+92-308-6112254

Tarjuma Kanzul Iman

2 - Al Baqarah
وَاذْكُرُوا اللہَ فِيْٓ اَيَّامٍ مَّعْدُوْدٰتٍ۰ۭ۝ فَمَنْ تَعَـجَّلَ فِيْ يَوْمَيْنِ فَلَآ اِثْمَ عَلَيْہِ۰ۚ۝ وَمَنْ تَاَخَّرَ فَلَآ اِثْمَ عَلَيْہِ۰ۙ۝ لِمَنِ اتَّقٰى۰ۭ۝ وَاتَّقُوا اللہَ وَاعْلَمُوْٓا اَنَّكُمْ اِلَيْہِ تُحْشَرُوْنَ﴿203﴾
اور اللّٰہ کی یاد کرو گنے ہوئے دنوں میں تو جوجلدی کرکے دو دن میں چلا جائے اس پر کچھ گنا نہیں اور جو رہ جائے تو اس پر گناہ نہیں پرہیزگار کے لئے اور اللّٰہ سے ڈرتے رہو اور جان رکھو کہ تمہیں اسی کی طرف اٹھنا ہے
وَمِنَ النَّاسِ مَنْ يُّعْجِبُكَ قَوْلُہٗ فِي الْحَيٰوۃِ الدُّنْيَا وَيُشْہِدُ اللہَ عَلٰي مَا فِيْ قَلْبِہٖ۰ۙ۝ وَھُوَاَلَدُّ الْخِصَامِ﴿204﴾
اور بعض آدمی وہ ہے کہ دنیا کی زندگی میں اس کی بات تجھے بھلی لگے اور اپنے دل کی بات پر اللّٰہ کو گواہ لائے اور وہ سب سے بڑا جھگڑالو ہے
وَاِذَا تَوَلّٰى سَعٰى فِي الْاَرْضِ لِيُفْسِدَ فِيْہَا وَيُہْلِكَ الْحَرْثَ وَالنَّسْلَ۰ۭ۝ وَاللہُ لَا يُحِبُّ الْفَسَادَ﴿205﴾
اور جب پیٹھ پھیرے تو زمین میں فساد ڈالتا پھرے اور کھیتی اور جانیں تباہ کرے اور اللّٰہ فساد سے راضی نہیں
وَاِذَا قِيْلَ لَہُ اتَّقِ اللہَ اَخَذَتْہُ الْعِزَّۃُ بِالْاِثْمِ فَحَسْـبُہٗ جَہَنَّمُ۰ۭ۝ وَلَبِئْسَ الْمِہَادُ﴿206﴾
اور جب اس سے کہا جائے کہ اللّٰہ سے ڈر تو اسے اور ضد چڑھے گنا ہ کی ایسے کو دوزخ کافی ہے اور وہ ضرور بہت برا بچھونا ہے
وَمِنَ النَّاسِ مَنْ يَّشْرِيْ نَفْسَہُ ابْـتِغَاۗءَ مَرْضَاتِ اللہِ۰ۭ۝ وَاللہُ رَءُوْفٌۢ بِالْعِبَادِ﴿207﴾
اور کوئی آدمی اپنی جان بیچتا ہے اللّٰہ کی مرضی چاہنے میں اور اللّٰہ بندوں پر مہربان ہے
يٰٓاَيُّہَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوا ادْخُلُوْا فِي السِّلْمِ كَاۗفَّۃً۰۠۝ وَّلَا تَتَّبِعُوْا خُطُوٰتِ الشَّيْطٰنِ۰ۭ۝ اِنَّہٗ لَكُمْ عَدُوٌّ مُّبِيْنٌ﴿208﴾
اے ایمان والو اسلام میں پورے داخل ہو اور شیطان کے قدموں پر نہ چلو بیشک وہ تمہارا کھلا دشمن ہے
فَاِنْ زَلَلْتُمْ مِّنْۢ بَعْدِ مَا جَاۗءَتْكُمُ الْبَيِّنٰتُ فَاعْلَمُوْٓا اَنَّ اللہَ عَزِيْزٌ حَكِيْمٌ﴿209﴾
اور اگر اس کے بعد بھی بچلو کہ تمہارے پاس روشن حکم آچکے تو جان لو کہ اللّٰہ زبردست حکمت والاہے
ھَلْ يَنْظُرُوْنَ اِلَّآ اَنْ يَّاْتِيَہُمُ اللہُ فِيْ ظُلَلٍ مِّنَ الْغَمَامِ وَالْمَلٰۗىِٕكَۃُ وَقُضِيَ الْاَمْرُ۰ۭ۝ وَاِلَى اللہِ تُرْجَعُ الْاُمُوْرُ﴿210﴾
کا ہے کے انتظار میں ہیں مگر یہی کہ اللّٰہ کا عذاب آئے چھائے ہوئے بادلوں میں اور فرشتے اتریں اور کام ہوچکے اور سب کاموں کی رجوع اللّٰہ کی طرف ہے
Join Our Online Tajveed Course Classes
Flag Counter
Top