+92-308-6112254

Tarjuma Kanzul Iman

23 - Al Muminun
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ۝
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا
قَدْاَفْلَحَ الْمُؤْمِنُوْنَ﴿1﴾
بیشک مراد کو پہنچے ایمان والے
الَّذِيْنَ ہُمْ فِيْ صَلَاتِہِمْ خٰشِعُوْنَ﴿2﴾
جو اپنی نماز میں گڑگڑاتے ہیں
وَالَّذِيْنَ ہُمْ عَنِ اللَّغْوِ مُعْرِضُوْنَ﴿3﴾
اور وہ جو کسی بیہودہ بات کی طرف التفات نہیں کرتے
وَالَّذِيْنَ ہُمْ لِلزَّكٰوۃِ فٰعِلُوْنَ﴿4﴾
اور وہ کہ زکوٰۃ دینے کا کام کرتے ہیں
وَالَّذِيْنَ ہُمْ لِفُرُوْجِہِمْ حٰفِظُوْنَ﴿5﴾
اور وہ جو اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرتے ہیں
اِلَّا عَلٰٓي اَزْوَاجِہِمْ اَوْ مَا مَلَكَتْ اَيْمَانُہُمْ فَاِنَّہُمْ غَيْرُ مَلُوْمِيْنَ﴿6﴾
مگر اپنی بیبیوں یا شرعی باندیوں پر جو ان کے ہاتھ کی مِلک ہیں کہ ان پر کوئی ملامت نہیں
فَمَنِ ابْتَغٰى وَرَاۗءَ ذٰلِكَ فَاُولٰۗىِٕكَ ہُمُ الْعٰدُوْنَ﴿7﴾
تو جو ان دو کے سوا کچھ اور چاہے وہی حد سے بڑھنے والے ہیں
وَالَّذِيْنَ ہُمْ لِاَمٰنٰتِہِمْ وَعَہْدِہِمْ رٰعُوْنَ﴿8﴾
اور وہ جو اپنی امانتوں اور اپنے عہد کی رعایت کرتے ہیں
وَالَّذِيْنَ ہُمْ عَلٰي صَلَوٰتِہِمْ يُحَافِظُوْنَ﴿9﴾
اور وہ جو اپنی نمازوں کی نگہبانی کرتے ہیں
اُولٰۗىِٕكَ ہُمُ الْوٰرِثُوْنَ﴿10﴾
یہی لوگ وارث ہیں
الَّذِيْنَ يَرِثُوْنَ الْفِرْدَوْسَ۰ۭ۝ ہُمْ فِيْہَا خٰلِدُوْنَ﴿11﴾
کہ فردوس کی میراث پائیں گے وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے
وَلَقَدْ خَلَقْنَا الْاِنْسَانَ مِنْ سُلٰـلَـۃٍ مِّنْ طِيْنٍ﴿12﴾
اور بیشک ہم نے آدمی کو چنی ہوئی مٹی سے بنایا
ثُمَّ جَعَلْنٰہُ نُطْفَۃً فِيْ قَرَارٍ مَّكِيْنٍ﴿13﴾
پھر اسے پانی کی بوند کیا ایک مضبوط ٹھہراؤ میں
ثُمَّ خَلَقْنَا النُّطْفَۃَ عَلَقَۃً فَخَـلَقْنَا الْعَلَقَۃَ مُضْغَۃً فَخَـلَقْنَا الْمُضْغَۃَ عِظٰمًا فَكَسَوْنَا الْعِظٰمَ لَحْــمًا۰ۤ۝ ثُمَّ اَنْشَاْنٰہُ خَلْقًا اٰخَرَ۰ۭ۝ فَتَبٰرَكَ اللہُ اَحْسَنُ الْخٰلِقِيْنَ﴿14﴾
پھر ہم نے اس پانی کی بوند کو خون کی پھٹک کیا پھر خون کی پھٹک کو گوشت کی بوٹی پھر گوشت کی بوٹی کو ہڈیاں پھر ان ہڈیوں پر گوشت پہنایا پھر اسے اور صورت میں اٹھان دی تو بڑی برکت والا ہے اللّٰہ سب سے بہتر بنانے والا ہے
ثُمَّ اِنَّكُمْ بَعْدَ ذٰلِكَ لَمَيِّتُوْنَ﴿15﴾
پھر اس کے بعد تم ضرور مرنے والے ہو
ثُمَّ اِنَّكُمْ يَوْمَ الْقِيٰمَۃِ تُبْعَثُوْنَ﴿16﴾
پھر تم سب قیامت کے دن اٹھائے جاؤ گے
وَلَقَدْ خَلَقْنَا فَوْقَكُمْ سَبْعَ طَرَاۗىِٕقَ۰ۤۖ۝ وَمَا كُنَّا عَنِ الْخَلْقِ غٰفِلِيْنَ﴿17﴾
اور بیشک ہم نے تمہارے اوپر سات راہیں بنائیں اور ہم خلق سے بے خبر نہیں
Join Our Online Tajveed Course Classes
Flag Counter
Top