+92-308-6112254

Tarjuma Kanzul Iman

2 - Al Baqarah
اِنَّ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا سَوَاۗءٌ عَلَيْہِمْ ءَاَنْذَرْتَھُمْ اَمْ لَمْ تُنْذِرْھُمْ لَا يُؤْمِنُوْنَ﴿6﴾
بیشک وہ جن کی قسمت میں کفر ہے انہیں برابر ہے چاہے تم انہیں ڈراؤیا نہ ڈراؤ وہ ایمان لانے کے نہیں
خَتَمَ اللہُ عَلٰي قُلُوْبِہِمْ وَعَلٰي سَمْعِہِمْ۰ۭ۝ وَعَلٰٓي اَبْصَارِہِمْ غِشَاوَۃٌ۰ۡ۝وَّلَھُمْ عَذَابٌ عَظِيْمٌ﴿7﴾
اللّٰہ نے ان کے دلوں پر اور کانوں پر مہر کردی اور ان کی آنکھوں پر گھٹاٹوپ ہے اور ان کے لئے بڑا عذاب
وَمِنَ النَّاسِ مَنْ يَّقُوْلُ اٰمَنَّا بِاللہِ وَبِالْيَوْمِ الْاٰخِرِ وَمَا ھُمْ بِمُؤْمِنِيْنَ﴿8﴾
اور کچھ لوگ کہتے ہیں کہ ہم اللّٰہ اور پچھلے دن پر ایمان لائے اور وہ ایمان والے نہیں
يُخٰدِعُوْنَ اللہَ وَالَّذِيْنَ اٰمَنُوْا۰ۚ۝ وَمَا يَخْدَعُوْنَ اِلَّآ اَنْفُسَھُمْ وَمَا يَشْعُرُوْنَ﴿9﴾
فریب دیا چاہتے ہیں اللّٰہ اور ایمان والوں کو اور حقیقت میں فریب نہیں دیتے مگر اپنی جانوں کو اور انہیں شعور نہیں
فِىْ قُلُوْبِہِمْ مَّرَضٌ۰ۙ۝ فَزَادَھُمُ اللہُ مَرَضًا۰ۚ۝ وَلَھُمْ عَذَابٌ اَلِـيْمٌۢ۰۝ۥۙ بِمَا كَانُوْا يَكْذِبُوْنَ﴿10﴾
ان کے دلوں میں بیماری ہے تو اللّٰہ نے ان کی بیماری اور بڑھائی اور ان کے لئے دردناک عذاب ہے بدلہ ان کے جھوٹ کا
وَاِذَا قِيْلَ لَھُمْ لَا تُفْسِدُوْا فِى الْاَرْضِ۰ۙ۝ قَالُوْٓا اِنَّمَا نَحْنُ مُصْلِحُوْنَ﴿11﴾
اورجو اُن سے کہا جائے زمین میں فساد نہ کرو تو کہتے ہیں ہم تو سنوارنے والے ہیں
اَلَآ اِنَّھُمْ ھُمُ الْمُفْسِدُوْنَ وَلٰكِنْ لَّا يَشْعُرُوْنَ﴿12﴾
سنتا ہے وہی فسادی ہیں مگر انہیں شعور نہیں
وَاِذَا قِيْلَ لَھُمْ اٰمِنُوْا كَمَآ اٰمَنَ النَّاسُ قَالُوْٓا اَنُؤْمِنُ كَمَآ اٰمَنَ السُّفَہَاۗءُ۰ۭ۝ اَلَآ اِنَّھُمْ ھُمُ السُّفَہَاۗءُ وَلٰكِنْ لَّا يَعْلَمُوْنَ﴿13﴾
اور جب ان سے کہا جائے ایمان لاؤجیسے اور لوگ ایمان لا ئے ہیں تو کہیں کیا ہم احمقوں کی طرح ایما ن لے آئیں سنتا ہے ؟ وہی احمق ہیں مگر جانتے نہیں
وَاِذَا لَقُوا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا قَالُوْٓا اٰمَنَّا۰ۚۖ۝ وَاِذَا خَلَوْا اِلٰى شَيٰطِيْنِہِمْ۰ۙ۝ قَالُوْٓا اِنَّا مَعَكُمْ۰ۙ۝ اِنَّمَا نَحْنُ مُسْتَہْزِءُوْنَ﴿14﴾
اور جب ایمان والوں سے ملیں تو کہیں ہم ایمان لائے اور جب اپنے شیطانوں کے پاس اکیلے ہوں تو کہیں ہم تمہارے ساتھ ہیں ہم تو یونہی ہنسی کرتے ہیں
اَللہُ يَسْتَہْزِئُ بِہِمْ وَيَمُدُّھُمْ فِىْ طُغْيَانِہِمْ يَعْمَھُوْنَ﴿15﴾
اللّٰہ ان سے استہزاء فرماتا ہے ( جیسا کہ اس کی شان کے لائق ہے) اور انہیں ڈھیل دیتا ہے کہ اپنی سرکشی میں بھٹکتے رہیں
اُولٰۗىِٕكَ الَّذِيْنَ اشْتَرَوُا الضَّلٰلَۃَ بِالْہُدٰى۰۠۝ فَمَا رَبِحَتْ تِّجَارَتُھُمْ وَمَا كَانُوْا مُہْتَدِيْنَ﴿16﴾
یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے ہدایت کے بدلے گمراہی خریدی تو ان کا سودا کچھ نفع نہ لایا اور وہ سودے کی راہ جانتے ہی نہ تھے
Join Our Online Tajveed Course Classes
Flag Counter
Top