+92-308-6112254

Tarjuma Kanzul Iman

23 - Al Muminun
اَلَمْ تَكُنْ اٰيٰـتِيْ تُتْلٰى عَلَيْكُمْ فَكُنْتُمْ بِہَا تُكَذِّبُوْنَ﴿105﴾
کیا تم پر میری آیتیں نہ پڑھی جاتی تھیں تو تم انہیں جھٹلاتے تھے
قَالُوْا رَبَّنَا غَلَبَتْ عَلَيْنَا شِقْوَتُنَا وَكُنَّا قَوْمًا ضَاۗلِّيْنَ﴿106﴾
کہیں گے اے ہمارے رب ہم پر ہماری بدبختی غالب آئی اور ہم گمراہ لوگ تھے
رَبَّنَآ اَخْرِجْنَا مِنْہَا فَاِنْ عُدْنَا فَاِنَّا ظٰلِمُوْنَ﴿107﴾
اے رب ہمارے ہم کو دوزخ سے نکال دے پھر اگر ہم ویسے ہی کریں تو ہم ظالم ہیں
قَالَ اخْسَـُٔـوْا فِيْہَا وَلَا تُكَلِّمُوْنِ﴿108﴾
رب فرمائے گا دُتکارے پڑے رہو اس میں اور مجھ سے بات نہ کرو
اِنَّہٗ كَانَ فَرِيْقٌ مِّنْ عِبَادِيْ يَقُوْلُوْنَ رَبَّنَآ اٰمَنَّا فَاغْفِرْ لَنَا وَارْحَمْنَا وَاَنْتَ خَيْرُ الرّٰحِمِيْنَ﴿109﴾
بیشک میرے بندوں کا ایک گروہ کہتا تھا اے ہمارے رب ہم ایمان لائے تو ہمیں بخش دے اور ہم پر رحم کر اور تو سب سے بہتر رحم کرنے والا ہے
فَاتَّخَذْتُمُوْہُمْ سِخْرِيًّا حَتّٰٓي اَنْسَوْكُمْ ذِكْرِيْ وَكُنْتُمْ مِّنْہُمْ تَضْحَكُوْنَ﴿110﴾
تو تم نے انہیں ٹھٹھا بنالیا یہاں تک کہ انہیں بنانے کے شغل میں میری یاد بھول گئے اور تم ان سے ہنسا کرتے ۔
اِنِّىْ جَزَيْتُہُمُ الْيَوْمَ بِمَا صَبَرُوْٓا۰ۙ۝ اَنَّہُمْ ہُمُ الْفَاۗىِٕزُوْنَ﴿111﴾
بیشک آج میں نے ان کے صبر کا انہیں یہ بدلہ دیا کہ وہی کامیاب ہیں
قٰلَ كَمْ لَبِثْتُمْ فِي الْاَرْضِ عَدَدَ سِنِيْنَ﴿112﴾
فرمایا تم زمین میں کتنا ٹھہرے برسوں کی گنتی سے
قَالُوْا لَبِثْنَا يَوْمًا اَوْ بَعْضَ يَوْمٍ فَسْـَٔـــلِ الْعَاۗدِّيْنَ﴿113﴾
بولے ہم ایک دن رہے یا دن کا حصہ تو گننے والوں سے دریافت فرما
قٰلَ اِنْ لَّبِثْتُمْ اِلَّا قَلِيْلًا لَّوْ اَنَّكُمْ كُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ﴿114﴾
فرمایا تم نہ ٹھہرے مگر تھوڑا اگر تمہیں علم ہوتا
اَفَحَسِبْتُمْ اَنَّمَا خَلَقْنٰكُمْ عَبَثًا وَّاَنَّكُمْ اِلَيْنَا لَا تُرْجَعُوْنَ﴿115﴾
تو کیا یہ سمجھتے ہو کہ ہم نے تمہیں بیکار بنایا اور تمہیں ہماری طرف پھرنا نہیں
فَتَعٰلَى اللہُ الْمَلِكُ الْحَقُّ۰ۚ۝ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ۰ۚ۝ رَبُّ الْعَرْشِ الْكَرِيْمِ﴿116﴾
تو بہت بلندی والا ہے اللّٰہ سچا بادشاہ کوئی معبود نہیں سوا اس کے عزت والے عرش کا مالک
وَمَنْ يَّدْعُ مَعَ اللہِ اِلٰــہًا اٰخَرَ۰ۙ۝ لَا بُرْہَانَ لَہٗ بِہٖ۰ۙ۝ فَاِنَّمَا حِسَابُہٗ عِنْدَ رَبِّہٖ۰ۭ۝ اِنَّہٗ لَا يُفْلِحُ الْكٰفِرُوْنَ﴿117﴾
اور جو اللّٰہ کے ساتھ کسی دوسرے خدا کو پوجے جس کی اس کے پاس کوئی سند نہیں تو اس کا حساب اس کے رب کے یہاں ہے بیشک کافروں کا چھٹکارا نہیں
وَقُلْ رَّبِّ اغْفِرْ وَارْحَمْ وَاَنْتَ خَيْرُ الرّٰحِمِيْنَ﴿118﴾
اور تم عرض کرو اے میرے رب بخش دے اور رحم فرما اور تو سب سے برتر رحم کرنے والا
Join Our Online Tajveed Course Classes
Flag Counter
Top