+92-308-6112254

Tarjuma Kanzul Iman

4 - An Nisa
مَنْ يُّطِعِ الرَّسُوْلَ فَقَدْ اَطَاعَ اللہَ۰ۚ۝ وَمَنْ تَوَلّٰى فَمَآ اَرْسَلْنٰكَ عَلَيْہِمْ حَفِيْظًا﴿80﴾
جس نے رسول کا حکم مانا بے شک اُس نے اللّٰہ کا حکم مانا اور جس نے منھ پھیرا تو ہم نے تمہیں ان کے بچانے کو نہ بھیجا
وَيَقُوْلُوْنَ طَاعَۃٌ۰ۡ۝فَاِذَا بَرَزُوْا مِنْ عِنْدِكَ بَيَّتَ طَاۗىِٕفَۃٌ مِّنْھُمْ غَيْرَ الَّذِيْ تَقُوْلُ۰ۭ۝ وَاللہُ يَكْتُبُ مَا يُبَيِّتُوْنَ۰ۚ۝ فَاَعْرِضْ عَنْھُمْ وَتَوَكَّلْ عَلَي اللہِ۰ۭ۝ وَكَفٰى بِاللہِ وَكِيْلًا﴿81﴾
اور کہتے ہیں ہم نے حکم مانا پھر جب تمہارے پاس سے نکل کر جاتے ہیں تو اُن میں ایک گروہ جو کہہ گیا تھا اس کے خلاف رات کو منصوبے گانٹھتا ہے اور اللّٰہ لکھ رکھتا ہے ان کے رات کے منصوبے تو اے محبوب تم ان سے چشم پوشی کرو اور اللّٰہ پر بھروسہ رکھو اور اللّٰہ کافی ہے کام بنانے کو
اَفَلَا يَتَدَبَّرُوْنَ الْقُرْاٰنَ۰ۭ۝ وَلَوْ كَانَ مِنْ عِنْدِ غَيْرِ اللہِ لَوَجَدُوْا فِيْہِ اخْتِلَافًا كَثِيْرًا﴿82﴾
تو کیا غور نہیں کرتے قرآن میں اور اگر وہ غیر خدا کے پاس سے ہوتا تو ضرور اس میں بہت اختلاف پاتے
وَاِذَا جَاۗءَھُمْ اَمْرٌ مِّنَ الْاَمْنِ اَوِ الْخَوْفِ اَذَاعُوْا بِہٖ۰ۭ۝ وَلَوْ رَدُّوْہُ اِلَى الرَّسُوْلِ وَاِلٰٓى اُولِي الْاَمْرِ مِنْھُمْ لَعَلِمَہُ الَّذِيْنَ يَسْتَنْۢبِطُوْنَہٗ مِنْھُمْ۰ۭ۝ وَلَوْلَا فَضْلُ اللہِ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَتُہٗ لَاتَّبَعْتُمُ الشَّيْطٰنَ اِلَّا قَلِيْلًا﴿83﴾
اور جب اُن کے پاس کوئی بات اطمینان یا ڈر کی آتی ہے اس کا چرچاکر بیٹھتے ہیں اور اگر اس میں رسول اور اپنے ذی اختیار لوگوں کی طرف رجوع لاتے تو ضرور ان سے اُس کی حقیقت جان لیتے یہ جو بعد میں کاوش کرتے ہیں اور اگر تم پر اللّٰہ کا فضل اور اس کی رحمت نہ ہوتی تو ضرور تم شیطان کے پیچھے لگ جاتے مگر تھوڑے
فَقَاتِلْ فِيْ سَبِيْلِ اللہِ۰ۚ۝ لَا تُكَلَّفُ اِلَّا نَفْسَكَ وَحَرِّضِ الْمُؤْمِنِيْنَ۰ۚ۝ عَسَى اللہُ اَنْ يَّكُفَّ بَاْسَ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا۰ۭ۝ وَاللہُ اَشَدُّ بَاْسًا وَّاَشَدُّ تَنْكِيْلًا﴿84﴾
تو اے محبوب اللّٰہ کی راہ میں لڑو تم تکلیف نہ دیئے جاؤ گے مگر اپنے دم کی اور مسلمانوں کو آمادہ کرو قریب ہے کہ اللّٰہ کافروں کی سختی روک دے اور اللّٰہ کی آنچ سب سے سخت تر ہے اور اس کا عذاب سب سے کرّا
مَنْ يَّشْفَعْ شَفَاعَۃً حَسَـنَۃً يَّكُنْ لَّہٗ نَصِيْبٌ مِّنْھَا۰ۚ۝ وَمَنْ يَّشْفَعْ شَفَاعَۃً سَيِّئَۃً يَّكُنْ لَّہٗ كِفْلٌ مِّنْھَا۰ۭ۝ وَكَانَ اللہُ عَلٰي كُلِّ شَيْءٍ مُّقِيْتًا﴿85﴾
جو اچھی سفارش کرے اُس کے لئے اس میں سے حصّہ ہے اور جو بُری سفارش کرے اُس کے لئےاُس میں سے حصہ ہے اور اللّٰہ ہر چیز پر قادر ہے
وَاِذَا حُيِّيْتُمْ بِتَحِيَّۃٍ فَحَــيُّوْا بِاَحْسَنَ مِنْھَآ اَوْ رُدُّوْھَا۰ۭ۝ اِنَّ اللہَ كَانَ عَلٰي كُلِّ شَيْءٍ حَسِيْبًا﴿86﴾
اور جب تمہیں کوئی کسی لفظ سے سلام کرے تو تم اس سے بہتر لفظ جواب میں کہو یا وہی کہہ دو بے شک اللّٰہ ہر چیز پر حساب لینے والا ہے
Join Our Online Tajveed Course Classes
Flag Counter
Top