+92-308-6112254

Tarjuma Kanzul Iman

4 - An Nisa
وَاِنِ امْرَاَۃٌ خَافَتْ مِنْۢ بَعْلِھَا نُشُوْزًا اَوْ اِعْرَاضًا فَلَا جُنَاحَ عَلَيْہِمَآ اَنْ يُّصْلِحَا بَيْنَہُمَا صُلْحًا۰ۭ۝ وَالصُّلْحُ خَيْرٌ۰ۭ۝ وَاُحْضِرَتِ الْاَنْفُسُ الشُّحَّ۰ۭ۝ وَاِنْ تُحْسِنُوْا وَتَتَّقُوْا فَاِنَّ اللہَ كَانَ بِمَا تَعْمَلُوْنَ خَبِيْرًا﴿128﴾
اور اگر کوئی عورت اپنے شوہر کی زیادتی یا بے رغبتی کا اندیشہ کرے تو ان پر گناہ نہیں کہ آپس میں صلح کرلیں اور صلح خوب ہے اور دل لالچ کے پھندے میں ہیں اور اگر تم نیکی اور پرہیزگاری کرو تو اللّٰہ کو تمہارے کاموں کی خبر ہے
وَلَنْ تَسْتَطِيْعُوْٓا اَنْ تَعْدِلُوْا بَيْنَ النِّسَاۗءِ وَلَوْ حَرَصْتُمْ فَلَا تَمِيْلُوْا كُلَّ الْمَيْلِ فَتَذَرُوْھَا كَالْمُعَلَّقَۃِ۰ۭ۝ وَاِنْ تُصْلِحُوْا وَتَتَّقُوْا فَاِنَّ اللہَ كَانَ غَفُوْرًا رَّحِيْمًا﴿129﴾
اور تم سے ہر گز نہ ہوسکے گا کہ عورتوں کو برابر رکھو چاہے کتنی ہی حرص کرو تو یہ تو نہ ہو کہ ایک طرف پورا جھک جاؤ کہ دوسری کو اَدْھَرْ میں لٹکتی چھوڑ دو اور اگر تم نیکی اور پرہیزگاری کرو تو بے شک اللّٰہ بخشنے والا مہربان ہے
وَاِنْ يَّتَفَرَّقَا يُغْنِ اللہُ كُلًّا مِّنْ سَعَتِہٖ۰ۭ۝ وَكَانَ اللہُ وَاسِعًا حَكِيْمًا﴿130﴾
اور اگر وہ دونوں جدا ہوجائیں تو اللّٰہ اپنی کشائش سے تم میں ہر ایک کو دوسرے سے بے نیاز کردے گا(ف ) اور اللّٰہ کشائش والا حکمت والا ہے
وَلِلہِ مَا فِي السَّمٰوٰتِ وَمَا فِي الْاَرْضِ۰ۭ۝ وَلَقَدْ وَصَّيْنَا الَّذِيْنَ اُوْتُوا الْكِتٰبَ مِنْ قَبْلِكُمْ وَاِيَّاكُمْ اَنِ اتَّقُوا اللہَ۰ۭ۝ وَاِنْ تَكْفُرُوْا فَاِنَّ لِلہِ مَا فِي السَّمٰوٰتِ وَمَا فِي الْاَرْضِ۰ۭ۝ وَكَانَ اللہُ غَنِيًّا حَمِيْدًا﴿131﴾
اور اللّٰہ ہی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں اور بے شک تاکید فرمادی ہے ہم نے ان سے جو تم سے پہلے کتاب دیئے گئے اور تم کو کہ اللّٰہ سے ڈرتے رہو اور اگرکفرکرو تو بے شک اللّٰہ ہی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں اور اللّٰہ بے نیاز ہے سب خوبیوںسراہا
وَلِلہِ مَا فِي السَّمٰوٰتِ وَمَا فِي الْاَرْضِ۰ۭ۝ وَكَفٰى بِاللہِ وَكِيْلًا﴿132﴾
اور اللّٰہ ہی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں اور اللّٰہ کافی ہے کارساز
اِنْ يَّشَاْ يُذْہِبْكُمْ اَيُّھَا النَّاسُ وَيَاْتِ بِاٰخَرِيْنَ۰ۭ۝ وَكَانَ اللہُ عَلٰي ذٰلِكَ قَدِيْرًا﴿133﴾
اے لوگو وہ چاہے تو تمہیں لے جائے اور اوروں کو لے آئے اور اللّٰہ کو اس کی قدرت ہے
مَنْ كَانَ يُرِيْدُ ثَوَابَ الدُّنْيَا فَعِنْدَ اللہِ ثَوَابُ الدُّنْيَا وَالْاٰخِرَۃِ۰ۭ۝ وَكَانَ اللہُ سَمِيْعًۢا بَصِيْرًا﴿134﴾
جو دنیا کا انعام چاہے تو اللّٰہ ہی کے پاس دنیا و آخرت دونوں کا انعام ہے (ف ) اور اللّٰہ ہی سنتا دیکھتا ہے
Join Our Online Tajveed Course Classes
Flag Counter
Top