+92-308-6112254

Tarjuma Kanzul Iman

4 - An Nisa
وَاللہُ يُرِيْدُ اَنْ يَّتُوْبَ عَلَيْكُمْ۰ۣ۝ وَيُرِيْدُ الَّذِيْنَ يَتَّبِعُوْنَ الشَّہَوٰتِ اَنْ تَمِيْلُوْا مَيْلًا عَظِيْمًا﴿27﴾
اور اللّٰہ تم پر اپنی رحمت سے رجوع فرمانا چاہتا ہے اور جو اپنے مزوں کے پیچھے پڑے ہیں وہ چاہتے ہیں کہ تم سیدھی راہ سے بہت الگ ہوجاؤ
يُرِيْدُ اللہُ اَنْ يُّخَفِّفَ عَنْكُمْ۰ۚ۝ وَخُلِقَ الْاِنْسَانُ ضَعِيْفًا﴿28﴾
اللّٰہ چاہتا ہے کہ تم پر تخفیف کرے اور آدمی کمزور بنایا گیا (آیت )
يٰٓاَيُّھَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا لَا تَاْكُلُوْٓا اَمْوَالَكُمْ بَيْنَكُمْ بِالْبَاطِلِ اِلَّآ اَنْ تَكُوْنَ تِجَارَۃً عَنْ تَرَاضٍ مِّنْكُمْ۰ۣ۝ وَلَا تَقْتُلُوْٓا اَنْفُسَكُمْ۰ۭ۝ اِنَّ اللہَ كَانَ بِكُمْ رَحِيْمًا﴿29﴾
اے ایمان والو آپس میں ایک دوسرے کے مال ناحق نہ کھاؤ مگر یہ کہ کوئی سودا تمہاری باہمی رضا مندی کا ہو اوراپنی جانیں قتل نہ کرو بے شک اللّٰہ تم پر مہربان ہے
وَمَنْ يَّفْعَلْ ذٰلِكَ عُدْوَانًا وَّظُلْمًا فَسَوْفَ نُصْلِيْہِ نَارًا۰ۭ۝ وَكَانَ ذٰلِكَ عَلَي اللہِ يَسِيْرًا﴿30﴾
اور جو ظلم و زیادتی سے ایسا کرے گا تو عنقریب ہم اُسے آگ میں داخل کریں گے اور یہ اللّٰہ کو آسان ہے
اِنْ تَجْتَنِبُوْا كَبَاۗىِٕرَ مَا تُنْہَوْنَ عَنْہُ نُكَفِّرْ عَنْكُمْ سَـيِّاٰتِكُمْ وَنُدْخِلْكُمْ مُّدْخَلًا كَرِيْمًا﴿31﴾
اگر بچتے رہو کبیرہ گناہوں سے جن کی تمہیں ممانعت ہے تو تمہارے اور گناہ ہم بخش دیں گے اور تمہیں عزت کی جگہ داخل کریں گے
وَلَا تَتَمَنَّوْا مَا فَضَّلَ اللہُ بِہٖ بَعْضَكُمْ عَلٰي بَعْضٍ۰ۭ۝ لِلرِّجَالِ نَصِيْبٌ مِّمَّا اكْتَـسَبُوْا۰ۭ۝ وَلِلنِّسَاۗءِ نَصِيْبٌ مِّمَّا اكْتَـسَبْنَ۰ۭ۝ وَسْـــَٔـلُوا اللہَ مِنْ فَضْلِہٖ۰ۭ۝ اِنَّ اللہَ كَانَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِـــيْمًا﴿32﴾
اور اس کی آرزو نہ کرو جس سے اللّٰہ نے تم میں ایک کو دوسرے پر بڑائی دی مردو ں کے لئے ان کی کمائی سے حصہ ہے اور عورتوں کے لئے ان کی کمائی سے حصہ اور اللّٰہ سے اس کا فضل مانگو بے شک اللّٰہ سب کچھ جانتا ہے
وَلِكُلٍّ جَعَلْنَا مَوَالِيَ مِمَّا تَرَكَ الْوَالِدٰنِ وَالْاَقْرَبُوْنَ۰ۭ۝ وَالَّذِيْنَ عَقَدَتْ اَيْمَانُكُمْ فَاٰتُوْھُمْ نَصِيْبَھُمْ۰ۭ۝ اِنَّ اللہَ كَانَ عَلٰي كُلِّ شَيْءٍ شَہِيْدًا﴿33﴾
اور ہم نے سب کے لئے مال کے مستحق بنادیئےہیں جوکچھ چھوڑ جائیں ماں باپ اور قرابت والے اور وہ جن سے تمہارا حلف بندھ چکا انہیں اُن کا حصّہ دو بے شک ہر چیز اللّٰہ کے سامنے ہے
Join Our Online Tajveed Course Classes
Flag Counter
Top