+92-308-6112254

Tarjuma Kanzul Iman

2 - Al Baqarah
مَا نَنْسَخْ مِنْ اٰيَۃٍ اَوْ نُنْسِہَا نَاْتِ بِخَيْرٍ مِّنْہَآ اَوْ مِثْلِہَا۰ۭ۝ اَلَمْ تَعْلَمْ اَنَّ اللہَ عَلٰي كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ﴿106﴾
جب کوئی آیت ہم منسوخ فرمائیں یا بھلا دیں تو اس سے بہتر یا اس جیسی لے آئیں گے کیا تجھے خبر نہیں کہ اللّٰہ سب کچھ کرسکتا ہے
اَلَمْ تَعْلَمْ اَنَّ اللہَ لَہٗ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ۰ۭ۝ وَمَا لَكُمْ مِّنْ دُوْنِ اللہِ مِنْ وَّلِيٍّ وَّلَا نَصِيْرٍ﴿107﴾
کیا تجھے خبر نہیں کہ اللّٰہ ہی کے لئے ہے آسمانوں اور زمین کی بادشاہی اور اللّٰہ کے سوا تمہارا نہ کوئی حمایتی نہ مددگار
اَمْ تُرِيْدُوْنَ اَنْ تَسْـــَٔـلُوْا رَسُوْلَكُمْ كَـمَا سُىِٕلَ مُوْسٰى مِنْ قَبْلُ۰ۭ۝ وَمَنْ يَّتَـبَدَّلِ الْكُفْرَ بِالْاِيْمَانِ فَقَدْ ضَلَّ سَوَاۗءَ السَّبِيْلِ﴿108﴾
کیا یہ چاہتے ہو کہ اپنے رسول سے ویسا سوال کرو جو موسٰی سے پہلے ہو ا تھا اور جو ایمان کے بدلے کفر لے وہ ٹھیک راستہ بہک گیا
وَدَّ كَثِيْرٌ مِّنْ اَھْلِ الْكِتٰبِ لَوْ يَرُدُّوْنَكُمْ مِّنْۢ بَعْدِ اِيْمَانِكُمْ كُفَّارًا۰ۚۖ۝ حَسَدًا مِّنْ عِنْدِ اَنْفُسِہِمْ مِّنْۢ بَعْدِ مَا تَبَيَّنَ لَہُمُ الْحَقُّ۰ۚ۝ فَاعْفُوْا وَاصْفَحُوْا حَتّٰى يَاْتِيَ اللہُ بِاَمْرِہٖ۰ۭ۝ اِنَّ اللہَ عَلٰي كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ﴿109﴾
بہت کتابیوں نے چاہا کاش تمہیں ایمان کے بعد کفر کی طرف پھیردیں اپنے دلوں کی جلن سے بعد اس کے کہ حق ان پر خوب ظاہر ہوچکا ہے تو تم چھوڑو اور درگزر کرو یہاں تک کہ اللّٰہ اپنا حکم لائے بیشک اللّٰہ ہر چیز پر قادر ہے
وَاَقِيْمُوا الصَّلٰوۃَ وَاٰتُوا الزَّكٰوۃَ۰ۭ۝ وَمَا تُقَدِّمُوْا لِاَنْفُسِكُمْ مِّنْ خَيْرٍ تَجِدُوْہُ عِنْدَ اللہِ۰ۭ۝ اِنَّ اللہَ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِيْرٌ﴿110﴾
اور نماز قائم رکھو اور زکوٰۃ دو اور اپنی جانوں کے لئے جو بھلائی آگے بھیجو گے اسے اللّٰہ کے یہاں پاؤ گے بیشک اللّٰہ تمہارے کام دیکھ رہا ہے
وَقَالُوْا لَنْ يَّدْخُلَ الْجَنَّۃَ اِلَّا مَنْ كَانَ ھُوْدًا اَوْ نَصٰرٰى۰ۭ۝ تِلْكَ اَمَانِيُّھُمْ۰ۭ۝ قُلْ ھَاتُوْا بُرْھَانَكُمْ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِيْنَ﴿111﴾
اور اہل کتاب بولے ہرگز جنت میں نہ جائے گا مگر وہ جو یہودی یا نصرانی ہو یہ ان کی خیال بندیاں ہیں تم فرماؤ لاؤ اپنی دلیل اگر سچے ہو
بَلٰي۰ۤ۝ مَنْ اَسْلَمَ وَجْہَہٗ لِلہِ وَھُوَمُحْسِنٌ فَلَہٗٓ اَجْرُہٗ عِنْدَ رَبِّہٖ۰۠۝ وَلَا خَوْفٌ عَلَيْہِمْ وَلَا ھُمْ يَحْزَنُوْنَ﴿112﴾
ہاں کیوں نہیں جس نے اپنا منہ جھکایا اللّٰہ کے لئے وہ نکو کار ہے تو اس کانیگ (بدلہ) اس کے رب کے پاس ہے اور انہیں نہ کچھ اندیشہ ہو اور نہ کچھ غم
Join Our Online Tajveed Course Classes
Flag Counter
Top