+92-308-6112254

Tarjuma Kanzul Iman

5 - Al Maidah
يُرِيْدُوْنَ اَنْ يَّخْرُجُوْا مِنَ النَّارِ وَمَا ہُمْ بِخٰرِجِيْنَ مِنْہَا۰ۡ۝وَلَہُمْ عَذَابٌ مُّقِيْمٌ﴿37﴾
دوزخ سے نکلنا چاہیں گے اور وہ اس سے نہ نکلیں گے اور اُن کو دوامی سزا ہے
وَالسَّارِقُ وَالسَّارِقَۃُ فَاقْطَعُوْٓا اَيْدِيَہُمَا جَزَاۗءًۢ بِمَا كَسَـبَا نَكَالًا مِّنَ اللہِ۰ۭ۝ وَاللہُ عَزِيْزٌ حَكِيْمٌ﴿38﴾
اور جو مرد یا عورت چو رہو تو انکا ہاتھ کاٹو ان کے کئے کا بدلہ اللّٰہ کی طرف سے سزا اور اللّٰہ غالب حکمت والا ہے
فَمَنْ تَابَ مِنْۢ بَعْدِ ظُلْمِہٖ وَاَصْلَحَ فَاِنَّ اللہَ يَتُوْبُ عَلَيْہِ۰ۭ۝ اِنَّ اللہَ غَفُوْرٌ رَّحِيْمٌ﴿39﴾
تو جو اپنے ظلم کے بعد توبہ کرے اور سنور جائے تو اللّٰہ اپنی مِہر سے اس پر رجوع فرمائے گا بے شک اللّٰہ بخشنے والا مہربان ہے
اَلَمْ تَعْلَمْ اَنَّ اللہَ لَہٗ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ۰ۭ۝ يُعَذِّبُ مَنْ يَّشَاۗءُ وَيَغْفِرُ لِمَنْ يَّشَاۗءُ۰ۭ۝ وَاللہُ عَلٰي كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ﴿40﴾
کیا تجھے معلوم نہیں کہ اللّٰہ کے لئے ہے آسمانوں اور زمین کی بادشاہی سزا دیتا ہے جسے چاہے اور بخشتا ہے جسے چاہے اور اللّٰہ سب کچھ کرسکتا ہے
يٰٓاَيُّھَا الرَّسُوْلُ لَا يَحْزُنْكَ الَّذِيْنَ يُسَارِعُوْنَ فِي الْكُفْرِ مِنَ الَّذِيْنَ قَالُوْٓا اٰمَنَّا بِاَفْوَاہِہِمْ وَلَمْ تُؤْمِنْ قُلُوْبُہُمْ ۰ۚۛ۝ وَمِنَ الَّذِيْنَ ہَادُوْا۰ۚۛ۝ سَمّٰعُوْنَ لِلْكَذِبِ سَمّٰعُوْنَ لِقَوْمٍ اٰخَرِيْنَ۰ۙ۝ لَمْ يَاْتُوْكَ۰ۭ۝ يُحَرِّفُوْنَ الْكَلِمَ مِنْۢ بَعْدِ مَوَاضِعِہٖ۰ۚ۝ يَقُوْلُوْنَ اِنْ اُوْتِيْتُمْ ہٰذَا فَخُذُوْہُ وَاِنْ لَّمْ تُؤْتَوْہُ فَاحْذَرُوْا۰ۭ۝ وَمَنْ يُّرِدِ اللہُ فِتْنَتَہٗ فَلَنْ تَمْلِكَ لَہٗ مِنَ اللہِ شَـيْـــــًٔـا۰ۭ۝ اُولٰۗىِٕكَ الَّذِيْنَ لَمْ يُرِدِ اللہُ اَنْ يُّطَہِّرَ قُلُوْبَہُمْ۰ۭ۝ لَہُمْ فِي الدُّنْيَا خِزْيٌ۰ۚۖ۝ وَّلَہُمْ فِي الْاٰخِرَۃِ عَذَابٌ عَظِيْمٌ﴿41﴾
اے رسول تمہیں غمگین نہ کریں وہ جو کفر پر دوڑتے ہیں کچھ وہ جو اپنے منھ سے کہتے ہیں ہم ایمان لائے اور اُن کے دل مسلمان نہیں اور کچھ یہودی جھوٹ خوب سنتے ہیں اور لوگوں کی خوب سنتے ہیں جو تمہارے پاس حاضر نہ ہوئے اللّٰہ کی باتوں کو ان کے ٹھکانوں کے بعد بدل دیتے ہیں کہتے ہیں یہ حکم تمہیں ملے تو مانو اور یہ نہ ملے تو بچو اور جسے اللّٰہ گمراہ کرنا چاہے تو ہر گز تو اللّٰہ سے اس کا کچھ نبا نہ سکے گا وہ ہیں کہ اللّٰہ نے اُن کا دل پاک کرنا نہ چاہا انہیں دنیا میں رسوائی ہے اور انہیں آخرت میں بڑا عذاب
Join Our Online Tajveed Course Classes
Flag Counter
Top