+92-308-6112254

Tarjuma Kanzul Iman

21 - Al Anbiya
لَا يَسْمَعُوْنَ حَسِيْسَہَا۰ۚ۝ وَہُمْ فِيْ مَا اشْتَہَتْ اَنْفُسُہُمْ خٰلِدُوْنَ﴿102﴾
وہ اس کی بھنک نہ سنیں گے اور وہ اپنی من مانتی خواہشوں میں ہمیشہ رہیں گے
لَا يَحْزُنُہُمُ الْفَزَعُ الْاَكْبَرُ وَتَتَلَقّٰىہُمُ الْمَلٰۗىِٕكَۃُ۰ۭ۝ ھٰذَا يَوْمُكُمُ الَّذِيْ كُنْتُمْ تُوْعَدُوْنَ﴿103﴾
انہیں غم میں نہ ڈالے گی وہ سب سے بڑی گھبراہٹ اور فرشتے ان کی پیشوائی کوآئیں گے کہ یہ ہے تمہارا وہ دن جس کا تم سے وعدہ تھا
يَوْمَ نَطْوِي السَّمَاۗءَ كَطَيِّ السِّجِلِّ لِلْكُتُبِ۰ۭ۝ كَـمَا بَدَاْنَآ اَوَّلَ خَلْقٍ نُّعِيْدُہٗ۰ۭ۝ وَعْدًا عَلَيْنَا۰ۭ۝ اِنَّا كُنَّا فٰعِلِيْنَ﴿104﴾
جس دن ہم آسمانوں کو لپیٹیں گے جیسے سجل فرشتہ نامۂ اعمال کو لپیٹتا ہے جیسے پہلے اسے بنایا تھا ویسے ہی پھر کردیں گے یہ وعدہ ہے ہمارے ذمہ ہم کو اس کا ضرور کرنا
وَلَقَدْ كَتَبْنَا فِي الزَّبُوْرِ مِنْۢ بَعْدِ الذِّكْرِ اَنَّ الْاَرْضَ يَرِثُہَا عِبَادِيَ الصّٰلِحُوْنَ﴿105﴾
اور بیشک ہم نے زبور میں نصیحت کے بعد لکھ دیا کہ اس زمین کے وارث میرے نیک بندے ہوں گے
اِنَّ فِيْ ھٰذَا لَبَلٰغًا لِّقَوْمٍ عٰبِدِيْنَ﴿106﴾
بیشک یہ قرآن کافی ہے عبادت والوں کو
وَمَآ اَرْسَلْنٰكَ اِلَّا رَحْمَۃً لِّلْعٰلَمِيْنَ﴿107﴾
اور ہم نے تمہیں نہ بھیجا مگر رحمت سارے جہان کے لئے
قُلْ اِنَّمَا يُوْحٰٓى اِلَيَّ اَنَّـمَآ اِلٰــہُكُمْ اِلٰہٌ وَّاحِدٌ۰ۚ۝ فَہَلْ اَنْتُمْ مُّسْلِمُوْنَ﴿108﴾
تم فرماؤ مجھے تو یہی وحی ہوتی ہے کہ تمہارا خدا نہیں مگر ایک اللّٰہ تو کیا تم مسلمان ہوتے ہو
فَاِنْ تَوَلَّوْا فَقُلْ اٰذَنْتُكُمْ عَلٰي سَوَاۗءٍ۰ۭ۝ وَاِنْ اَدْرِيْٓ اَقَرِيْبٌ اَمْ بَعِيْدٌ مَّا تُوْعَدُوْنَ﴿109﴾
پھر اگر وہ منھ پھیریں تو فرمادو میں نے تمہیں لڑائی کا اعلان کردیا برابری پر اور میں کیا جانوں کہ پاس ہے یا دور ہے وہ جو تمہیں وعدہ دیا جاتا ہے
اِنَّہٗ يَعْلَمُ الْجَـــہْرَ مِنَ الْقَوْلِ وَيَعْلَمُ مَا تَكْتُمُوْنَ﴿110﴾
بیشک اللّٰہ جانتا ہے آواز کی بات اور جانتا ہے جو تم چھپاتے ہو
وَاِنْ اَدْرِيْ لَعَلَّہٗ فِتْنَۃٌ لَّكُمْ وَمَتَاعٌ اِلٰى حِيْنٍ﴿111﴾
اور میں کیا جانوں شاید وہ تمہاری جانچ ہو اور ایک وقت تک برتوانا
قٰلَ رَبِّ احْكُمْ ‎بِالْحَقِّ۰ۭ۝ وَرَبُّنَا الرَّحْمٰنُ الْمُسْتَعَانُ عَلٰي مَا تَصِفُوْنَ﴿112﴾
نبی نے عرض کی کہ اے میرے رب حق فیصلہ فرمادے اور ہمارے رب رحمٰن ہی کی مدد درکار ہے ان باتوں پر جو تم بتاتے ہو
Join Our Online Tajveed Course Classes
Flag Counter
Top