+92-308-6112254

Tarjuma Kanzul Iman

9 - At Taubah
يَعْتَذِرُوْنَ اِلَيْكُمْ اِذَا رَجَعْتُمْ اِلَيْہِمْ۰ۭ۝ قُلْ لَّا تَعْتَذِرُوْا لَنْ نُّؤْمِنَ لَكُمْ قَدْ نَبَّاَنَا اللہُ مِنْ اَخْبَارِكُمْ۰ۭ۝ وَسَيَرَى اللہُ عَمَلَكُمْ وَرَسُوْلُہٗ ثُمَّ تُرَدُّوْنَ اِلٰى عٰلِمِ الْغَيْبِ وَالشَّہَادَۃِ فَيُنَبِّئُكُمْ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ﴿94﴾
تم سے بہانے بنائیں گے جب تم ان کی طرف لوٹ کر جاؤ گے تم فرمانا بہانے نہ بناؤ ہم ہرگز تمہارا یقین نہ کریں گے اللّٰہ نے ہمیں تمہاری خبریں دے دی ہیں اور اب اللّٰہ و رسول تمہارے کام دیکھیں گے پھر اس کی طرف پلٹ کر جاؤ گے جو چھپے اور ظاہر سب کو جانتا ہے وہ تمہیں جَتادے گا جو کچھ تم کرتے تھے
سَيَحْلِفُوْنَ بِاللہِ لَكُمْ اِذَا انْقَلَبْتُمْ اِلَيْہِمْ لِتُعْرِضُوْا عَنْھُمْ۰ۭ۝ فَاَعْرِضُوْا عَنْھُمْ۰ۭ۝ اِنَّھُمْ رِجْسٌ۰ۡ۝وَّمَاْوٰىھُمْ جَہَنَّمُ۰ۚ۝ جَزَاۗءًۢ بِمَا كَانُوْا يَكْسِبُوْنَ﴿95﴾
اب تمہارے آ گے اللّٰہ کی قسم کھائیں گے جب تم ان کی طرف پلٹ کر جاؤ گے اس لئے کہ تم ان کے خیال میں نہ پڑو تو ہاں تم ان کا خیال چھوڑو وہ تو نرے پلید ہیں اور ان کا ٹھکانا جہنّم ہے بدلہ اس کا جو کماتے تھے
يَحْلِفُوْنَ لَكُمْ لِتَرْضَوْا عَنْھُمْ۰ۚ۝ فَاِنْ تَرْضَوْا عَنْھُمْ فَاِنَّ اللہَ لَا يَرْضٰى عَنِ الْقَوْمِ الْفٰسِقِيْنَ﴿96﴾
تمہارے آگے قسمیں کھاتے ہیں کہ تم ان سے راضی ہوجاؤ تو اگر تم ان سے راضی ہوجاؤ تو بیشک اللّٰہ تو فاسق لوگوں سے راضی نہ ہوگا
اَلْاَعْرَابُ اَشَدُّ كُفْرًا وَّنِفَاقًا وَّاَجْدَرُ اَلَّا يَعْلَمُوْا حُدُوْدَ مَآ اَنْزَلَ اللہُ عَلٰي رَسُوْلِہٖ۰ۭ۝ وَاللہُ عَلِيْمٌ حَكِيْمٌ﴿97﴾
گنوار کفر اور نفاق میں زیادہ سخت ہیں اور اسی قابل ہیں کہ اللّٰہ نے جو حکم اپنے رسول پر اتارے اس سے جاہل رہیں اور اللّٰہ علم و حکمت والا ہے
وَمِنَ الْاَعْرَابِ مَنْ يَّتَّخِذُ مَا يُنْفِقُ مَغْرَمًا وَّيَتَرَبَّصُ بِكُمُ الدَّوَاۗىِٕرَ۰ۭ۝ عَلَيْہِمْ دَاۗىِٕرَۃُ السَّوْءِ۰ۭ۝ وَاللہُ سَمِيْعٌ عَلِيْمٌ﴿98﴾
اور کچھ گنوار وہ ہیں کہ جو اللّٰہ کی راہ میں خرچ کریں تو اسے تاوان سمجھیں اور تم پر گردشیں آنے کے انتظار میں رہیں انہیں پر ہے بری گردش اور اللّٰہ سنتا جانتا ہے
وَمِنَ الْاَعْرَابِ مَنْ يُّؤْمِنُ بِاللہِ وَالْيَوْمِ الْاٰخِرِ وَيَتَّخِذُ مَا يُنْفِقُ قُرُبٰتٍ عِنْدَ اللہِ وَصَلَوٰتِ الرَّسُوْلِ۰ۭ۝ اَلَآ اِنَّہَا قُرْبَۃٌ لَّھُمْ۰ۭ۝ سَـيُدْخِلُھُمُ اللہُ فِيْ رَحْمَتِہٖ۰ۭ۝ اِنَّ اللہَ غَفُوْرٌ رَّحِيْمٌ﴿99﴾
اور کچھ گاؤں والے وہ ہیں جو اللّٰہ اور قیامت پر ایمان رکھتے ہیں اور جو خرچ کریں اسے اللّٰہ کی نزدیکیوں اور رسول سے دعائیں لینے کا ذریعہ سمجھیں ہاں ہاں وہ ان کے لئے باعث قرب ہے اللّٰہ جلد انہیں اپنی رحمت میں داخل کرے گا بیشک اللّٰہ بخشنے والا مہربان ہے
Join Our Online Tajveed Course Classes
Flag Counter
Top