+92-308-6112254

Tarjuma Kanzul Iman

5 - Al Maidah
وَحَسِبُوْٓا اَلَّا تَكُوْنَ فِتْنَۃٌ فَعَمُوْا وَصَمُّوْا ثُمَّ تَابَ اللہُ عَلَيْہِمْ ثُمَّ عَمُوْا وَصَمُّوْا كَثِيْرٌ مِّنْہُمْ۰ۭ۝ وَاللہُ بَصِيْرٌۢ بِمَا يَعْمَلُوْنَ﴿71﴾
اور اس گمان میں ہیں کہ کوئی سزا نہ ہوگی تو اندھے اور بہرے ہوگئے پھر اللّٰہ نے ان کی توبہ قبول کی پھر ان میں بہتیرے اندھے اور بہرے ہوگئے اور اللّٰہ انکے کام دیکھ رہا ہے
لَقَدْ كَفَرَ الَّذِيْنَ قَالُوْٓا اِنَّ اللہَ ہُوَالْمَسِيْحُ ابْنُ مَرْيَمَ۰ۭ۝ وَقَالَ الْمَسِيْحُ يٰبَنِيْٓ اِسْرَاۗءِيْلَ اعْبُدُوا اللہَ رَبِّيْ وَرَبَّكُمْ۰ۭ۝ اِنَّہٗ مَنْ يُّشْرِكْ بِاللہِ فَقَدْ حَرَّمَ اللہُ عَلَيْہِ الْجَنَّۃَ وَمَاْوٰىہُ النَّارُ۰ۭ۝ وَمَا لِلظّٰلِــمِيْنَ مِنْ اَنْصَارٍ﴿72﴾
بے شک کافر ہیں وہ جو کہتے ہیں کہ اللّٰہ وہی مسیح مریم کا بیٹا ہے اور مسیح نے تو یہ کہا تھا اے بنی اسرائیل اللّٰہ کی بندگی کرو جو میرا رب اور تمہارا رب بے شک جو اللّٰہ کا شریک ٹھہرائے تو اللّٰہ نے اس پر جنّت حرام کردی اور اس کا ٹھکانا دوزخ ہے اور ظالموں کا کوئی مددگار نہیں
لَقَدْ كَفَرَ الَّذِيْنَ قَالُوْٓا اِنَّ اللہَ ثَالِثُ ثَلٰــثَۃٍ۰ۘ۝ وَمَا مِنْ اِلٰہٍ اِلَّآ اِلٰہٌ وَّاحِدٌ۰ۭ۝ وَاِنْ لَّمْ يَنْتَھُوْا عَمَّا يَقُوْلُوْنَ لَيَمَسَّنَّ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا مِنْہُمْ عَذَابٌ اَلِيْمٌ﴿73﴾
بے شک کافر ہیں وہ جو کہتے ہیں اللّٰہ تین خداؤں میں کا تیسرا ہے اور خدا تو نہیں مگر ایک خدا اور اگر اپنی بات سے باز نہ آئے تو جوان میں کافر مریں گے ان کو ضرور دردناک عذاب پہنونچے گا
اَفَلَا يَتُوْبُوْنَ اِلَى اللہِ وَيَسْتَغْفِرُوْنَہٗ۰ۭ۝ وَاللہُ غَفُوْرٌ رَّحِيْمٌ﴿74﴾
تو کیوں نہیں رجوع کرتے اللّٰہ کی طرف اور اس سے بخشش مانگتے اور اللّٰہ بخشنے والا مہربان
مَا الْمَسِيْحُ ابْنُ مَرْيَمَ اِلَّا رَسُوْلٌ۰ۚ۝ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِہِ الرُّسُلُ۰ۭ۝ وَاُمُّہٗ صِدِّيْقَۃٌ۰ۭ۝ كَانَا يَاْكُلٰنِ الطَّعَامَ۰ۭ۝ اُنْظُرْ كَيْفَ نُـبَيِّنُ لَہُمُ الْاٰيٰتِ ثُمَّ انْظُرْ اَنّٰى يُؤْفَكُوْنَ﴿75﴾
مسیح بن مریم نہیں مگر ایک رسول اس سے پہلے بہت رسول ہو گزرے اور اس کی ماں صدیقہ ہے دونوں کھانا کھاتے تھے دیکھو تو ہم کیسی صاف نشانیاں ان کے لئےبیان کرتے ہیں پھر دیکھو وہ کیسے اوندھے جاتے ہیں
قُلْ اَتَعْبُدُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللہِ مَا لَا يَمْلِكُ لَكُمْ ضَرًّا وَّلَا نَفْعًا۰ۭ۝ وَاللہُ ہُوَالسَّمِيْعُ الْعَلِيْمُ﴿76﴾
تم فرماؤ کیا اللّٰہ کے سوا ایسے کو پوجتے ہو جو تمہارے نقصان کا مالک نہ نفع کا (ف ) اور اللّٰہ ہی سنتا جانتا ہے
Join Our Online Tajveed Course Classes
Flag Counter
Top