+92-308-6112254

Tarjuma Kanzul Iman

3 - Al Imran
فَاسْتَجَابَ لَھُمْ رَبُّھُمْ اَنِّىْ لَآ اُضِيْعُ عَمَلَ عَامِلٍ مِّنْكُمْ مِّنْ ذَكَرٍ اَوْ اُنْثٰى۰ۚ۝ بَعْضُكُمْ مِّنْۢ بَعْضٍ۰ۚ۝ فَالَّذِيْنَ ھَاجَرُوْا وَاُخْرِجُوْا مِنْ دِيَارِھِمْ وَاُوْذُوْا فِيْ سَبِيْلِيْ وَقٰتَلُوْا وَقُتِلُوْا لَاُكَفِّرَنَّ عَنْھُمْ سَيِّاٰتِھِمْ وَلَاُدْخِلَنَّھُمْ جَنّٰتٍ تَجْرِيْ مِنْ تَحْتِھَا الْاَنْھٰرُ۰ۚ۝ ثَوَابًا مِّنْ عِنْدِ اللہِ۰ۭ۝ وَاللہُ عِنْدَہٗ حُسْنُ الثَّوَابِ﴿195﴾
تو ان کی دعا سن لی ان کے رب نے کہ میں تم میں کام والے کی محنت اکارت نہیں کرتا مرد ہو یا عورت تم آپس میں ایک ہو تو وہ جنہوں نے ہجرت کی اور اپنے گھروں سے نکالے گئے اور میری راہ میں ستائے گئے اورلڑے اور مارے گئے میں ضرور ان کے سب گناہ اتار دوں گا اور ضرور انہیں باغوں میں لے جاؤں گا جن کے نیچے نہریں رواں اللّٰہ کے پاس کا ثواب اور اللّٰہ ہی کے پاس اچھا ثواب ہے
لَا يَغُرَّنَّكَ تَقَلُّبُ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا فِي الْبِلَادِ﴿196﴾
اے سننے والے کافروں کاشہروں میں اہلے گہلے پھرنا ہر گز تجھے دھوکا نہ دے
مَتَاعٌ قَلِيْلٌ۰ۣ۝ ثُمَّ مَاْوٰىھُمْ جَہَنَّمُ۰ۭ۝ وَبِئْسَ الْمِھَادُ﴿197﴾
تھوڑا برتنا انکا ٹھکانا دوزخ ہے اور کیا ہی برا بچھونا
لٰكِنِ الَّذِيْنَ اتَّقَوْا رَبَّھُمْ لَھُمْ جَنّٰتٌ تَجْرِيْ مِنْ تَحْتِھَا الْاَنْھٰرُ خٰلِدِيْنَ فِيْھَا نُزُلًا مِّنْ عِنْدِ اللہِ۰ۭ۝ وَمَا عِنْدَ اللہِ خَيْرٌ لِّلْاَبْرَارِ﴿198﴾
لیکن وہ جو اپنے رب سے ڈرتے ہیں ان کے لئے جنتیں ہیں جن کے نیچی نہریں بہیں ہمیشہ ان میں رہیں اللّٰہ کی طرف کی مہمانی اور جو اللّٰہ کے پاس ہے وہ نیکوں کے لئے سب سے بھلا ()
وَاِنَّ مِنْ اَھْلِ الْكِتٰبِ لَمَنْ يُّؤْمِنُ بِاللہِ وَمَآ اُنْزِلَ اِلَيْكُمْ وَمَآ اُنْزِلَ اِلَيْھِمْ خٰشِعِيْنَ لِلہِ۰ۙ۝ لَا يَشْتَرُوْنَ بِاٰيٰتِ اللہِ ثَـمَنًا قَلِيْلًا۰ۭ۝ اُولٰۗىِٕكَ لَھُمْ اَجْرُھُمْ عِنْدَ رَبِّھِمْ۰ۭ۝ اِنَّ اللہَ سَرِيْعُ الْحِسَابِ﴿199﴾
اور بے شک کچھ کتابی ایسے ہیں کہ اللّٰہ پر ایمان لاتے ہیں اور اس پر جو تمہاری طرف اترا اور جو ان کی طرف اترا اُن کے دل اللّٰہ کے حضور جھکے ہوئے اللّٰہ کی آیتوں کے بدلے ذلیل دام نہیں لیتے یہ وہ ہیں جن کا ثواب ان کے رب کے پاس ہے اور اللّٰہ جلد حساب کرنے والا ہے
يٰٓاَيُّھَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوا اصْبِرُوْا وَصَابِرُوْا وَرَابِطُوْا ۰ۣ۝ وَاتَّقُوا اللہَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَ﴿200﴾
اے ایمان والو صبر کرو اور صبر میں دشمنوں سے آگے رہو اور سرحد پر اسلامی ملک کی نگہبانی کرو اور اللّٰہ سے ڈرتے رہواس امید پر کہ کامیاب ہو
Join Our Online Tajveed Course Classes
Flag Counter
Top