+92-308-6112254

Tarjuma Kanzul Iman

2 - Al Baqarah
مَثَلُھُمْ كَمَثَلِ الَّذِى اسْـتَوْقَدَ نَارًا۰ۚ۝ فَلَمَّآ اَضَاۗءَتْ مَا حَوْلَہٗ ذَھَبَ اللہُ بِنُوْرِہِمْ وَتَرَكَھُمْ فِىْ ظُلُمٰتٍ لَّا يُبْصِرُوْنَ﴿17﴾
ان کی کہاوت اسکی طرح ہے جس نے آگ روشن کی تو جب اس سے آس پاس سب جگمگا اٹھا اللّٰہ ان کا نور لے گیا اور انہیں اندھیریوں میں چھوڑ دیا کہ کچھ نہیں سوجھتا
صُمٌّۢ بُكْمٌ عُمْىٌ فَھُمْ لَا يَرْجِعُوْنَ﴿18﴾
بہرے گونگے اندھے تو وہ پھر آنے والے نہیں
اَوْ كَصَيِّبٍ مِّنَ السَّمَاۗءِ فِيْہِ ظُلُمٰتٌ وَّرَعْدٌ وَّبَرْقٌ۰ۚ۝ يَجْعَلُوْنَ اَصَابِعَھُمْ فِىْٓ اٰذَانِہِمْ مِّنَ الصَّوَاعِقِ حَذَرَ الْمَوْتِ۰ۭ۝ وَاللہُ مُحِيْطٌۢ بِالْكٰفِرِيْنَ﴿19﴾
یا جیسے آسمان سے اترتا پانی کہ اس میں اندھیریاں ہیں اور گرج اور چمک (ف ) اپنے کانوں میں انگلیاں ٹھونس رہے ہیں کڑک کے سبب موت کے ڈر سے (ف ) اور اللّٰہ کافروں کو گھیرے ہوئے ہے
يَكَادُ الْبَرْقُ يَخْطَفُ اَبْصَارَھُمْ۰ۭ۝ كُلَّمَآ اَضَاۗءَ لَھُمْ مَّشَوْا فِيْہِ۰ۤۙ۝وَاِذَآ اَظْلَمَ عَلَيْہِمْ قَامُوْا۰ۭ۝ وَلَوْ شَاۗءَ اللہُ لَذَھَبَ بِسَمْعِہِمْ وَاَبْصَارِہِمْ۰ۭ۝ اِنَّ اللہَ عَلٰي كُلِّ شَىْءٍ قَدِيْرٌ﴿20﴾
بجلی یوں معلوم ہوتی ہے کہ ان کی نگاہیں اچک لے جائے گی جب کچھ چمک ہوئی اس میں چلنے لگے(ف ) اور جب اندھیرا ہوا کھڑے رہ گئے اور اللّٰہ چاہتا تو ان کے کان اور آنکھیں لے جاتا بیشک اللّٰہ سب
يٰٓاَيُّہَا النَّاسُ اعْبُدُوْا رَبَّكُمُ الَّذِىْ خَلَقَكُمْ وَالَّذِيْنَ مِنْ قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُوْنَ﴿21﴾
اے لوگو اپنے رب کو پوجو جس نے تمہیں اور تم سے اگلوں کو پیدا کیا یہ امید کرتے ہوئے کہ تمہیں پرہیزگاری ملے
الَّذِىْ جَعَلَ لَكُمُ الْاَرْضَ فِرَاشًا وَّالسَّمَاۗءَ بِنَاۗءً۰۠۝ وَّاَنْزَلَ مِنَ السَّمَاۗءِ مَاۗءً فَاَخْرَجَ بِہٖ مِنَ الثَّمَرٰتِ رِزْقًا لَّكُمْ۰ۚ۝ فَلَا تَجْعَلُوْا لِلہِ اَنْدَادًا وَّاَنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ﴿22﴾
جس نے تمہارے لئے زمین کو بچھونا اور آسمان کو عمارت بنایا اور آسمان سے پانی اتارا تو اس سے کچھ پھل نکالے تمہارے کھانے کو تو اللّٰہ کے لئے جان بوجھ کر برابر والے نہ ٹہراؤ
وَاِنْ كُنْتُمْ فِىْ رَيْبٍ مِّـمَّا نَزَّلْنَا عَلٰي عَبْدِنَا فَاْتُوْا بِسُوْرَۃٍ مِّنْ مِّثْلِہٖ۰۠۝ وَادْعُوْا شُہَدَاۗءَكُمْ مِّنْ دُوْنِ اللہِ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِيْنَ﴿23﴾
اور اگر تمہیں کچھ شک ہو اس میں جو ہم نے اپنے ( اس خاص ) بندے پر اتارا تو اس جیسی ایک سورت تو لے آؤ (ف ) اور اللّٰہ کے سوا اپنے سب حمائتیوں کو بلالو اگر تم سچے ہو
فَاِنْ لَّمْ تَفْعَلُوْا وَلَنْ تَفْعَلُوْا فَاتَّقُوا النَّارَ الَّتِىْ وَقُوْدُھَا النَّاسُ وَالْحِجَارَۃُ۰ۚۖ۝ اُعِدَّتْ لِلْكٰفِرِيْنَ﴿24﴾
پھر اگر نہ لا سکو اور ہم فرمائے دیتے ہیں کہ ہر گز نہ لا سکو گے تو ڈرو اس آگ سے جس کا ایندھن آدمی اور پتھر ہیں (ف ) تیار رکھی ہے کافروں کے لئے
Join Our Online Tajveed Course Classes
Flag Counter
Top