+92-308-6112254

Tarjuma Kanzul Iman

10 - Yunus
اَلَآ اِنَّ اَوْلِيَاۗءَ اللہِ لَا خَوْفٌ عَلَيْہِمْ وَلَا ھُمْ يَحْزَنُوْنَ﴿62﴾
سن لو بیشک اللّٰہ کے ولیوں پر نہ کچھ خو ف ہے نہ کچھ غم
الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَكَانُوْا يَتَّقُوْنَ﴿63﴾
وہ جو ایمان لائے اور پرہیزگاری کرتے ہیں
لَھُمُ الْبُشْرٰي فِي الْحَيٰوۃِ الدُّنْيَا وَفِي الْاٰخِرَۃِ۰ۭ۝ لَا تَبْدِيْلَ لِكَلِمٰتِ اللہِ۰ۭ۝ ذٰلِكَ ھُوَالْفَوْزُ الْعَظِيْمُ﴿64﴾
انہیں خوشخبری ہے دنیا کی زندگی میں اور آخرت میں اللّٰہ کی باتیں بدل نہیں سکتیں یہی بڑی کامیابی ہے
وَلَا يَحْزُنْكَ قَوْلُھُمْ۰ۘ۝ اِنَّ الْعِزَّۃَ لِلہِ جَمِيْعًا۰ۭ۝ ھُوَالسَّمِيْعُ الْعَلِيْمُ﴿65﴾
اور تم ان کی باتو ں کا غم نہ کرو بیشک عزت ساری اللّٰہ کے لئے ہے وہی سنتا جانتا ہے
اَلَآ اِنَّ لِلہِ مَنْ فِي السَّمٰوٰتِ وَمَنْ فِي الْاَرْضِ۰ۭ۝ وَمَا يَتَّبِـــعُ الَّذِيْنَ يَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللہِ شُرَكَاۗءَ۰ۭ۝ اِنْ يَّتَّبِعُوْنَ اِلَّا الظَّنَّ وَاِنْ ھُمْ اِلَّا يَخْرُصُوْنَ﴿66﴾
سن لو بیشک اللّٰہ ہی کے مِلک ہیں جتنے آسمانوں میں ہیں اور جتنے زمینوں میں اور کاہے کے پیچھے جارہے ہیں وہ جو اللّٰہ کے سوا شریک پکار رہے ہیں وہ تو پیچھے نہیں جاتے مگر گمان کے اور وہ تو نہیں مگر اٹکلیں دوڑاتے
ھُوَالَّذِيْ جَعَلَ لَكُمُ الَّيْلَ لِتَسْكُنُوْا فِيْہِ وَالنَّہَارَ مُبْصِرًا۰ۭ۝ اِنَّ فِيْ ذٰلِكَ لَاٰيٰتٍ لِّقَوْمٍ يَّسْمَعُوْنَ﴿67﴾
وہی ہے جس نے تمہارے لئے رات بنائی کہ اس میں چین پاؤ اور دن بنایا تمہاری آنکھوں کھولتا بیشک اس میں نشانیاں ہیں سننے والوں کے لئے
قَالُوا اتَّخَذَ اللہُ وَلَدًا سُبْحٰنَہٗ۰ۭ۝ ھُوَالْغَنِيُّ۰ۭ۝ لَہٗ مَا فِي السَّمٰوٰتِ وَمَا فِي الْاَرْضِ۰ۭ۝ اِنْ عِنْدَكُمْ مِّنْ سُلْطٰنٍؚبِہٰذَا۰ۭ۝ اَتَقُوْلُوْنَ عَلَي اللہِ مَا لَا تَعْلَمُوْنَ﴿68﴾
بولے اللّٰہ نے اپنے لئے اولاد بنائی پاکی اس کو وہی بے نیاز ہے اسی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں تمہارے پاس اس کی کوئی بھی سند نہیں کیا اللّٰہ پر وہ بات بتاتے ہو جس کا تمہیں علم نہیں
قُلْ اِنَّ الَّذِيْنَ يَفْتَرُوْنَ عَلَي اللہِ الْكَذِبَ لَا يُفْلِحُوْنَ﴿69﴾
تم فرماؤ وہ جو اللّٰہ پر جھوٹ باندھتے ہیں ان کا بھلا نہ ہوگا
مَتَاعٌ فِي الدُّنْيَا ثُمَّ اِلَيْنَا مَرْجِعُھُمْ ثُمَّ نُذِيْقُھُمُ الْعَذَابَ الشَّدِيْدَ بِمَا كَانُوْا يَكْفُرُوْنَ﴿70﴾
دنیا میں کچھ برت لیناہے پھر انہیں ہماری طرف واپس آنا پھر ہم انہیں سخت عذاب چکھائیں گے بدلہ ان کے کفر کا
Join Our Online Tajveed Course Classes
Flag Counter
Top