+92-308-6112254

Tarjuma Kanzul Iman

4 - An Nisa
اُولٰۗىِٕكَ الَّذِيْنَ لَعَنَھُمُ اللہُ۰ۭ۝ وَمَنْ يَّلْعَنِ اللہُ فَلَنْ تَجِدَ لَہٗ نَصِيْرًا﴿52﴾
یہ ہیں جن پر اللّٰہ نے لعنت کی اور جسے خدا لعنت کرے تو ہر گز اس کا کوئی یار نہ پائے گا
اَمْ لَھُمْ نَصِيْبٌ مِّنَ الْمُلْكِ فَاِذًا لَّا يُؤْتُوْنَ النَّاسَ نَقِيْرًا﴿53﴾
کیا ملک میں انکا کچھ حصہ ہے ایسا ہو تو لوگوں کو تل بھر نہ دیں
اَمْ يَحْسُدُوْنَ النَّاسَ عَلٰي مَآ اٰتٰىھُمُ اللہُ مِنْ فَضْلِہٖ۰ۚ۝ فَقَدْ اٰتَيْنَآ اٰلَ اِبْرٰہِيْمَ الْكِتٰبَ وَالْحِكْمَۃَ وَاٰتَيْنٰھُمْ مُّلْكًا عَظِيْمًا﴿54﴾
یا لوگوں سے حسد کرتے ہیں اس پر جو اللّٰہ نے انہیں اپنے فضل سے دیا تو ہم نے تو ابراہیم کی اولاد کو کتاب اور حکمت عطا فرمائی اور انہیں بڑا ملک دیا
فَمِنْھُمْ مَّنْ اٰمَنَ بِہٖ وَمِنْھُمْ مَّنْ صَدَّ عَنْہُ۰ۭ۝ وَكَفٰى بِجَہَنَّمَ سَعِيْرًا﴿55﴾
تو ان میں کوئی اس پر ایمان لایا اور کسی نے اس سے منھ پھیرا اور دوزخ کافی ہے بھڑکتی آگ
اِنَّ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا بِاٰيٰتِنَا سَوْفَ نُصْلِيْہِمْ نَارًا۰ۭ۝ كُلَّمَا نَضِجَتْ جُلُوْدُھُمْ بَدَّلْنٰھُمْ جُلُوْدًا غَيْرَھَا لِيَذُوْقُوا الْعَذَابَ۰ۭ۝ اِنَّ اللہَ كَانَ عَزِيْزًا حَكِــيْمًا﴿56﴾
جنہوں نے ہماری آیتوں کا انکار کیا عنقریب ہم ان کو آگ میں داخل کریں گے جب کبھی ان کی کھالیں پک جائیں گی ہم ان کے سوا اور کھالیں انہیں بدل دیں گے کہ عذاب کا مزہ لیں بے شک اللّٰہ غالب حکمت والا ہے
وَالَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ سَـنُدْخِلُھُمْ جَنّٰتٍ تَجْرِيْ مِنْ تَحْتِھَا الْاَنْھٰرُ خٰلِدِيْنَ فِيْھَآ اَبَدًا۰ۭ۝ لَھُمْ فِيْھَآ اَزْوَاجٌ مُّطَہَّرَۃٌ۰ۡ۝ وَّنُدْخِلُھُمْ ظِلًّا ظَلِيْلًا﴿57﴾
اورجو لوگ ایمان لائے اور اچھے کام کئے عنقریب ہم انہیں باغوں میں لے جائیں گے جن کے نیچے نہریں رواں ان میں ہمیشہ رہیں گے ان کے لئےوہاں ستھری بیبیاں ہیں اور ہم انہیں وہاں داخل کریں گے جہاں سایہ ہی سایہ ہوگا
اِنَّ اللہَ يَاْمُرُكُمْ اَنْ تُؤَدُّوا الْاَمٰنٰتِ اِلٰٓى اَھْلِھَا۰ۙ۝ وَاِذَا حَكَمْتُمْ بَيْنَ النَّاسِ اَنْ تَحْكُمُوْا بِالْعَدْلِ۰ۭ۝ اِنَّ اللہَ نِعِمَّا يَعِظُكُمْ بِہٖ۰ۭ۝ اِنَّ اللہَ كَانَ سَمِيْعًۢا بَصِيْرًا﴿58﴾
بے شک اللّٰہ تمہیں حکم دیتا ہے کہ امانتیں جن کی ہیں انہیں سپرد کرو اور یہ کہ جب تم لوگوںمیں فیصلہ کرو تو انصاف کے ساتھ فیصلہ کرو بے شک اللّٰہ تمہیں کیا ہی خوب نصیحت فرماتا ہے بے شک اللّٰہ سنتا دیکھتا ہے
يٰٓاَيُّھَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْٓا اَطِيْعُوا اللہَ وَاَطِيْعُوا الرَّسُوْلَ وَاُولِي الْاَمْرِ مِنْكُمْ۰ۚ۝ فَاِنْ تَنَازَعْتُمْ فِيْ شَيْءٍ فَرُدُّوْہُ اِلَى اللہِ وَالرَّسُوْلِ اِنْ كُنْتُمْ تُؤْمِنُوْنَ بِاللہِ وَالْيَوْمِ الْاٰخِرِ۰ۭ۝ ذٰلِكَ خَيْرٌ وَّاَحْسَنُ تَاْوِيْلًا﴿59﴾
اے ایمان والو حکم مانو اللّٰہ کا اور حکم مانو رسول کا () اور ان کا جو تم میں حکومت والے ہیں () پھر اگر تم میں کسی بات کا جھگڑا اٹھے تو اُسے اللّٰہ اور رسول کے حضور رجوع کرو اگر اللّٰہ و قیامت پر ایمان رکھتے ہو () یہ بہتر ہے اور اس کا انجام سب سے اچھا
Join Our Online Tajveed Course Classes
Flag Counter
Top