+92-308-6112254

Tarjuma Kanzul Iman

3 - Al Imran
لَنْ تَنَالُوا الْبِرَّ حَتّٰى تُنْفِقُوْا مِمَّا تُحِبُّوْنَ۰۝ۥۭ وَمَا تُنْفِقُوْا مِنْ شَيْءٍ فَاِنَّ اللہَ بِہٖ عَلِيْمٌ﴿92﴾
تم ہر گز بھلائی کو نہ پہنچو گے جب تک راہِ خدا میں اپنی پیاری چیز خرچ نہ کرو اورتم جو کچھ خرچ کرو اللّٰہ کو معلوم ہے
كُلُّ الطَّعَامِ كَانَ حِلًّا لِّبَنِىْٓ اِسْرَاۗءِيْلَ اِلَّا مَا حَرَّمَ اِسْرَاۗءِيْلُ عَلٰي نَفْسِہٖ مِنْ قَبْلِ اَنْ تُنَزَّلَ التَّوْرٰىۃُ۰ۭ۝ قُلْ فَاْتُوْا بِالتَّوْرٰىۃِ فَاتْلُوْھَآ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِيْنَ﴿93﴾
سب کھانے بنی اسرائیل کو حلال تھے مگر وہ جو یعقوب نے اپنے اوپر حرام کرلیا تھا توریٰت اُترنے سے پہلے تم فرماؤ توریٰت لا کر پڑھو اگر سچے ہو
فَمَنِ افْتَرٰى عَلَي اللہِ الْكَذِبَ مِنْۢ بَعْدِ ذٰلِكَ فَاُولٰۗىِٕكَ ھُمُ الظّٰلِمُوْنَ﴿94﴾
تو اُس کے بعد جو اللّٰہ پر جھوٹ باندھے تو وہی ظالم ہیں
قُلْ صَدَقَ اللہُ۰ۣ۝ فَاتَّبِعُوْا مِلَّــۃَ اِبْرٰہِيْمَ حَنِيْفًا۰ۭ۝ وَمَا كَانَ مِنَ الْمُشْرِكِيْنَ﴿95﴾
تم فرماؤ اللّٰہ سچا ہے تو ابراہیم کے دین پر چلو جوہر باطل سے جدا تھے اور شرک والوںمیں نہ تھے
اِنَّ اَوَّلَ بَيْتٍ وُّضِــعَ لِلنَّاسِ لَلَّذِيْ بِبَكَّۃَ مُبٰرَكًا وَّھُدًى لِّـلْعٰلَمِيْنَ﴿96﴾
بے شک سب میں پہلا گھر جو لوگوں کی عبادت کو مقرر ہوا وہ ہے جو مکہ میں ہے برکت والا اور سارے جہان کا راہنما
فِيْہِ اٰيٰتٌۢ بَيِّنٰتٌ مَّقَامُ اِبْرٰہِيْمَ۰۝ۥۚ وَمَنْ دَخَلَہٗ كَانَ اٰمِنًا۰ۭ۝ وَلِلہِ عَلَي النَّاسِ حِجُّ الْبَيْتِ مَنِ اسْـتَـطَاعَ اِلَيْہِ سَبِيْلًا۰ۭ۝ وَمَنْ كَفَرَ فَاِنَّ اللہَ غَنِىٌّ عَنِ الْعٰلَمِيْنَ﴿97﴾
اس میں کھلی نشانیاں ہیں ابراہیم کے کھڑے ہونے کی جگہ اور جو اس میں آئے امان میں ہو اور اللّٰہ کے لئے لوگوں پر اس گھر کا حج کرنا ہے جو اس تک چل سکے اور جو منکر ہو تو اللّٰہ سارے جہان سے بے پرواہ ہے
قُلْ يٰٓاَھْلَ الْكِتٰبِ لِمَ تَكْفُرُوْنَ بِاٰيٰتِ اللہِ۰ۤۖ۝ وَاللہُ شَہِيْدٌ عَلٰي مَا تَعْمَلُوْنَ﴿98﴾
تم فرماؤ اے کتابیو اللّٰہ کی آیتیں کیوں نہیں مانتے اور تمہارے کام اللّٰہ کے سامنے ہیں
قُلْ يٰٓاَھْلَ الْكِتٰبِ لِمَ تَصُدُّوْنَ عَنْ سَبِيْلِ اللہِ مَنْ اٰمَنَ تَبْغُوْنَھَا عِوَجًا وَّاَنْتُمْ شُہَدَاۗءُ۰ۭ۝ وَمَا اللہُ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعْمَلُوْنَ﴿99﴾
تم فرماؤ اے کتابیو کیوں اللّٰہ کی راہ سے روکتے ہو (ف ) اُسے جو ایمان لائے اسے ٹیڑھا کیا چاہتے ہو اور تم خود اس پرگواہ ہو اور اللّٰہ تمہارے کو تکوں سے بے خبر نہیں
يٰٓاَيُّھَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْٓا اِنْ تُطِيْعُوْا فَرِيْقًا مِّنَ الَّذِيْنَ اُوْتُوا الْكِتٰبَ يَرُدُّوْكُمْ بَعْدَ اِيْمَانِكُمْ كٰفِرِيْنَ﴿100﴾
اے ایمان والو اگر تم کچھ کتابیوں کے کہے پر چلے تو وہ تمہارے ایمان کے بعد تمہیں کافر کر چھوڑیں گے
Join Our Online Tajveed Course Classes
Flag Counter
Top