+92-308-6112254

Tarjuma Kanzul Iman

6 - Al Anam
ذٰلِكُمُ اللہُ رَبُّكُمْ۰ۚ۝ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ۰ۚ۝ خَالِقُ كُلِّ شَيْءٍ فَاعْبُدُوْہُ۰ۚ۝ وَہُوَعَلٰي كُلِّ شَيْءٍ وَّكِيْلٌ﴿102﴾
یہ ہے اللّٰہ تمہارا رب اس کے سوا کسی کی بندگی نہیں ہر چیز کا بنانے والا تو اسے پوجواور وہ ہر چیز پر نگہبان ہے
لَا تُدْرِكُہُ الْاَبْصَارُ۰ۡ۝وَہُوَيُدْرِكُ الْاَبْصَارَ۰ۚ۝ وَہُوَاللَّطِيْفُ الْخَبِيْرُ﴿103﴾
آنکھیں اسے احاطہ نہیں کرتیں اور سب آنکھیں اس کے احاطہ میں ہیں اور وہی ہے پوراباطن پورا خبردار
قَدْ جَاۗءَكُمْ بَصَاۗىِٕرُ مِنْ رَّبِّكُمْ۰ۚ۝ فَمَنْ اَبْصَرَ فَلِنَفْسِہٖ۰ۚ۝ وَمَنْ عَمِيَ فَعَلَيْہَا۰ۭ۝ وَمَآ اَنَا عَلَيْكُمْ بِحَفِيْظٍ﴿104﴾
تمہارے پاس آنکھیں کھولنے والی دلیلیں آئیں تمہارے رب کی طرف سے تو جس نے دیکھا تو اپنے بھلے کو اور جو اندھا ہواتو اپنے بُرے کو اور میں تم پر نگہبان نہیں
وَكَذٰلِكَ نُصَرِّفُ الْاٰيٰتِ وَلِيَقُوْلُوْا دَرَسْتَ وَلِنُبَيِّنَہٗ لِقَوْمٍ يَّعْلَمُوْنَ﴿105﴾
اور ہم اسی طرح آیتیں طرح طرح سے بیان کرتے ہیں اور اس لئے کہ کافر بول اٹھیں کہ تم تو پڑھے ہو اور اس لئے کہ اسے علم والوں پر واضح کردیں
اِتَّبِعْ مَآ اُوْحِيَ اِلَيْكَ مِنْ رَّبِّكَ۰ۚ۝ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ۰ۚ۝ وَاَعْرِضْ عَنِ الْمُشْرِكِيْنَ﴿106﴾
اس پر چلو جو تمہیں تمہارے رب کی طرف سے وحی ہوتی ہے اس کے سوا کوئی معبود نہیں اور مشرکوں سے منھ پھیر لو
وَلَوْ شَاۗءَ اللہُ مَآ اَشْرَكُوْا۰ۭ۝ وَمَا جَعَلْنٰكَ عَلَيْہِمْ حَفِيْظًا۰ۚ۝ وَمَآ اَنْتَ عَلَيْہِمْ بِوَكِيْلٍ﴿107﴾
اور اللّٰہ چاہتا تو وہ شریک نہیں کرتے اور ہم نے تمہیں ان پر نگہبان نہیں کیااور تم ان پر کڑوڑے نہیں
وَلَا تَسُبُّوا الَّذِيْنَ يَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللہِ فَيَسُبُّوا اللہَ عَدْوًۢا بِغَيْرِ عِلْمٍ۰ۭ۝ كَذٰلِكَ زَيَّنَّا لِكُلِّ اُمَّۃٍ عَمَلَہُمْ۰۠۝ ثُمَّ اِلٰى رَبِّہِمْ مَّرْجِعُہُمْ فَيُنَبِّئُہُمْ بِمَا كَانُوْا يَعْمَلُوْنَ﴿108﴾
اور انہیں گالی نہ دو جن کو وہ اللّٰہ کے سوا پوجتے ہیں کہ وہ اللّٰہ کی شان میں بے ادبی کریں گے زیادتی اور جہالت سے یونہی ہم نے ہر امت کی نگاہ میں اس کے عمل بھلے کردیئے ہیں پھر انہیں اپنے رب کی طرف پھرنا ہے اور وہ انہیں بتادے گا جو کرتے تھے
وَاَقْسَمُوْا بِاللہِ جَہْدَ اَيْمَانِہِمْ لَىِٕنْ جَاۗءَتْہُمْ اٰيَۃٌ لَّيُؤْمِنُنَّ بِہَا۰ۭ۝ قُلْ اِنَّمَا الْاٰيٰتُ عِنْدَ اللہِ وَمَا يُشْعِرُكُمْ۰ۙ۝ اَنَّہَآ اِذَا جَاۗءَتْ لَا يُؤْمِنُوْنَ﴿109﴾
اور انہوںنے اللّٰہ کی قسم کھائی اپنے حلف میں پوری کوشش سے کہ اگر انکے پاس کوئی نشانی آئی تو ضرور اس پر ایمان لائیں گے تم فرمادو کہ نشانیاں تو اللّٰہ کے پاس ہیں اور تمہیں کیا خبر کہ جب وہ آئیں تو یہ ایمان نہ لائیں گے
وَنُقَلِّبُ اَفْــــِٕدَتَہُمْ وَاَبْصَارَہُمْ كَـمَا لَمْ يُؤْمِنُوْا بِہٖٓ اَوَّلَ مَرَّۃٍ وَّنَذَرُہُمْ فِيْ طُغْيَانِہِمْ يَعْمَہُوْنَ﴿110﴾
اور ہم پھیر دیتے ہیں ان کے دلوں اور آنکھوں کو جیسا وہ پہلی بار ایمان نہ لائے تھے اور انہیں چھوڑ دیتے ہیں کہ اپنی سرکشی میں بھٹکا کریں
Join Our Online Tajveed Course Classes
Flag Counter
Top