَہُمُ اللہُ۰ۚ۝ وَلَہُمْ عَذَابٌ مُّقِيْمٌ﴿68﴾
اللّٰہ نے منافق مردوں اور منافق عورتوں اور کافروں کو جہنم کی آگ کا وعدہ دیا ہے جس میں ہمیشہ رہیں گے وہ انہیں بس ہے اور اللّٰہ کی ان پر لعنت ہے اور ان کے لئے قائم رہنے والا عذاب ہے
Join Our Online Tajveed Course Classes
Flag Counter
Top