+92-308-6112254

Tarjuma Kanzul Iman

3 - Al Imran
وَلَىِٕنْ مُّتُّمْ اَوْ قُتِلْتُمْ لَاِالَى اللہِ تُحْشَرُوْنَ﴿158﴾
اور اگر تم مرو یا مارے جاؤ تو اللّٰہ کی طرف اٹھنا ہے
فَبِمَا رَحْمَۃٍ مِّنَ اللہِ لِنْتَ لَھُمْ۰ۚ۝ وَلَوْ كُنْتَ فَظًّا غَلِيْظَ الْقَلْبِ لَانْفَضُّوْا مِنْ حَوْلِكَ۰۠۝ فَاعْفُ عَنْھُمْ وَاسْتَغْفِرْ لَھُمْ وَشَاوِرْھُمْ فِي الْاَمْرِ۰ۚ۝ فَاِذَا عَزَمْتَ فَتَوَكَّلْ عَلَي اللہِ۰ۭ۝ اِنَّ اللہَ يُحِبُّ الْمُتَوَكِّلِيْنَ﴿159﴾
تو کیسی کچھ اللّٰہ کی مہربانی ہے کہ اے محبوب تم ان کے لئے نرم دل ہوئے اور اگر تم مزاج سخت دل ہوتے تو وہ ضرور تمہارے گرد سے پریشان ہوجاتے تو تم انہیں معاف فرماؤ اور ان کی شفاعت کرو اور کاموں میں ان سے مشورہ لو اور جو کسی بات کا ارادہ پکا کرلو تو اللّٰہ پر بھروسہ کرو بے شک توکل والے اللّٰہ کو پیارے ہیں
اِنْ يَّنْصُرْكُمُ اللہُ فَلَا غَالِبَ لَكُمْ۰ۚ۝ وَاِنْ يَّخْذُلْكُمْ فَمَنْ ذَا الَّذِيْ يَنْصُرُكُمْ مِّنْۢ بَعْدِہٖ۰ۭ۝ وَعَلَي اللہِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُوْنَ﴿160﴾
اگر اللّٰہ تمہاری مدد کرے تو کوئی تم پر غالب نہیں آسکتا اور اگر وہ تمہیں چھوڑ دے تو ایسا کون ہے جو پھر تمہاری مدد کرے اور مسلمانوں کو اللّٰہ ہی پر بھروسہ چاہئے
وَمَا كَانَ لِنَبِيٍّ اَنْ يَّغُلَّ۰ۭ۝ وَمَنْ يَّغْلُلْ يَاْتِ بِمَا غَلَّ يَوْمَ الْقِيٰمَۃِ۰ۚ۝ ثُمَّ تُوَفّٰي كُلُّ نَفْسٍ مَّا كَسَبَتْ وَھُمْ لَا يُظْلَمُوْنَ﴿161﴾
اور کسی نبی پر یہ گمان نہیں ہوسکتا کہ وہ کچھ چھپا رکھے(ف ) اور جو چھپا رکھے وہ قیامت کے دن اپنی چھپائی چیز لے کر آئے گا پھر ہر جان کو اُن کی کمائی بھرپور دی جائے گی اور اُن پر ظلم نہ ہوگا
اَفَمَنِ اتَّبَعَ رِضْوَانَ اللہِ كَمَنْۢ بَاۗءَ بِسَخَطٍ مِّنَ اللہِ وَمَاْوٰىہُ جَہَنَّمُ۰ۭ۝ وَبِئْسَ الْمَصِيْرُ﴿162﴾
تو کیا جو اللّٰہ کی مرضی پر چلا(ف ) وہ اس جیسا ہوگا جس نے اللّٰہ کا غضب اوڑھا اور اس کا ٹھکانا جہنم ہے اور کیا بُری جگہ پلٹنے کی
ھُمْ دَرَجٰتٌ عِنْدَ اللہِ۰ۭ۝ وَاللہُ بَصِيْرٌۢ بِمَا يَعْمَلُوْنَ﴿163﴾
وہ اللّٰہ کے یہاں درجہ درجہ ہیں اور اللّٰہ انکے کام دیکھتا ہے
لَقَدْ مَنَّ اللہُ عَلَي الْمُؤْمِنِيْنَ اِذْ بَعَثَ فِيْھِمْ رَسُوْلًا مِّنْ اَنْفُسِھِمْ يَتْلُوْا عَلَيْھِمْ اٰيٰتِہٖ وَيُزَكِّيْھِمْ وَيُعَلِّمُھُمُ الْكِتٰبَ وَالْحِكْمَۃَ۰ۚ۝ وَاِنْ كَانُوْا مِنْ قَبْلُ لَفِيْ ضَلٰلٍ مُّبِيْنٍ﴿164﴾
بے شک اللّٰہ کا بڑا احسان ہوا مسلمانوں پر کہ ان میں انہیں میں سے ایک رسول بھیجا جو ان پراس کی آیتیں پڑھتا ہےاور انھیں پاک کرتا ہےاور انھیں کتاب و حکمت سکھاتاہے اور وہ ضرور اس سے پہلے کھلے گمراہی میں تھے
اَوَلَمَّآ اَصَابَتْكُمْ مُّصِيْبَۃٌ قَدْ اَصَبْتُمْ مِّثْلَيْھَا۰ۙ۝ قُلْتُمْ اَنّٰى ہٰذَا۰ۭ۝ قُلْ ھُوَ مِنْ عِنْدِ اَنْفُسِكُمْ۰ۭ۝ اِنَّ اللہَ عَلٰي كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ﴿165﴾
کیا جب تمہیں کوئی مصیبت پہنچے کہ اُس سے دُونی تم پہنچاچکے ہو (ف ) تو کہنے لگو کہ یہ کہاں سے آئی تم فرمادو کہ وہ تمہاری ہی طرف سے آئی بے شک اللّٰہ سب کچھ کرسکتا ہے
Join Our Online Tajveed Course Classes
Flag Counter
Top