+92-308-6112254

Tarjuma Kanzul Iman

2 - Al Baqarah
وَقَالُوْا كُوْنُوْا ھُوْدًا اَوْ نَصٰرٰى تَہْتَدُوْا۰ۭ۝ قُلْ بَلْ مِلَّۃَ اِبْرٰھٖمَ حَنِيْفًا۰ۭ۝ وَمَا كَانَ مِنَ الْمُشْرِكِيْنَ﴿135﴾
اور کتابی بولے یہودی یا نصرانی ہوجاؤ راہ پاؤگے تم فرماؤ بلکہ ہم تو ابراہیم کا دین لیتے ہیں جو ہر باطل سے جدا تھے اور مشرکوں سے نہ تھے
قُوْلُوْٓا اٰمَنَّا بِاللہِ وَمَآ اُنْزِلَ اِلَيْنَا وَمَآ اُنْزِلَ اِلٰٓى اِبْرٰھٖمَ وَاِسْمٰعِيْلَ وَاِسْحٰقَ وَيَعْقُوْبَ وَالْاَسْـبَاطِ وَمَآ اُوْتِيَ مُوْسٰى وَعِيْسٰى وَمَآ اُوْتِيَ النَّبِيُّوْنَ مِنْ رَّبِّہِمْ۰ۚ۝ لَا نُفَرِّقُ بَيْنَ اَحَدٍ مِّنْھُمْ۰ؗۖ۝ وَنَحْنُ لَہٗ مُسْلِمُوْنَ﴿136﴾
یوں کہو کہ ہم ایمان لائے اللّٰہ پر اوراس پر جو ہماری طرف اترا اور جو اتارا گیا ابراہیم و اسمٰعیل و اسحاق و یعقوب اور ان کی اولاد پر اور جو عطا کئے گئے موسٰی وعیسٰی اور جو عطا کئے گئے باقی انبیاء اپنے رب کے پاس سے ہم ان میں کسی پر ایمان میں فرق نہیں کرتے اور ہم اللّٰہ کے حضور گردن رکھے ہیں
فَاِنْ اٰمَنُوْا بِمِثْلِ مَآ اٰمَنْتُمْ بِہٖ فَقَدِ اھْتَدَوْا۰ۚ۝ وَاِنْ تَوَلَّوْا فَاِنَّمَا ھُمْ فِيْ شِقَاقٍ۰ۚ۝ فَسَيَكْفِيْكَہُمُ اللہُ۰ۚ۝ وَھُوَالسَّمِيْعُ الْعَلِيْمُ﴿137﴾
پھر اگر وہ بھی یونہی ایمان لائے جیسا تم لائے جب تو وہ ہدایت پاگئے اور اگر منہ پھیریں تو وہ نری ضد میں ہیں تو اے محبوب عنقریب اللّٰہ ان کی طرف سے تمہیں کفایت کرے گا اور وہی ہے سنتا جانتا
صِبْغَۃَ اللہِ۰ۚ۝ وَمَنْ اَحْسَنُ مِنَ اللہِ صِبْغَۃً۰ۡ۝وَّنَحْنُ لَہٗ عٰبِدُوْنَ﴿138﴾
ہم نے اللّٰہ کی رَیْنی لی اور اللّٰہ سے بہتر کس کی رَیْنی؟اور ہم اسی کو پوجتے ہیں
قُلْ اَتُحَاۗجُّوْنَـــنَا فِي اللہِ وَھُوَرَبُّنَا وَرَبُّكُمْ۰ۚ۝ وَلَنَآ اَعْمَالُنَا وَلَكُمْ اَعْمَالُكُمْ۰ۚ۝ وَنَحْنُ لَہٗ مُخْلِصُوْنَ﴿139﴾
تم فرماؤ کیااللّٰہ کے بارے میں ہم سے جھگڑتے ہو حالانکہ وہ ہمارا بھی مالک اور تمہارا بھی اور ہماری کرنی ہمارے ساتھ اور تمہاری کرنی تمہارے ساتھ اور ہم نِرے اسی کے ہیں
اَمْ تَقُوْلُوْنَ اِنَّ اِبْرٰھٖمَ وَاِسْمٰعِيْلَ وَاِسْحٰقَ وَيَعْقُوْبَ وَالْاَسْـبَاطَ كَانُوْا ھُوْدًا اَوْ نَصٰرٰى۰ۭ۝ قُلْ ءَ اَنْتُمْ اَعْلَمُ اَمِ اللہُ۰ۭ۝ وَمَنْ اَظْلَمُ مِمَّنْ كَتَمَ شَہَادَۃً عِنْدَہٗ مِنَ اللہِ۰ۭ۝ وَمَا اللہُ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعْمَلُوْنَ﴿140﴾
بلکہ تم یوں کہتے ہو کہ ابراہیم و اسمٰعیل و اسحاق و یعقوب اور ان کے بیٹے یہودی یا نصرانی تھے تم فرماؤ کیا تمہیں علم زیادہ ہے یا اللّٰہ کو اور اس سے بڑھ کر ظالم کون جس کے پاس اللّٰہ کی طرف کی گواہی ہو اور وہ اسے چھپائے (ف ) اور خدا تمہارے کَوْتکَوْں سے بے خبر نہیں
تِلْكَ اُمَّۃٌ قَدْ خَلَتْ۰ۚ۝ لَہَا مَا كَسَبَتْ وَلَكُمْ مَّا كَسَبْتُمْ۰ۚ۝ وَلَا تُسْـَٔـلُوْنَ عَمَّا كَانُوْا يَعْمَلُوْنَ﴿141﴾
وہ ایک گروہ ہے کہ گزر گیا ان کے لئے ان کی کمائی اور تمہارے لئے تمہاری کمائی اور ان کے کاموں کی تم سے پرسش نہ ہوگی
Join Our Online Tajveed Course Classes
Flag Counter
Top