+92-308-6112254

Tarjuma Kanzul Iman

19 - Maryam
فَكُلِيْ وَاشْرَبِيْ وَقَرِّيْ عَيْنًا۰ۚ۝ فَاِمَّا تَرَيِنَّ مِنَ الْبَشَرِ اَحَدًا۰ۙ۝ فَقُوْلِيْٓ اِنِّىْ نَذَرْتُ لِلرَّحْمٰنِ صَوْمًا فَلَنْ اُكَلِّمَ الْيَوْمَ اِنْسِـيًّا﴿26﴾
تو کھا اور پی اور آنکھ ٹھنڈی رکھ پھر اگر تو کسی آدمی کو دیکھے تو کہہ دینا میں نے آج رحمٰن کا روزہ مانا ہے تو آج ہرگز کسی آدمی سے بات نہ کرو ں گی
فَاَتَتْ بِہٖ قَوْمَہَا تَحْمِلُہٗ۰ۭ۝ قَالُوْا يٰمَرْيَمُ لَقَدْ جِئْتِ شَـيْـــــًٔـا فَرِيًّا﴿27﴾
تو اسے گود میں لئے اپنی قوم کے پاس آئی بولے اے مریم بیشک تو نے بہت بری بات کی
يٰٓاُخْتَ ہٰرُوْنَ مَا كَانَ اَبُوْكِ امْرَاَ سَوْءٍ وَّمَا كَانَتْ اُمُّكِ بَغِيًّا﴿28﴾
اے ہارون کی بہن تیرا باپ برا آدمی نہ تھا اور نہ تیری ماں بدکار
فَاَشَارَتْ اِلَيْہِ۰ۭ۝ قَالُوْا كَيْفَ نُكَلِّمُ مَنْ كَانَ فِي الْمَہْدِ صَبِيًّا﴿29﴾
اس پر مریم نے بچّے کی طرف اشارہ کیا وہ بولے ہم کیسے بات کریں اس سے جو پالنے میں بچّہ ہے
قَالَ اِنِّىْ عَبْدُ اللہِ۰ۣۭ۝ اٰتٰىنِيَ الْكِتٰبَ وَجَعَلَنِيْ نَبِيًّا﴿30﴾
بچّہ نے فرمایا میں ہوں اللّٰہ کا بندہ اس نے مجھے کتاب دی اور مجھے غیب کی خبریں بتانے والا(نبی) کیا
وَّجَعَلَنِيْ مُبٰرَكًا اَيْنَ مَا كُنْتُ۰۠۝ ‎وَاَوْصٰىنِيْ بِالصَّلٰوۃِ وَالزَّكٰوۃِ مَا دُمْتُ حَيًّا﴿31﴾
اور اس نے مجھے مبارک کیا میں کہیں ہوں اور مجھے نماز و زکوٰۃ کی تاکید فرمائی جب تک جیوں
وَّبَرًّۢا بِوَالِدَتِيْ۰ۡ۝وَلَمْ يَجْعَلْنِيْ جَبَّارًا شَقِيًّا﴿32﴾
اور اپنی ماں سے اچھا سلوک کرنے والااور مجھے زبردست بدبخت نہ کیا
وَالسَّلٰمُ عَلَيَّ يَوْمَ وُلِدْتُّ وَيَوْمَ اَمُوْتُ وَيَوْمَ اُبْعَثُ حَيًّا﴿33﴾
اور وہی سلامتی مجھ پر جس دن میں پیدا ہوا اور جس دن مروں اور جس دن زندہ اٹھایا جاؤں
ذٰلِكَ عِيْسَى ابْنُ مَرْيَمَ۰ۚ۝ قَوْلَ الْحَــقِّ الَّذِيْ فِيْہِ يَمْتَرُوْنَ﴿34﴾
یہ ہے عیسٰی مریم کا بیٹا سچی بات جس میں شک کرتے ہیں
مَا كَانَ لِلہِ اَنْ يَّــتَّخِذَ مِنْ وَّلَدٍ۰ۙ۝ سُبْحٰــنَہٗ۰ۭ۝ اِذَا قَضٰٓى اَمْرًا فَاِنَّمَا يَقُوْلُ لَہٗ كُنْ فَيَكُوْنُ﴿35﴾
اللّٰہ کو لائق نہیں کہ کسی کو اپنا بچّہ ٹھہرائے پاکی ہے اس کو جب کسی کام کا حکم فرماتا ہے تو یونہی کہ اس سے فرماتا ہے ہوجا وہ فوراً ہوجاتا ہے
وَاِنَّ اللہَ رَبِّيْ وَرَبُّكُمْ فَاعْبُدُوْہُ۰ۭ۝ ھٰذَا صِرَاطٌ مُّسْتَقِيْمٌ﴿36﴾
اور عیسٰی نے کہا بیشک اللّٰہ رب ہے میرا اور تمہارا تو اس کی بندگی کرو یہ راہ سیدھی ہے
فَاخْتَلَفَ الْاَحْزَابُ مِنْۢ بَيْنِہِمْ۰ۚ۝ فَوَيْلٌ لِّـلَّذِيْنَ كَفَرُوْا مِنْ مَّشْہَدِ يَوْمٍ عَظِيْمٍ﴿37﴾
پھر جماعتیں آپس میں مختلف ہوگئیں تو خرابی ہے کافروں کے لئے ایک بڑے دن کی حاضری سے
اَسْمِعْ بِہِمْ وَاَبْصِرْ۰ۙ۝ يَوْمَ يَاْتُوْنَنَا لٰكِنِ الظّٰلِمُوْنَ الْيَوْمَ فِيْ ضَلٰلٍ مُّبِيْنٍ﴿38﴾
کتنا سنیں گے اور کتنا دیکھیں گے جس دن ہمارے پاس حاضر ہونگے مگر آج ظالم کُھلی گمراہی میں ہیں
Join Our Online Tajveed Course Classes
Flag Counter
Top