+92-308-6112254

Tarjuma Kanzul Iman

9 - At Taubah
كَيْفَ وَاِنْ يَّظْہَرُوْا عَلَيْكُمْ لَا يَرْقُبُوْا فِيْكُمْ اِلًّا وَّلَا ذِمَّۃً۰ۭ۝ يُرْضُوْنَكُمْ بِاَفْوَاہِہِمْ وَتَاْبٰي قُلُوْبُہُمْ۰ۚ۝ وَاَكْثَرُہُمْ فٰسِقُوْنَ﴿8﴾
بھلا کیونکر ان کا حال تو یہ ہے کہ تم پر قابو پائیں تو نہ قرابت کا لحاظ کریں نہ عہد کا اپنے منہ سے تمہیں راضی کرتے ہیں اور ان کے دلوں میں انکار ہے اور ان میں اکثر بے حکم ہیں
اِشْتَرَوْا بِاٰيٰتِ اللہِ ثَـمَنًا قَلِيْلًا فَصَدُّوْا عَنْ سَبِيْلِہٖ۰ۭ۝ اِنَّہُمْ سَاۗءَ مَا كَانُوْا يَعْمَلُوْنَ﴿9﴾
اللّٰہ کی آیتوں کے بدلے تھوڑے دام مول لئے تو اس کی راہ سے روکا بیشک وہ بہت ہی بُرے کام کرتے ہیں
لَا يَرْقُبُوْنَ فِيْ مُؤْمِنٍ اِلًّا وَّلَا ذِمَّۃً۰ۭ۝ وَاُولٰۗىِٕكَ ہُمُ الْمُعْتَدُوْنَ﴿10﴾
کسی مسلمان میں نہ قرابت کا لحاظ کریں نہ عہد کا اور وہی سرکش ہیں
فَاِنْ تَابُوْا وَاَقَامُوا الصَّلٰوۃَ وَاٰتَوُا الزَّكٰوۃَ فَاِخْوَانُكُمْ فِي الدِّيْنِ۰ۭ۝ وَنُفَصِّلُ الْاٰيٰتِ لِقَوْمٍ يَّعْلَمُوْنَ﴿11﴾
پھر اگر وہ توبہ کریں اور نماز قائم رکھیں اور زکوٰۃ دیں تو وہ تمہارے دینی بھائی ہیں اور ہم آیتیں مفصل بیان کرتے ہیں جاننے والوں کے لئے
وَاِنْ نَّكَثُوْٓا اَيْمَانَہُمْ مِّنْۢ بَعْدِ عَہْدِہِمْ وَطَعَنُوْا فِيْ دِيْنِكُمْ فَقَاتِلُوْٓا اَىِٕمَّۃَ الْكُفْرِ۰ۙ۝ اِنَّہُمْ لَآ اَيْمَانَ لَہُمْ لَعَلَّہُمْ يَنْتَہُوْنَ﴿12﴾
اور اگر عہد کرکے اپنی قسمیں توڑیں اور تمہارے دین پر منہ آئیں تو کفر کے سرغنوں سے لڑو بیشک ان کی قسمیں کچھ نہیں اس امید پر کہ شاید وہ باز آئیں
اَلَا تُقَاتِلُوْنَ قَوْمًا نَّكَثُوْٓا اَيْمَانَہُمْ وَہَمُّوْا بِـاِخْرَاجِ الرَّسُوْلِ وَہُمْ بَدَءُوْكُمْ اَوَّلَ مَرَّۃٍ۰ۭ۝ اَتَخْشَوْنَہُمْ۰ۚ۝ فَاللہُ اَحَقُّ اَنْ تَخْشَوْہُ اِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِيْنَ﴿13﴾
کیا اس قوم سے نہ لڑو گے جنہوں نے اپنی قسمیں توڑیں اور رسول کے نکالنے کا ارادہ کیا حالانکہ انہیں کی طرف سے پہل ہوئی ہے کیا ان سے ڈرتے ہو تو اللّٰہ اسکا زیادہ مستحق ہے کہ اس سے ڈرو اگر ایمان رکھتے ہو
Join Our Online Tajveed Course Classes
Flag Counter
Top