+92-308-6112254

Tarjuma Kanzul Iman

3 - Al Imran
قُلْ اٰمَنَّا بِاللہِ وَمَآ اُنْزِلَ عَلَيْنَا وَمَآ اُنْزِلَ عَلٰٓى اِبْرٰہِيْمَ وَاِسْمٰعِيْلَ وَاِسْحٰقَ وَيَعْقُوْبَ وَالْاَسْـبَاطِ وَمَآ اُوْتِيَ مُوْسٰى وَعِيْسٰى وَالنَّبِيُّوْنَ مِنْ رَّبِّہِمْ۰۠۝ لَا نُفَرِّقُ بَيْنَ اَحَدٍ مِّنْھُمْ۰ۡ۝وَنَحْنُ لَہٗ مُسْلِمُوْنَ﴿84﴾
یوں کہو کہ ہم ایمان لائے اللّٰہ پر اور اس پر جو ہماری طرف اترا اور جو اترا ابراہیم اور اسمٰعیل اور اسحق اور یعقوب اور ان کے بیٹوں پر اور جو کچھ ملا موسٰی اور عیسٰی اور انبیاء کو ان کے رب سے ہم ان میں کسی پر ایمان میں فرق نہیں کرتے (ف ) اور ہم اسی کے حضور گردن جھکائے ہیں
وَمَنْ يَّبْتَـغِ غَيْرَ الْاِسْلَامِ دِيْنًا فَلَنْ يُّقْبَلَ مِنْہُ۰ۚ۝ وَھُوَفِي الْاٰخِرَۃِ مِنَ الْخٰسِرِيْنَ﴿85﴾
اور جو اسلام کے سوا کوئی دین چاہے گا وہ ہر گز اس سے قبول نہ کیا جائے گا اور وہ آخرت میں زیاں کاروں سے
كَيْفَ يَہْدِي اللہُ قَوْمًا كَفَرُوْا بَعْدَ اِيْمَانِہِمْ وَشَہِدُوْٓا اَنَّ الرَّسُوْلَ حَقٌّ وَّجَاۗءَھُمُ الْبَيِّنٰتُ۰ۭ۝ وَاللہُ لَا يَہْدِي الْقَوْمَ الظّٰلِـمِيْنَ﴿86﴾
کیونکر اللّٰہ ایسی قوم کی ہدایت چاہے جو ایمان لا کر کافر ہوگئے اور گواہی دے چکے تھے کہ رسول سچا ہے اور انہیں کھلی نشانیاں آچکی تھیں اور اللّٰہ ظالموں کو ہدایت نہیں کرتا
اُولٰۗىِٕكَ جَزَاۗؤُھُمْ اَنَّ عَلَيْہِمْ لَعْنَۃَ اللہِ وَالْمَلٰۗىِٕكَۃِ وَالنَّاسِ اَجْمَعِيْنَ﴿87﴾
ان کا بدلہ یہ ہے کہ ان پر لعنت ہے اللّٰہ اور فرشتوں اور آدمیوں کی سب کی
خٰلِدِيْنَ فِيْہَا۰ۚ۝ لَا يُخَفَّفُ عَنْھُمُ الْعَذَابُ وَلَا ھُمْ يُنْظَرُوْنَ﴿88﴾
ہمیشہ اس میں رہیں نہ ان پر سے عذاب ہلکا ہو اور نہ انہیں مہلت دی جائے
اِلَّا الَّذِيْنَ تَابُوْا مِنْۢ بَعْدِ ذٰلِكَ وَاَصْلَحُوْا۰ۣ۝ فَاِنَّ اللہَ غَفُوْرٌ رَّحِيْمٌ﴿89﴾
مگر جنہوں نے اس کے بعد توبہ کی اور آپاسنبھالا تو ضرور اللّٰہ بخشنے والا مہربان ہے
اِنَّ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا بَعْدَ اِيْمَانِہِمْ ثُمَّ ازْدَادُوْا كُفْرًا لَّنْ تُقْبَلَ تَوْبَتُھُمْ۰ۚ۝ وَاُولٰۗىِٕكَ ھُمُ الضَّاۗلُّوْنَ﴿90﴾
بے شک وہ جو ایمان لا کر کافر ہوئے پھر اور کفر میں بڑھے ان کی توبہ ہر گز قبول نہ ہوگی اور وہی ہیں بہکے ہوئے
اِنَّ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا وَمَاتُوْا وَھُمْ كُفَّارٌ فَلَنْ يُّقْبَلَ مِنْ اَحَدِھِمْ مِّلْءُ الْاَرْضِ ذَھَبًا وَّلَوِ افْتَدٰى بِہٖ۰ۭ۝ اُولٰۗىِٕكَ لَھُمْ عَذَابٌ اَلِيْمٌ وَّمَا لَھُمْ مِّنْ نّٰصِرِيْنَ﴿91﴾
وہ جو کافر ہوئے اور کافر ہی مرے ان میں کسی سے زمین بھر سونا ہر گز قبول نہ کیا جائے گا اگرچہ اپنی خلاصی کو دے ان کے لئے دردناک عذاب ہے اور ان کا کوئی یار نہیں
Join Our Online Tajveed Course Classes
Flag Counter
Top