+92-308-6112254

Tarjuma Kanzul Iman

4 - An Nisa
لَايُحِبُّ اللہُ الْجَــہْرَ بِالسُّوْۗءِ مِنَ الْقَوْلِ اِلَّا مَنْ ظُلِمَ۰ۭ۝ وَكَانَ اللہُ سَمِيْعًا عَلِـــيْمًا﴿148﴾
اللّٰہ پسند نہیں کرتابُری بات کا اعلان کرنا مگر مظلوم سے اور اللّٰہ سنتا جانتا ہے
اِنْ تُبْدُوْا خَيْرًا اَوْ تُخْفُوْہُ اَوْ تَعْفُوْا عَنْ سُوْۗءٍ فَاِنَّ اللہَ كَانَ عَفُوًّا قَدِيْرًا﴿149﴾
اگرتم کوئی بھلائی اعلانیہ کرو یا چھپ کر یا کسی کی برائی سے درگزر وتوبے شک اللّٰہ معاف کرنے والاقدرت والا ہے
اِنَّ الَّذِيْنَ يَكْفُرُوْنَ بِاللہِ وَرُسُلِہٖ وَيُرِيْدُوْنَ اَنْ يُّفَرِّقُوْا بَيْنَ اللہِ وَرُسُلِہٖ وَيَقُوْلُوْنَ نُؤْمِنُ بِبَعْضٍ وَّنَكْفُرُ بِبَعْضٍ۰ۙ۝ وَّيُرِيْدُوْنَ اَنْ يَّتَّخِذُوْا بَيْنَ ذٰلِكَ سَبِيْلًا﴿150﴾
وہ جو اللّٰہ اوراس کے رسولوں کو نہیں مانتے اور چاہتے ہیں کہ اللّٰہ سے اس کے رسولوں کو جدا کردیں اور کہتے ہیں ہم کسی پر ایمان لائے اور کسی کے منکر ہوئے اور چاہتے ہیں کہ ایمان و کفر کے بیچ میں کوئی راہ نکال لیں
اُولٰۗىِٕكَ ہُمُ الْكٰفِرُوْنَ حَقًّا۰ۚ۝ وَاَعْتَدْنَا لِلْكٰفِرِيْنَ عَذَابًا مُّہِيْنًا﴿151﴾
یہی ہیں ٹھیک ٹھیک کافر اور ہم نے کافروں کے لئے ذلّت کا عذاب تیار کررکھا ہے
وَالَّذِيْنَ اٰمَنُوْا بِاللہِ وَرُسُلِہٖ وَلَمْ يُفَرِّقُوْا بَيْنَ اَحَدٍ مِّنْہُمْ اُولٰۗىِٕكَ سَوْفَ يُؤْتِيْہِمْ اُجُوْرَہُمْ۰ۭ۝ وَكَانَ اللہُ غَفُوْرًا رَّحِيْمًا﴿152﴾
اور وہ جو اللّٰہ اور اس کے سب رسولوں پر ایمان لائے اور ان میں سے کسی پر ایمان میں فرق نہ کیا انہیں عنقریب اللّٰہ اُن کے ثواب دے گا اور اللّٰہ بخشنے والا مہربان ہے
يَسْــَٔــلُكَ اَہْلُ الْكِتٰبِ اَنْ تُنَزِّلَ عَلَيْہِمْ كِتٰبًا مِّنَ السَّمَاۗءِ فَقَدْ سَاَلُوْا مُوْسٰٓى اَكْبَرَ مِنْ ذٰلِكَ فَقَالُوْٓا اَرِنَا اللہَ جَہْرَۃً فَاَخَذَتْہُمُ الصّٰعِقَۃُ بِظُلْمِہِمْ۰ۚ۝ ثُمَّ اتَّخَذُوا الْعِجْلَ مِنْۢ بَعْدِ مَا جَاۗءَتْہُمُ الْبَيِّنٰتُ فَعَفَوْنَا عَنْ ذٰلِكَ۰ۚ۝ وَاٰتَيْنَا مُوْسٰى سُلْطٰنًا مُّبِيْنًا﴿153﴾
اے محبوب اہل کتاب تم سے سوال کرتے ہیں کہ ان پر آسمان سے ایک کتاب اتار دو تووہ تو موسٰی سے اس سے بھی بڑا سوال کرچکے کہ بولے ہمیں اللّٰہ کو اعلانیہ دکھا دو تو انہیں کڑک نے آلیا ان کے گناہوں پر پھر بچھڑا لے بیٹھے بعد اس کے کہ روشن آیتیں انکے پاس آچکیں تو ہم نے یہ معاف فرمادیا اور ہم نے موسٰی کو روشن غلبہ دیا
وَرَفَعْنَا فَوْقَھُمُ الطُّوْرَ بِمِيْثَاقِہِمْ وَقُلْنَا لَہُمُ ادْخُلُوا الْبَابَ سُجَّدًا وَّقُلْنَا لَہُمْ لَا تَعْدُوْا فِي السَّبْتِ وَاَخَذْنَا مِنْہُمْ مِّيْثَاقًا غَلِيْظًا﴿154﴾
پھر ہم نے اُن پر طور کو اونچا کیا ان سے عہد لینے کو اور ان سے فرمایا کہ دروازے میں سجدہ کرتے داخل ہو اور ان سے فرمایا کہ ہفتہ میں حد سے نہ بڑھو اور ہم نے ان سے گاڑھا عہد لیا
Join Our Online Tajveed Course Classes
Flag Counter
Top